30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
والےدجال کو پا لیں۔‘‘ صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَاننے عرض کی:یارسول اللہ! کیا ہمارے دلوں کی کیفیت اس وقت ویسی ہی ہو گی جیسی اب ہے؟ فرمایا: ’’اس سے بہتر ہو گی۔‘‘([1])
(2)… مضبوط ڈھال:
سرکارِ مدینہ، راحت قلب وسینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’روزہ ایسی ڈھال ہے جسے کوئی نہیں پھاڑ سکتا۔‘‘([2])
(3)… بدترین لوگ:
حضورنبی ٔرحمت، شفیع اُمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا آ خری کلام یہ تھا: ’’یہود کو حجاز سے اور اہل نجران کو جزیرہ عرب سے نکال دو اور جان لو کہ قبروں کو سجدہ گاہ بنانے والے بد ترین لوگ ہیں۔‘‘([3])
(4)… مومن کا دل:
سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’مومن کا دل چڑیا کی طرح کبھی ادھر اور کبھی ادھر ہوتا رہتا ہے۔‘‘([4])
[1]…مسند البزار، مسند ابوعبیدہ بن الجراح، الحدیث:۱۲۸۰، ج۴، ص۱۰۷
[2]…السنن الکبری للبیھقی، کتاب الصیام، باب الصائم ینزہ صیامہ عن الغلظ، الحدیث: ۸۳۱۴، ج۴، ص۴۵۰
[3]…المسند للامام احمد بن حنبل، حدیث ابی عبیدہ بن جراح، الحدیث:۱۶۹۱، ج۱،ص۴۱۴
[4]…المصنف لابن ابی شیبۃ ،کتاب الزھد،کلام ابی عبیدۃ بن الجراح ، الحدیث:۵، ج۸، ص۱۷۴
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع