30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مولیٰ علی رضی اللہ عنہ کی تعریف (واقعہ)
کاتبِ وحی،صحابیِ نبی جنابِ حضرتِ امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی بارگاہ میں ایک شخص نے ایک مسئلہ پوچھاتو آپ نے فرمایا: حضرتِ علی رضی اللہ عنہ سے پوچھ لو وہ مجھ سے زیادہ جانتےہیں، اس نے عرض کی : مجھے آپ کا جواب حضرتِ علی کے جواب سے زیادہ پسند ہے۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تُم نے بہت بُری بات کی ہے،کیا تم اُس ہستی کو ناپسند کرتے ہو جس کے علم کی نبی ِ رحمت صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم عزّت فرماتے تھے اور بےشک حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ان سے (یعنی حضرت علی رضی اللہ عنہ سے) فرمایا:تمہیں مجھ سے وہ نسبت ہے جو ہارون علیہ السّلام کو موسٰی علیہ السّلام سے تھی، مگر لَانَبِیَّ بَعْدِی یعنی میرے بعد کوئی نبی نہیں۔
(فضائل الصحابۃ لامام احمد بن حنبل، ص840،حدیث:1153)
آل ِ اَطہار کے میں گیت ہمیشہ گاؤں خوش رہے مجھ سے تِری آل مدینے والے
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب! صَلَّی الله علٰی مُحَمَّد
اے عاشقانِ صحابہ واہلِ بیت! یقیناًصحابہ و اہل ِ بیت علیہمُ الرّضوان کا اَدَب و احتِرام ہمارے دین و ایمان کا حصّہ ہے اور ان ہستیوں کی غلامی دونوں جہانوں کے لئے باعثِ سَعادت ہے۔ یہ حضرات ربِّ کائنات کے پیارے پیارے آخِری نبی، مکی مَدَنی، محمّدِ عَرَبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی آنکھوں کے تارے ہیں۔ اللہ ربُّ العِزّت ہمیں ان کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمین بِجاہِ خاتَمِ النَّبِیّٖن صلّی اللہ علیهِ واٰلهٖ وسلّم
آل و اَصحابِ نبی سب بادشہ ہیں بادشاہ میں فَقط اَدنیٰ گدا اصحاب و اہلِ بیت کا
میری جھولی میں نہ کیوں ہوں دوجہاں کی نعمتیں میں ہوں منگتا میں گدا اصحاب و اہلِ بیت کا
(وسائلِ فردوس،ص35)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب! صَلَّی الله علٰی مُحَمَّد
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع