30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
میں کوئی بُری بات جَنم لے۔)
مزید فرماتے ہیں: تمام صحابۂ کرام اَعلیٰ و اَدنیٰ (اور ان میں ادنیٰ کوئی نہیں) سب جنّتی ہیں، وہ جہنّم کی بِھَنک(یعنی ہلکی سی آواز بھی) نہ سنیں گے اور ہمیشہ اپنی مَن مانْتی مُرادوں میں رہیں گے، مَحشر کی وہ بڑی گھبراہٹ انہیں غمگین نہ کرے گی، فرشتے ان کا اِسْتِقبال کریں گے کہ یہ ہے وہ دن جس کا تم سے وعدہ تھا ، یہ سب مضمون قرآنِ عظیم کا ارشاد ہے۔اﷲ پاک نے ’’سورۂ حدید‘‘میں صحابہ کی دو قسمیں فرمائیں اور فرما دیا:
كُلًّا وَّعَدَ اللّٰهُ الْحُسْنٰىؕ (پ27، الحدید: 10)
(ترجمہ:) سب سے اللہ نے بھلائی کا وعدہ فرمالیا ۔
(بہار شریعت ،1/254، حصہ:ملتقطاً)
جب ہر صحابی سے بھلائی کاوعدہ ہوگیا تو ظاہر سی بات (Understood) ہے کہ بھلائی کے وعدے میں جہنّم کا عذاب تو شامل ہونہیں سکتاجنّت ہی ملے گی۔اسی لئے ہمارا نعرہ ہے:
ہر صحابیِ نبی! جنّتی جنّتی سب صحابیات بھی ! جنّتی جنّتی
چاریارانِ نبی جنّتی جنّتی حضرتِ صدّیق بھی جنّتی جنّتی
اورعمرفاروق بھی جنّتی جنّتی عثمانِ غنی جنّتی جنّتی
فاطمہ اورعلی جنّتی جنّتی ہیں حَسن حُسین بھی جنّتی جنّتی
والدینِ نبی جنّتی جنّتی ہر زوجۂ نبی جنّتی جنّتی
اورابوسُفیان بھی جنّتی جنّتی ہیں معاویہ بھی جنّتی جنّتی
(وسائل فردوس، ص53)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب! صَلَّی الله علٰی مُحَمَّد
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع