دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Hayat e Imam ul Muhaddiseen | حیات امام المحدثین

book_icon
حیات امام المحدثین
            

حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی کی دوسری سند

محمد افضل محدث سیالکوٹی

حضرت مولانا شیخ حاجی محمد افضل محدث سیالکوٹی کی پیدائش سیالکوٹ میں ہوئی،ہند کے علما بالخصوص نبیرہ مجدد الف ثانی شیخ عبد الاحد وحدت سرہندی اور مکہ شریف میں حضرت شیخ سالم بن عبد اللہ بصری سے سند حدیث حاصل کی،دہلی میں مسند حدیث بچھائی،حضرت شاہ ولی اللہ اور مرزا مظہر جانِ جاناں رحمۃ اللہ علیہما مشہور شاگرد ہیں،آخر الذکر کے شاگرد وخلیفہ مولانا شاہ نعیم اللہ بہرائچی نے آپ کی بیاض کا خلاصہ (عربی وفارسی)تحریر کیا ہے۔ 1146ھ کو دہلی میں وصال فرمایا، حضرت خواجہ باقی ب اللہ (1) کے مزار سے متصل تدفین کی گئی۔ (2)

عبد الاحد وحدت سرہندی

شاہ گل حضرت شیخ عبد الاحد وحدت سرہندی کی ولادت تقریبا 1050ھ کو سرہند میں ہوئی اور آپ نے 75سال کی عمر میں 27ذو الحجہ 1126ھ کو وصال فرمایا،اپنے والد گرامی سمیت کئی علما سے استفادہ کیا، والد گرامی اور چچا جان حضرت خواجہ معصوم عروۃ الوثقی (3) سے خلافت حاصل ہوئی،آپ عالم دین،شیخ طریقت اور صاحبِ دیوان شاعر تھے،فارسی میں وحدت اور ریختہ(اردو)میں گل تخلص تھا۔ (4) آپ نے تقریباً 50کتب تحریر فرمائیں۔ آپ کی تصانیف میں دیوان شعر( فارسی)حقائق و معارف کا مجموعہ ہے جبکہ الجنات الثمانیہ آپ کے سات عربی رسائل کے مجموعے کا حصہ ہے، یہ رسالہ امام ربانی مجدد الف ثانی، شیخ احمد سرہندی کے مختصر حالات زندگی پر مشتمل ہے،علامہ محمد بدر السلام صدیقی صاحب (زیب آستانہ عالیہ کالادے شریف، جہلم)نے اس کے مخطوطے پر کام کر کے 91 صفحات پر طبع کروایا ہے،اس کا ترجمہ استاذ العلماء مفتی علیم الدین نقشبندی صاحب نے فرمایا ہے جو 85 صفحات پر محیط ہے۔

محمد سعید سرہندی

خازن الرحمت حضرت مولانا شیخ محمد سعید سرہندی کی ولادت ماہِ شعبان 1005ھ میں سرہند شریف اور وفات 27جمادی الاخریٰ 1070ھ یا 1071ھ کو ہوئی،تدفین والد گرامی حضرت شیخ مجدد الف ثانی کے پہلو میں کی گئی،آپ والد گرامی سے ظاہری وباطنی علوم حاصل کر کے جید عالم دین بنے،علما کا آپ کی جانب رجوع تھا،بادشاہ اورنگ زیب عالمگیر آپ کا عقیدت مند تھا،آپ سے کئی کرامات کا صدور ہوا،آپ نے کئی کتب بھی تحریر فرمائیں،آپ کے صاحبزادے حضرت شیخ عبد الاحد وحدت سرہندی نے آپ کے احوال پر عربی زبان میں کتاب لطائف المدینہ تحریر فرمائی۔ (5) اسے پروفیسر محمد اقبال مجددی نے اپنی تحقیق و تعلیق و ترجمہ کے ساتھ حوزہ نقشبندیہ لاہور سے 2004 ھ کو 196 صفحات پر شائع کروایا، شروع کے 92 صفحات پر ترجمہ ہے اور بقیہ صفحات پر اس کا مخطوطہ ہے۔

مجددِ الف ثانی شیخ احمد فاروقی سرہندی

تاجدارِ سلسلۂ نقشبندیہ مجددیہ حضرت مجددِ الف ثانی شیخ احمد فاروقی سرہندی حنفی رحمۃ اللہ علیہ کی ولادت 971ھ کو سرہند شریف (ضلع فتح گڑھ صوبہ مشرقی پنجاب، ہند)میں ہوئی اور 28 صفر المظفر 1034ھ کو یہیں وصال فرمایا، روضۂ مبارک مرجعِ انوار ہے۔آپ عالمِ باعمل،مصنفِ کُتُب اور عالمگیر شہرت کے حامل شیخِ طریقت ہیں۔(6) مکتوبات امام ربانی آپ کی عالمگیر شہرت پانے والی کتاب ہے، جو تین دفاتر (حصوں) یعنی دار المعرفت ، نور الخلائق اور ثالث پر مشتمل ہے،اس میں کل 519 مکتوبات ہیں۔یہ تصوف، رشد و ہدایت، علم و معلومات کا گنجینہ ہے، کئی زبانوں میں اس کے ترجمے ہوچکے ہیں اور کئی مقامات پر اس سے درس کا سلسلہ ہے۔

یعقوب بن حسن صرفی کشمیری

عالم کبیر،مفسر قرآن،مسند العصر حضرت مولانا یعقوب بن حسن صرفی کشمیری کی ولادت 908ھ کو کشمیر میں ہوئی،آپ بچپن سے ہی ذہین،تیز فہم اور علامات بزرگی رکھنے والے تھے،حفظِ قرآن کے بعد مقامی علمائے اہل سنت سے علوم معقول ومنقول حاصل کئے،پھر سمرقند جا کر حضرت شیخ حسین خوارزمی سے سلسلہ کبرویہ میں بیعت وخلافت حاصل کی،پھر حجاز مقدس میں جا کر حضرت امام ابن حجر ہیتمی اور دیگر مشائخ سے اسناد لینے کا شرف پایا،واپس آکر ہند میں درس وتدریس اور تصنیف میں مصروف ہوگئے،تفسیر،حدیث اور فقہ میں کمال درجے کا رسوخ حاصل تھا،کئی تصانیف یادگار ہیں۔ 12ذیقعدہ 1003ھ کو وصال فرمایا۔ہمایوں بادشاہ آپ پر بہت مہربان تھا،طبعا نہایت فیاض اور سخی تھے۔صوفیانہ شاعری بھی کرتے تھے۔ (7)

ابن حجر ہیتمی شافعی

شیخ الاسلام،شہاب الملت و الدین،مفتی حجاز حضرت امام ابو العباس،ابن حجر احمد بن محمد سعدی ہیتمی شافعی الازہری کی پیدائش رجب 909 ھ کو محلہ ابی الہيتم (صوبہ غربیہ،مصر)میں ہوئی اور مکہ مکرمہ میں رجب 974 ھ کو وصال فرمایا، علم تفسیر،حدیث،فقہ،تاریخ اور کلام وغیرہ میں ماہر تھے،آپ نے جید علمائے عصر سے استفادہ کیا اور محدث وفقیہ شافعی ہونے کا شرف حاصل کیا،آپ نے تقریباً 33 سال تدریس،افتا اور تصنیف وتالیف میں مصروف رہے،کثیر علما نے آپ سے اجازات حاصل کیں۔(8) آپ کی تصانیف میں الصواعق المحرقہ صحابہ و اہل بیت اطہار کے فضائل پر مشتمل ہے، اس کا اردو ترجمہ بھی ہوچکا ہے،فتاویٰ حدیثیہ آپ کے فتاویٰ کا مجموعہ ہے، احکام کے ساتھ اس میں کئی دیگر معلومات بھی ہیں، تحفۃ الاخبار فی مولد المختار کا موضوع کتاب کے نام سے واضح ہے،تحفۃ المحتاج بشرح المنہاج فقہ شافعی کی بنیادی کتب ( امہات الکتب) میں سے ہے،یہ امام نووی کی کتاب منہاج الطالبین کی شرح ہے،اسے شوافع میں مقبولیت حاصل ہے، فتاویٰ لکھتے وقت اس پر اعتمادکیا جاتاہے۔ نوٹ: شیخ الاسلام حضرت قاضی زین الدین ابویحییٰ زکریا انصاری الازہری اور شیخ الاسلام، شہابُ الدّین، حافظ احمد بن علی ابنِ حجر عسقلانی شافعی کا تعارف گزشتہ صفحات میں بیان ہو چکا ہے۔
1آپ کا مختصر تعارف صفحہ نمبر 394 پر دیکھئے۔ 2 حدائق حنفیہ، ص 458...تذکرہ علمائے ہند، ص 358...شاہ ولی اللہ محدث دہلوی کے عرب مشائخ،ص 48 3آپ کا مختصر تعارف صفحہ نمبر 394 پر دیکھئے۔ 4 لطائف المدینہ، ص 29تا65 5 روضۃ القیومیہ،1/463تا470...لطائف المدینہ،ص 12 6 تذکرۂ مجدد الف ثانی،ص 2 تا39 7 تذکرہ علمائے ہند،ص 465...منتخب التواریخ مترجم، ص 639 ... نزہۃ الخواطر، 5/ 473 ...فقہائے ہند، 4/ 496 8 اعلام للزركلی، 1/ 234...الكواكب السائرة، نجم الدين الغزی، 3/ 101...فتح الالہ فی شرح المشکاۃ، 1/31

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن