دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Hazrat Abdullah Bin Zubair | فیضانِ حضرت عبد اللہ بن زبیر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا

book_icon
فیضانِ حضرت عبد اللہ بن زبیر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا

آپ  رضی اللہُ عنہ  نہایت فصیح وبلیغ تھے، اِسی وجہ سے آپ کا شمارقبیلۂ قُرَیش کے نمایاں خُطَبا میں ہوا کرتا تھا۔ (تاریخ ابن عساکر،28/179)آپ  رضی اللہُ عنہ  کی آوازمبارک گرج دار اور بُلند تھی ،یہاں تک کہ آپ جب خطبہ اِرشاد فرماتے اور آواز پہاڑوں سے ٹکراکر لَوٹتی تو یوں معلوم ہوتا پہاڑ ایک دوسرے سے گفتگو کررہےہوں۔ آپ  رضی اللہُ عنہ  داڑھی مبارک میں  پیلا خِضاب لگاتے تھے،جبکہ زلفیں کانوں سے ڈَھلک کر گردن کوچھونے لگ جاتی تھیں۔ (سیر اعلام النبلاء ،4/465)

زُلفیں سجالیجئے

پیارے نبی کے پیارےدیوانو! آپ نے دیکھا؟ صحابی ِر سول حضرت عبداللہ بن زبیر   رضی اللہُ عنہما   نے زُلفیں سجائی ہوئی تھیں کیونکہ زُلفیں  سجانا ہمارے آقا  صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم  کی بڑی پیاری سنت ہے، ہمارے پیارے آقا  صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم  کی مبارک زلفیں کبھی آدھے کان مبارک تک ،تو کبھی کان مبارک کی لَو تک، اور بعض اَوقات بڑھ جاتیں تو مبارک کندھوں کو چومنے لگتیں،ہمیں چاہئے کہ موقع بہ موقع تینوں سُنّتیں ادا کریں ،یعنی کبھی آدھے کان تک کبھی پورے کان تک توکبھی کندھوں تک زُلفیں رکھیں،کندھوں کو چھونے کی حد تک زلفیں بڑھانے والی سُنت کی ادائیگی عموماً نفس پر زیادہ بھاری ہوتی ہے مگر زندگی میں ایک آدھ بار تو ہر ایک کو یہ سنّت ادا کرلینی چاہیئے ،البتہ یہ خیال رکھنا ضروری ہےکہ بال کندھوں سے نیچے نہ ہونے پائیں،پانی سے اچھی طرح بھیگ جانے کے بعد زُلفوں کی لمبائی خوب نمایاں ہوجاتی ہے لہٰذا جن دِنوں بڑھائیں اُن دِنوں غسل کے بعد کنگھی کرکے غور سے دیکھ لیا کریں کہ بال کہیں کندھوں سے نیچے تونہیں جارہے۔ فِلمی اداکاروں کی نقّالی کرنے کی بجائے ہمیں اللہ پاک کے پیارے پیارے آخری نبی  صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی پیاری پیاری سنّتوں پر عمل کرنا چاہئے کیونکہ سنت میں ہی عظمت و نجات ہے۔

سُنّتوں سے بھائی رشتہ جوڑ تُو                                                  نِت نئے فیشن سے منہ کو موڑ تُو

(وسائلِ بخشش،ص715)

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب                               صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد

کعبۂ مشرفہ کا طواف کرنے والی جنّ عورتیں

حضرتِ عبداللہ بن زبیر  رضی اللہُ عنہما  فرماتے ہیں کہ میں ایک رات حَرم شریف میں داخل ہوا تو دیکھا کہ چند عورتیں بیت اللہ شریف کا طواف کر رہی ہیں۔ انہوں نے مجھے تعجب وحیرانی میں ڈال دیا (کیونکہ وہ عام عورتوں کی طرح نہیں تھیں )۔ جب وہ عورتیں طواف سے فارغ ہوئیں تو باہرنکل گئیں۔ میں نے دِل میں کہا میں اِن کے پیچھے جاؤں تاکہ میں اِن کے گھردیکھ لوں۔ وہ چلتی رہیں یہاں تک کہ ایک دشوار گزارگھاٹی میں پہنچیں پھر اس گھاٹی پر چڑھ گئیں۔ میں بھی اُن کے پیچھے پیچھے اُس پر چڑھ گیا پھر وہ اُس سے اُتریں تو میں بھی نیچے اُترگیا پھر وہ ایک ویران جنگل میں داخل ہوئیں تو میں بھی اُن کے پیچھے داخل ہوگیا۔ کیا دیکھتا ہوں کہ وہاں کچھ بڑی عمر کے لوگ بیٹھے ہوئے ہیں،اُنہوں نے مجھ سے پوچھا : ”اے ابنِ زبیر  رضی اللہُ عنہ ! آپ یہاں کیسے آگئے ؟“میں نے جواب دینے کے بجائے اُن سے سوال کردیا : ”آپ لوگ کون ہیں ؟“انہوں نے کہا : ’’ہم جنّات ہیں۔ “ میں نے کہا میں نے چند عورتوں کو بیت اللہ شریف کا طواف کرتے دیکھا تو انہوں نے مجھے تعجب میں ڈال دیا یعنی وہ مجھے انسان کے سوا کوئی اور مخلو ق معلوم ہوئیں چنانچہ میں اُن کے پیچھے چل پڑا یہاں تک کہ اِس جگہ پہنچ گیا ۔ انہوں نے کہا : ”یہ ہماری عورتیں (یعنی جنات میں سے)تھیں ، اے ابنِ زبیر  رضی اللہ عنہ ! آپ کیا پسند کریں گے ؟ “میں نے کہا :”پکی ہوئی تازہ کھجوریں کھانے کو دِل چاہ رہا ہے ۔“ حالانکہ اُس وقت مکہ ٔپاک میں تازہ کھجور کا کہیں نام و نشان نہ تھا ۔ لیکن وہ میرے پاس پکی ہوئی تازہ کھجور لے آئے ۔ جب میں کھاچکا توانہوں نے مجھ سے کہا : ’’جو باقی بچ گئی ہیں اِن کو آپ اپنے ساتھ لے جائیں۔“ حضرتِ عبداللہ بن زبیر  رضی اللہُ عنہما  فرماتے ہیں کہ میں نے وہ بچی ہوئی کھجوریں اُٹھائیں اور گھر واپس آگیا ۔ (لقط المرجان فی احکام الجان ، ص247)

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب                         صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!حضرتِ عبداللہ بن زبیر  رضی اللہُ عنہما  کا شماربڑے بہادر اور طاقتور صحابۂ کرام  علیہمُ الرّضوان  میں سے ہوتا ہے جیسا کہ اَبھی آ پ نے جنّات سے ملاقات کا واقعہ پڑھا کہ آپ  رضی اللہُ عنہ  اُن جنّات سے بالکل نہیں ڈرے اِسی طرح آپ نے ایک ایسے بادشاہ کو قتل کیا جس کا گمان یہ تھا کہ وہ اپنے زمانے کا سب سے بڑا بہادر ہے۔    (دین و دُنیا کی انوکھی باتیں،1/499)

وہ شیر ہیں

حضرت ِابن اَبی مُلَیْکَہ  رحمۃُ اللہِ علیہ  فرماتے ہیں:حضرتِ عبداللہ بن زُبیر  رضی اللہُ عنہما  مسلسل 7 دِن تک روزہ رکھتے اس کے باوجود ساتویں دِن ہم سے زیادہ طاقتور ہوتے گویا وہ شیر  ہیں۔(اخبارِ مکہ للفاکہی،2/364،رقم:1665)

100زبانوں میں گفتگو

                                                حضرتِ عمربن قَیس  رحمۃُ اللہِ علیہ  سے روایت ہے کہ حضرتِ عبداللہ بن زُبیر  رضی اللہُ عنہما  کے 100غلام تھے ۔ ہر غلام مختلف زبان میں بات کرتا تھا اورآپ بھی ہرغلام سے اُسی کی زبان میں گفتگو فرماتے تھے۔ (مستدرک، 4/711،حدیث:6391)

حج کا خُطبہ

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن