30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
چاہئے۔ اس میں ہمارے لئے بڑا فائدہ ہےکہ جو دوسرے مسلمان کی عزّت بچائے گا اللہ پاک اسے دوزخ کی آگ سے بچائے گا۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب! صَلَّی الله علٰی مُحَمَّد
پہلے فضائل ِمعاویہ رضی اللہ عنہ پڑھاتے
تیسری صدی ہجری کے بہت بڑے عالِم،حضرتِ امام ابو عمر محمد بن عبدُ الواحد بَغدادی رحمۃُ اللہ علیہ کی خدمت میں بہت سے لوگ عِلمِ دِین حاصل کرنے اورعلم کی باتیں لکھنے حاضر ہوتے تھے۔آپ نےصحابیِ رسول حضرتِ امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے فضائل پر مُشتمل اَحادیث ِ مُبارکہ کو جمع کرکے ایک کتاب تیار کی ہوئی تھی، جو بھی آپ سے علم ِ دین سیکھنے کے لئے حاضرہوتا آپ اسے سب سے پہلے حضرتِ امیر معاویہ( رضی اللہ عنہ ) کے فضائل والی کتاب پڑھاتے اس کے بعد اسے وہ علم سِکھاتے جس کےلئے وہ حاضر ہوا تھا۔ (تاریخ ِ بغداد،3/160)
اللہ ربُّ العِزّت کی اُن پر رَحمت ہو اور اُن کے صدقے ہماری بے حساب مَغفِرت ہو۔
اٰمین بِجاہِ خاتَمِ النَّبِیّٖن صلّی اللہ علیهِ واٰلهٖ وسلّم
جہنّم کی حَقداری
صاحبِ بہارِ شریعت، حضرتِ علّامہ مولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی رحمۃُ اللہ علیہ لکھتے ہیں جس کا مفہو م اور خُلاصہ کچھ یوں ہے: جو شخص کسی بھی صحابی ( رضی اللہ عنہ )کے بارے میں اگر بَدعقیدگی کا اِظہار کرتا ،دل میں بُرا عقیدہ ،نَظْرِیہ رکھتا ہے وہ ”مَعاذَ اللہ “ حضور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم سے بُغْض رکھتا ہے ۔ اگرچہ چاروں خُلَفا کو مانے اور اپنے آپ کو سُنّی کہے۔ ( اللہ پاک اس سے پہلے ہمیں ایمان پر دنیا سے اٹھالےکہ کسی صحابی یا اہلِ بیت ( علیہمُ الرّضوان )سے متعلق ہمارے دل
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع