30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
فرمایاکہ اِس حدیثِ پاک کا مطلب یہ ہے کہ ’’بیعت ِ رضوان‘‘ کرنے والے صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان میں سے کوئی ایک بھی دوزخ میں نہ جائے گا اور حدیث ِ پاک میں جو ’’ اِنْ شَآءَ اللہ ‘‘کہا گیا ہے یہ شک کی وجہ سے نہیں بلکہ ( اللہ پاک کے نام کی) برکت حاصل کرنے کے لئے کہاگیاہے۔‘‘ (شرح النووی علی مسلم ج۸ جزئ۱۶ص۵۸)
{12}سب سے اَفضل میں اور میرے صحابہ ہیں ۔عرض کی گئی: پھر کون اَفضل ہے؟ ارشاد فرمایا: پھر وہ لوگ اَفضل ہیں جو اُن کے نقشِ قدم پر چلیں گے۔ (یعنی اُن کو فالوکریں گے) عرض کی گئی:پھر کون؟ اِرشاد فرمایا: پھر وہ جو اُن (یعنی تابعین )کی پیروی کریں گے۔(اللّٰہ والوں کی باتیں ج۲ ص۱۲۹) (حلیۃ الاولیا ج۲ص۹۴ حدیث ۱۵۶۳)
{13}میرے صحابہ میری اُمَّت کیلئے اَمان ہیں ، جب یہ اِس دُنیا سے رُخصت ہوجائیں گے تو میری اُمَّت پر وہ وقت آئے گا جس کا اُن سے وعدہ کیا گیا ہے۔ (مسلم ص۱۰۵۱حدیث۶۴۶۶)
شرح ِ حدیث: ’’مرآت شریف‘‘ میں ہے:صحابۂ کرام کے زمانے میں اگرچِہ فتنے ہوئے مگر مسلمانوں کا دین(بڑے پیمانے پر) ایسا نہ بگڑا تھا جیساکہ (صحابہ کا دور ختم ہونے کے) بعد میں بگڑا اور اب اس زمانے کا تو پوچھنا ہی کیا ہے! اللہ محفوط رکھے۔ (مراٰۃج۸ص۳۳۶)
{14}اَللّٰہُمَّ اغْفِرْ لِلصَّحَابَۃِ ،وَلِمَنْ رَّاٰی، وَلِمَنْ رَّاٰییعنی اے اللہ!(میرے)صحابہ کی مغفرت فرمااورجس نے اُنہیں دیکھااورجس نے اُن کے دیکھنے والے کو دیکھااُن کی بھی مغفرت فرما۔ (معرفۃ الصحابۃلابی نعیم ج۱ص۱۵)
{15} اللہ پاک جب کسی کی بھلائی چاہتا ہے تو اُس کے دل میں میرے( تمام) صحابہ کی محبت پیدا فرما دیتا ہے۔ (تاریخ اصبہان ج ۱ص۴۶۷رقم۹۲۹)
{16}سب سے پہلے میرے لئے پل صراط کو دوزخ پر رکھا جائے گا، میں اور میرے صحابہ پل صراط سے گزر کر جنت میں داخل ہو ں گے۔ (الفردوس بماثور الخطاب ج۱ص۴۸ حدیث۱۲۰)
{17}اللہپاک نے میرے صحابہ کو نبیوں اور رَسُولوں کے علاوہ تمام جہانوں پرفضیلت دی ہے۔ اورمیرے تمام صحابہ میں خیر(یعنی بھلائی)ہے۔(مجمع الزوائد ج۹ص۷۳۶حدیث۱۶۳۸۳)
{18}ستاروں کے متعلّق سوال نہ کرو ، اپنی رائے سے قرآن پاک کی تفسیر نہ کرو اور میرے صحابہ میں سے کسی کو بُرا نہ کہو تو یہ خالص ایمان ہے۔ (الفردوس ج۵ ص۶۴حدیث۷۴۷۰)
{19} میرے تمام صحابہ سے جو محبت کرے، اُن کی مدد کرے اور ان کے لئے اِستغفار (یعنی دُعائے مغفرت ) کرے تو اللہپاک اُسے قیامت کے دن جنت میں میرے صحابہ کا ساتھ نصیب فرمائے گا۔ (فضائل الصحابۃ للامام احمد ج۱ص۳۴۱ حدیث ۴۸۹)
{20} میرے صحابہ کی میری وجہ سے جس نے حفاظت اور عزت کی تو میں بروزِ قیامت اُس کا محافظ (یعنی حفاظت کرنے والا)ہوں گا۔ اور جس نے میرے صحابہ کو گالی دی اس پر اللہ پاک کی لعنت ہے ۔(فضائل الصحابۃ للامام احمد ج۲ص۹۰۸ حدیث۱۷۳۳)
{21} جو میرے صحابہ کو بُرا کہے اُس پر’’ اللہپاک کی لعنت ‘‘اور جو اُن کی عزت کی حفاظت کرے، میں قیامت کے دن اس کی حفاظت کروں گا(یعنی اسے جہنَّم سے محفوظ رکھا جائے گا)۔(تاریخ ابن عساکر ج۴۴ص ۲۲۲،السراج المنیر شرح جامع الصغیر ج۳ ص۸۶)
{22}جس نے میرے صحابہ کے متعلق اچھی بات کہی تو وہ نِفاق سے بری(یعنی آزاد) ہوگیا، جس نے میرے صحابہ کے مُتعلِّق بری بات کہی تووہ میرے طریقے سے ہٹ گیااور اس کا ٹھکانا آگ ہے اور کیا ہی بُری جگہ ہے پلٹنے کی۔ (جمع الجوامع ج۸ص۴۲۸حدیث۳۰۲۶۲)
{23}میرے صحابہ کے متعلق اللہ سے ڈرو! اللہ سے ڈرو!میرے صحابہ کے بارے میں اللہ سے ڈرو! اللہ سے ڈرو! میرے بعد انہیں نشانہ نہ بناؤ کیونکہ جس نے اِن سے محبت کی تو میری محبت کی وجہ سے ان سے محبت کی اور جس نے ان سے بغض رکھا تو میرے بغض کی وجہ سے ان سے بغض رکھا اور جس نے اِنہیں ستایا اس نے مجھے ستایا اور جس نے مجھے ستایا اس نے اللہ کو ایذا دی اور جس نے اللہ کو ایذا دی تو قریب ہے کہ اللہ اُسے پکڑے۔(ترمذی ج ۵ ص ۳۶۳حدیث۳۸۸۸)
اللّٰہ و رسول کو اِیذا دینے والوں کو عذاب کی وعید
اللہ و رسول کو ایذا دینے والوں کے بارے میں اللہ پاک پارہ22 سُوْرَۃُ الْاَحْزَاب آیت 57 میں ارشاد فرماتاہے:
اِنَّ الَّذِیْنَ یُؤْذُوْنَ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ لَعَنَهُمُ اللّٰهُ فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَةِ وَ اَعَدَّ لَهُمْ عَذَابًا مُّهِیْنًا(۵۷)
ترجمۂ کنزالایمان: بے شک جو ایذا دیتے ہیں اللہ اور اس کے رسول کوان پر اللہ$&'); container.innerHTML = innerHTML; }
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع