دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Hansi Mazah aur Muskurahatain | ہنسی مزاح اور مسکراہٹیں

پہلی فصل:صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم سے مزاح کا جواز

book_icon
ہنسی مزاح اور مسکراہٹیں
            
مزاح کرنا۔ کبھی پیارے آقا صلی اللہ علیہ واٰلِہ وسلم سے تو کبھی آپس میں۔ چنانچہ امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ روایت کرتے ہیں: كَانَ اَصْحَابُ النَّبِیِّ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَبَادَحُونَ بِالْبِطِّيخِ، فَاِذَا كَانَتِ الْحَقَائِقُ كَانُوا هُمُ الرِّجَالَ یعنی آقا صلی اللہ علیہ واٰلِہ وسلم کے صحابہ (بطور مزاح) ایک دوسرے کی طرف خربوزہ پھینک کر کھیلا کرتے تھے لیکن جب حقائق میں غور و فکر کی بات آتی تو وہ مردِ میدان تھے۔( 1)

خوش رو انسان کی 6نشانیاں

پیارے بھائیو!پیچھے بیان ہو چکا کہ مزاح فطرت انسانی کا تقاضہ ہے، تو جہاں یہ فطرت انسانی کا تقاضہ ہے وہیں یہ انسان کے خوش رو ہونے کی دلیل بھی ہے۔ حضرت ربیعہ بن عبدالرحمن رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: اَلْمَرْوُءة سِتُّ خِصَالٍ یعنی خوش رو انسان کی 6خوبیاں ہیں جن میں سے 3 حالت اقامت کی ہیں اور 3حالت سفر کی ہیں، حالت اقامت کی خوبیاں یہ ہیں:(1):تلاوت قرآن(2):مساجد کی آباد کاری(3):مہمان نوازی۔جب کہ سفری خوبیاں یہ ہیں(4):اپنا زاد راہ اپنے سفر کے ساتھی پر خرچ کرنا (5):اس کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آنا (6):اس کے ساتھ گناہ سے بچتے ہوئے ہنسی مزاح کرنا۔( 2) صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کی تربیت چونکہ پیارے آقا صلی اللہ علیہ واٰلِہ وسلم نے فرمائی جو کہ اخلاقِ حسنہ کے جامع تھے، لہٰذا انہوں نے اپنے اصحاب کو بھی اخلاق کی اعلیٰ بلندی پر قائم فرمایا، اسی لیے یہ حضرات سب سے زیادہ خوش اخلاق و خوش رو تھے۔
[1] ...الادب المفرد، صفحہ:140، حدیث:266۔ [2] ... شرح السنہ للبغوی، باب المزاح، جلد:13، صفحہ:184۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن