30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
لباس کی طرح) ہیں ۔(بخاری ج۳ ص۱۱۶ حدیث۴۳۳۰ مختصراً)
شرحِ حدیث:’’مِرآت شریف‘‘ میں ہے :یعنی اگر تمام جہان کی رائے ایک ہو اور انصار (یعنی انصاری صحابہ )کی رائے دوسری ہو، تو میں انصار کی رائے کے موافق رائے دوں گا، تمام کی راؤں پر انصار کی رائے کو ترجیح دوں گا،یہ مطلب نہیں کہ میں انصار کی اتباع کروں گا، سارا جہان حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا متبع ہے، حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کسی شخص یا کسی قوم کے متبع (مُت۔تبِع یعنی پیروی کرنے والے)نہیں ۔اَلنّاس (یعنی باقی لوگ)سے مراد عام مؤمنین ہیں ، حضراتِ خلفائِ راشِدین یا فاطِمہ زَہرا و حسنینِ کریمین( رضی اللہ عنہم) اس میں داخِل نہیں ۔ (مرآت ج۸ص۵۲۷۔۵۲۸مختصرا)
دُعائے مصطفٰی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ
{40}اَللّٰہُمَّ اغْفِرْ لِلْاَنْصَارِ، وَلِاَبْنَاءِ الْاَنْصَارِ، وَاَبْنَاءِ اَبْنَاءِ الْاَنْصَارِ۔ یعنی اے اللہ! اَنصار (یعنی اَنصاری صحابہ)کی اور ان کے بیٹوں اور پوتوں کی مغفرت فرما۔(مسلم ص۱۰۴۴حدیث۶۴۱۴)
ہر صحابیِ نبی! جنّتی جنّتی سب صحابیات بھی ! جنّتی جنّتی
چاریارانِ نبی جنّتی جنّتی حضرتِ صدّیق بھی جنّتی جنّتی
اورعمرفاروق بھی جنّتی جنّتی عثمانِ غنی جنّتی جنّتی
فاطمہ اورعلی جنّتی جنّتی ہیں حَسن حُسین بھی جنّتی جنّتی
والدینِ نبی جنّتی جنّتی ہر زوجۂ نبی جنّتی جنّتی
اورابوسُفیان بھی جنّتی جنّتی ہیں معاویہ بھی جنّتی جنّتی
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
کیوں نہ ہو رُتبہ بڑااصحاب واہلِ بیت کا
کیوں نہ ہو رُتبہ بڑا اصحاب واہل بیت کا ہے خدائے مصطَفٰی، اصحاب واہلِ بیت کا
آل و اصحاب نبی سب بادشہ ہیں بادشاہ میں فقط ادنیٰ گدا اصحاب و اہل بیت کا
میری جھولی میں نہ کیوں ہوں دوجہاں کی نعمتیں میں ہوں منگتا میں گدا اصحاب و اہل بیت کا
کیوں ہو مایوس اے فقیرو! آئو آکر لوٹ لو ہے خزانہ بٹ رہا اصحاب و اہل بیت کا
فضل ربّ سے دوجہاں میں کامیابی پائے گا دل سے جو شیدا ہوا اصحاب و اہل بیت کا
اے خدائے مصطَفٰی! ایمان پر ہو خاتمہ مغفرت کر! واسطہ اصحاب و اہل بیت کا
جینا مرنا اُن کی اُلفت میں ہو یارب! اور ہو قرب جنت میں عطا اصحاب و اہل بیت کا
حشر میں مجھ کو شفاعت کی عطا خیرات ہو واسطہ یا مصطَفٰی! اصحاب و اہل بیت کا
نور والے! قبر میری حشر تک روشن رہے واسطہ تم کو شہا! اصحاب و اہل بیت کا
ہر برس میں حج کروں ، میٹھا مدینہ دیکھ لوں یاالٰہی! واسطہ اصحاب و اہل بیت کا
نزع میں حسنین کے نانا کا جلوہ ہو نصیب یاالٰہی! واسطہ اصحاب و اہل بیت کا
دے گناہوں سے نجات اور متقی مجھ کو بنا یاالٰہی! واسطہ اصحاب و اہل بیت کا
دردِ عصیاں کی دوا مل جائے میں بن جائوں نیک یاالٰہی! واسطہ اصحاب و اہل بیت کا
دور ہو دنیا سے مولیٰ ’’یہ کرونا‘‘ کی وبا یاالٰہی! واسطہ اصحاب و اہل بیت کا
شاہ کی دُکھیاری اُمت کے دُکھوں کو دور کر یاالٰہی! واسطہ اصحاب و اہل بیت کا
تنگدستی دُور ہو اور رِزق میں برکت ملے یاالٰہی! واسطہ اصحاب و اہل بیت کا
یاالٰہی! شکریہ عطّار کو تو نے کِیا
شعر گو، مِدحَت سَرا اصحاب و اہل بیت کا
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع