30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جواب:بچے کے کان میں اذان دینا سنَّتِمُسْتَحَبہ ہے۔ ([1])لہٰذا ڈائریکٹ اس کے کان میں اذان دینا ہو گی۔ نیز اگر کسی نے اذان نہیں دی تو کوئی بات نہیں وہ اب اَذان دے دے اور اگر کسی نے بالکل ہی اذان نہ دی تب بھی وہ گناہ گار نہیں ہے ، البتہ جتنا جلدی ہو سکے اتنا جلدی اذان دے دینی چاہیے ۔ بچہ پیدا ہونےکے بعد سب سے پہلی آواز اس کے کان میں اللہ پاک کے نام کی جائے اور اذان اللہپاک کے نام سے شروع ہوتی ہے اور یہ پوری کی پوریاللہ پاک کا ذِکر ہے ۔ اگرچہ ہم اَذان میںاَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُوْلُ اللہ کہتے ہیں مگر یہ بھی ذِکر ہی میں شامل ہے۔
ختم شریف پڑھتے وقت پانی یا دُودھ کا گلاس رکھنا ضَروری ہے؟
سُوال:ہمارے یہاں ختم شریف پڑھتے وقت ایک گلاس میں پانی ا ور ایک گلاس میں دُودھ رکھا جاتا ہے ، کیا یہ ضَروری ہے؟(سوشل میڈیا کے ذَریعے سُوال)
جواب:میں نے ایسا پہلی بار سُنا ہے ۔ بہرحال اگر اسے فرض یا واجب نہیں سمجھتے بلکہ ویسے ہی رکھتے ہیں یا کسی بزرگ کی پیروی میں رکھتے ہیں تو اِس میں کوئی حَرج نہیں ہے۔
کیا عَلَوی کو زکوٰۃ دے سکتے ہیں؟
سُوال: کیا عَلَوی کو زکوٰۃ دے سکتے ہیں؟(SMS کے ذَریعے سُوال)
جواب:عَلَوی کو زکوٰۃ نہیں دے سکتے کیونکہ وہ ہاشمی ہے۔ ([2])حضرتِ سَیِّدَتُنا بی بی فاطمۃ الزھراء رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَاکے اِنتقال کے بعد جب مولا مشکل کُشاحضرتِ سَیِّدُنا علی المرتضیٰکَرَّمَ اللّٰہُ وَجْہَہُ الْکَرِیْم نے دوسرے نکاح کیے تو اب جو آپ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ
[1] بچے کے کان میں اذان دینا مُسْتَحَب ہے۔ (ردالمحتار ، کتاب الصلاة ، باب الاذان مطلب فی المواضع التی یندب لھا الاذان فی غیر الصلاة ، ۲ / ۶۲) حضرت سیِّدُنا رافعرَضِیَ اللہُ عَنْہ اپنے والد سے رِوایت کرتے ہیں ، وہ فرماتے ہیں : جب خاتونِ جنَّت ، شہزادیٔ کونین حضرت سیِّدَتُنا فاطمہ رَضِیَ اللہُ عَنْہَا کے گھرحضرت سیِّدُنا امام حسن رَضِیَ اللہُ عَنْہ کی وِلادت ہوئی تو میں نے رَسُوْلُ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو دیکھا کہ آپ نے ان کے کان میں اذان کہی۔ (ترمذی ، کتاب الاضاحی ، باب الاذان فی اذن المولود ، ۳ / ۱۷۳ ، حدیث : ۱۵۱۹)
[2] بنو ہاشم اور بنو عبد المطلب سے مُراد پانچ خاندان ہیں ، آلِ علی ، آلِ عباس ، آلِ جعفر ، آل عقیل ، آلِ حارث بن عبد المطلب ۔ ان کے علاوہ جنہوں نے نبی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی اِعانت نہ کی مثلاً ابو لہب کہ اگرچہ یہ کافر بھی حضرت عبدالمطلب کا بیٹا تھا مگر اس کی اولادیں بنی ہاشم میں شمار نہ ہوں گی۔ ( فتاویٰ ھندیة ، کتاب الزکاة ، الباب السابع فی المصارف ، ۱ / ۱۸۹)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع