30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
گئی تو پھر کیا ہو گا۔( 1)
ہاتھ باندھ کر روزہ رکھ..!!
ایک شخص ایک مفتی صاحب کے پاس فتویٰ لینے کے لیے آیا اور کہا کہ میں نے روزہ رکھا تھا پھر روزہ توڑ دیا۔ مفتی صاحب نے جواب دیا اور ساتھ ارشاد فرمایا: تم اس روزہ کی قضا بھی ر کھو۔ اس نے کہا کہ جی میں نے قضا کا روزہ رکھا لیکن گھر والوں کے پاس گیا تو ایک لذیذ کھانا پکا ہوا رکھا تھا۔ بے اختیار میرا ہاتھ اس کھانے کی طرف بڑھ گیا اور میں نے کھا لیا۔ مفتی صاحب نے فرمایا کہ دوسرے دن قضا رکھ لو۔ اس نے کہا کہ حضور میں نے دوسرے دن روزہ رکھا مگر جب گھر میں گیا تو لذیذ قسم کا حلوہ تیار کر کے رکھا ہوا تھا۔ پھر میرا ہاتھ اس پر پہنچ گیا اور میں نے اس میں سے کھا لیا۔ مفتی صاحب ذرا ظریف مزاج کے تھے۔ ہنستے ہوئے جواب دیا کہ اب تمہارے بارے میں یہ فتوی ٰہے کہ تم اپنا ہاتھ اپنی گردن میں باندھ کر روزہ رکھا کرو تا کہ تمہار اہا تھ کھانے کی طرف بڑھنے نہ پائے ۔( 2)
ایک دلچسپ فتویٰ
ایک مسخرے نے کسی حاضر جواب اور خوش طبع مفتی سے یہ سوال کیا کہ نماز جنازہ عموماً میدانوں میں ہوا کرتی ہے تو اگر نماز جنازہ میں سجدہ سہو کرتے وقت کانٹا پیشانی میں چبھ جائے تو نماز کی حالت میں کس طرح اس کو نکالنا چاہئے؟ مفتی صاحب نے برجستہ جواب دیا کہ اس مسئلہ میں میرا فتویٰ ہے کہ اس کانٹے کو ہاتھ سے ہر گز ہر گز نہ نکالا جائے بلکہ بائیں پاؤں کی چھوٹی انگلی سے اس طرح آہستگی کے ساتھ نکال لو کہ پیشانی
[1] ...روحانی حکایات، حصہ دوم، صفحہ:309۔
[2] ...روحانی حکایات، حصہ دوم، صفحہ:310۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع