دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Hazrat Abu Ubaidah bin Jarah | حضرت ابو عبیدہ بن جراح رضی اللہ تعالٰی عنہ

book_icon
حضرت ابو عبیدہ بن جراح رضی اللہ تعالٰی عنہ

اور ہم تو آپس میں اسلامی بھائی ہیں ، اللہ کے حکم کو قائم کرنے والے ہیں۔ ایسے لوگوں کو اس بات سے کیا غرض کہ انہیں کسی نے دنیوی یا دینی معاملے میں شریک کیا ہے یا نہیں ؟ لیکن گورنر عام لوگو ں سے زیادہ فتنےکے قریب ہوتا ہے اور اس سے غلطی کے امکانات بھی زیادہ ہوتے ہیں ، خطا سے تو وہ ہی شخص بچ سکتا ہے جسے اللہ بچائے۔‘‘ یہ کہتےہوئے حضرت سیِّدُنا ابو عبیدہ بن جراح رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے امیر المومنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کا مکتوب حضرت سیِّدُنا خالد بن ولید رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کو دے دیا۔([1])

اشاعت علم کا عظیم جذبہ:

حضرت سیِّدُنا عِيَاض بِنْ غُطَيْف رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں کہ ہم حضرت سیِّدُنا ابو عبیدہ بن جراح رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی عیادت کے لئے حاضر ہوئے آپ کی زوجہ پاس ہی بیٹھی ہوئی تھیں اور آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کا چہرہ دیوار کی طرف تھا، ہم نے آپ کی زوجہ سے پوچھا: ’’ان کی رات کیسے گزری ہے؟‘‘ انہوں نے کہا: ’’صحیح گزری۔‘‘ تو اچانک آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے ہماری طرف دیکھا اور ارشاد فرمایا: ’’میری رات ٹھیک نہیں گزری۔‘‘ اور فرمانے لگے: ’’کیا تم مجھ سے کوئی علمی بات نہیں پوچھو گے؟‘‘ ہمیں بڑا تعجب ہوا (کہ اتنے شدید مرض میں

 



[1]… الریاض النضرۃ،ج۲،ص۳۵۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن