30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہیں ۔اللہ ربُّ الْعِزَّت کی ان سب پر رَحمت ہو اور اُن کے صَدقے ہماری بے حساب مغفِرت ہو۔ اٰمین بِجاہِ خاتَمِ النَّبیِّین صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد
مُسلمانوں کی پیاری پیاری امی جان حضرتِ بی بی عائشہ صدّیقہ طیِّبہ طاہِر ہ عابِدہ عفیفہ رضی اللہُ عنہا کی کنیت ’’اُمِّ عبداللہ ‘‘ہے اِس کا سبب یہ ہے کہ آپ نے سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم سے کنیت رکھنےکی درخواست کی، آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اِرشاد فرمایا: اپنے بھانجے ( یعنی عبداللہ بن زبیر رضی اللہُ عنہما ) سے اپنی کنیت رکھ لو۔ ایک اور روایت میں ہے آپ رضی اللہُ عنہما جب اپنی بہن کے ننھے مُنّے شہزادے حضرت ِ عبداللہ بن زبیر رضی اللہُ عنہما کو لے کر بارگاہِ رسالت میں حاضر ہوئیں تو نبیِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اِن کے منہ میں اپنا لُعاب شریف ڈال کرفرمایا :یہ عبداللہ ہے اور تم اُمِّ عبداللہ ۔ (مدارج النبوت، 2/468)
اے عاشقانِ رسول! اِن روایات کے علاوہ اوراحادیثِ مبارکہ بھی ہیں جن سے یہ پتا چلتا ہے کہ صحابہ کرام علیہم الرضوان اپنے نومولود(یعنی پیدائشی) بچوں کو سب سے پہلے بارگاہِ رسالت صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم میں حُصولِ برکت کےلئے لاتے،گُھٹی دِلواتے اوردُعائے برکت کی درخواست کرتےتھے کیونکہ جب اللہ پاک کے پیارے پیارے آخری نبی،مکی مدنی، محمدِ عربی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی مبارک نظر پڑ جائے گی توبچے کےسوئے بخت جاگ جائیں گے اور رحمتِ خداوندی کا نُزول ہوتارہےگا ۔ کاش ! غمخوار و غمگسار آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ہم غلاموں پر بھی اپنی نظرِ عنایت فرمادیں ، ہماری سوئی قِسمت بھی جَگا دیں، ہمارے ویران دِلوں پر بھی ایک چشمِ کرم فرمادیں تو دِل سے گناہوں کی ساری کالک دور ہوکر دِل عشقِ نبی سے نورٌ علیٰ نور ہوجائے گا۔ اِن شاءَ اللہ الکریم
شہنشاہِ سخن مولانا حَسن رضاخان رحمۃُ اللہِ علیہ عرض کرتے ہیں:
تمہاری ایک نگاہِ کرم میں سب کچھ ہے پڑے ہوئے تو سرِ راہ گزار ہم بھی ہیں
نگاہِ لطف کے اُمیدوار ہم بھی ہیں لئے ہوئے یہ دلِ بے قرار ہم بھی ہیں
)ذوقِ نعت،ص188(
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد
صحابیِ رسول حضرتِ عبداللہ بن زبیر رضی اللہُ عنہما اِنتہائی خُشُوع و خضوع کے ساتھ نماز ادا فرمایا کرتے تھے ،ایک مرتبہ آپ نماز پڑھ رہےتھے کہ قریب ہی آپ کا ننھا منّا پیارا سا بچّہ موجود تھا ، اَچانک چھت سے ایک سانپ بچے کے قریب گر پڑا۔ لوگوں نے ”سانپ سانپ“ کہہ کر شور مچایا اور آخر کار اُسے مار دیا ۔ اِتنا کچھ ہونے کے باوجود آپ رضی اللہُ عنہ اِسی طرح نماز پڑھتے رہے ۔ (سیر اعلام النبلاء ، 4/464)
سبحانَ اللہ! نماز میں اِس قدر خشوع وخضوع آپ ہی کا حصہ ہے۔آپ رضی اللہُ عنہ جب سجدے میں جاتے تو اِتنالمباسجدہ فرماتے کہ چڑیاں آپ کی پیٹھ مبارک کو ٹوٹی ہوئی دیوار کا حصّہ سمجھ کر اُس پر بیٹھ جاتی تھیں ۔(موسوعہ ابنِ ابی الدنیا، 1/341، حدیث: 467)
مِنْجَنِیْق پتَّھر برساتی مگر نماز میں فرق نہ پڑتا
حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمۃُ اللہِ علیہ نے حضرت ابنِ ابو مُلَیْکہ رحمۃُ اللہِ علیہ سے فرمایا: مجھے حضرتِ عبداللہ بن زبیر رضی اللہُ عنہما کی خوبیاں بیان کرو توآپ نے عرض کیا: خدا کی قسم! میں نے ایساکوئی جسم نہیں دیکھاجیساحضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہُ عنہما کا جسم تھا، ایک دن وہ نماز کے لئے کھڑے ہوئے کہ مِنْجَنِیْق (جو کہ توپ کی طرح ایک آلہ ہوتا تھا جس سے بڑے بڑے پتھرپھینکے جاتے تھے) سے چلا ہوا ایک پتھر اُن کی داڑھی اور سینے کے درمیان سے گزرا، خدا کی قسم! اُن کی آنکھوں میں کوئی خوف نہیں تھا، اُن کی قراءَت میں بھی کوئی فرق نہ آیا اور نہ ہی رُکوع میں کوئی فرق آیا جس طرح وہ رُکوع کرتے تھے۔ (دین و دنیا کی انوکھی باتیں،1/499)
حضرت عبداللہ بن زُبَیر رضی اللہُ عنہما نمازمیں کھڑے ہوتے تویوں لگتا جیسے کوئی لکڑی ہے اور (آپ کے اس انداز کو دیکھ کر) کہا جاتا تھا کہ نماز میں خشوع ایسا ہوتا ہے۔(سنن کبری ، 2/ 398، حدیث: 3522 ) حضرتِ عمروبن دِینار رحمۃُ اللہِ علیہ فرماتے ہیں : مَیں نے صحابی ابنِ صحابی، حضرت عبد اللہ بن زُبَیر رضی اللہُ عنہما سے زیادہ اچھے انداز سے نماز پڑھتے کسی کو نہیں دیکھا اور حضرتِ عَطا رحمۃُ اللہِ علیہ سے مروی ہے کہ جب حضرت عبداللہ بن زُبیر رضی اللہُ عنہما نماز پڑھتے تویوں لگتا کہ وہ اُبھری ہوئی کوئی چیز ہے جو حرکت نہیں کر رہی۔
(صفۃ الصفوۃ،1/388،مصنف عبدالرزاق،2/172،حدیث:3312)
حضرت ابنِ اَبی مُلَیْکَہ رحمۃُ اللہِ علیہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت عمربن عبدالعزیز رحمۃُ اللہِ علیہ نے مجھ سے فرمایا: ”تمہارے دِل میں حضرتِ عبداللہ بن زُبیر رضی اللہُ عنہما کی اِتنی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع