30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّـلٰوةُ وَالسَّـلَامُ عَلٰی خاتَمِ النَّبِیّٖن ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ط بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ط
حضرتِ امیر مُعاوِیَہ رضی اللہ عنہ⁽¹⁾
دُعائے عطّار: یا ربِّ کریم! جو کوئی25 صفحات کا رسالہ” حضرت ِامیرمُعاوِیَہ رضی اللہ عنہ “پڑھ یا سُن لے اُسے اپنے سب سے آخِری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے تمام صَحابہ و اہلِ بَیت علیہمُ الرّضوان کا اِحترام کرنے والا بَنا اور اُسے ماں باپ سمیت بے حساب بخش دے ۔
اٰمین بِجاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلّی اللہ علیهِ واٰلہٖ وسلّم
100 ضرورتیں پُوری ہوں گی (دُرود شریف کی فضیلت)
عظیم تابِعی بُزُرگ، ساداتِ کِرام کے سَرخَیل، حضرتِ سیّدنا امام جَعفرصادِق رحمۃُ اللہ علیہ حضرتِ سیّدنا جابِر رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً روایت کرتے ہیں کہ جس نے اللہ پاک کے آخِری نبی محمد صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم اور آپ کے اہلِ بَیت پر سو(100) بار دُرود ِ پاک بھیجا اللہ پاک اُس کی سو(100) ضرورتیں پوری فرمائے گا، جن میں سے ستّر (70)آخِرت کی ہوں گی۔
اس حدیثِ پاک پر عمل کرنے کےلئے دُرود شریف کے جو الفاظ شیخ سَجاعِی رحمۃُ اللہ علیہ نے مُرتَّب کرکے اس حدیثِ پاک کے حاشیے میں اُمّت کی آسانی کے لئے لکھے ہیں وہ یہ ہیں: اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰى اٰلِ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰى اَهْلِ بَيْتِهٖ ۔(افضل الصلوات علی سید السادات،ص67 )
اعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہ علیہ اپنے مشہور سلام”مصطفٰے جانِ رَحمت پہ لاکھوں سلام“ میں
¹ … 22 رَجَب شریف 1445 اور 1446 ہجری عُرسِ سیّدنا امیر معاویہ رضی اللہُ عنہ کے مَواقع پر ہونے والے امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ کےبیانات اور25رجب شریف 1446ہجری دَستارِ فضیلت کے موقع پر ہونے والے مدنی مذاکرے سے مواد جمع کرکےیہ رسالہ تیار کیا گیاہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع