30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جواب:جس طرح سجدے کی تسبیحات آہستہ پڑھنا سنَّت ہے اِسی طرح دُعا بھی آہستہ کی جائے گی ۔ ([1])
ناپاکی کی حالت میں عورت کا بچے کو دُودھ پلانا کیسا؟
سُوال: کیا بے غسل عورت بچے کو دودھ پلا سکتی ہے ؟
جواب:پلا سکتی ہے۔
ساس بہو آپس میں کس طرح پیش آئیں ؟
سُوال:میری بیوی اور میری ماں کی آپس میں نہیں بنتی اِس حوالے سے راہ نمائی فرما دیجئے ۔ (یوٹیوب کے ذَریعے سُوال)
جواب:آپ بیوی کو یہ سمجھائیں کہ جس طرح تم اپنی ماں کی بات سُن لیتی ہو اسی طرح میری ماں بھی اب تمہاری ماں ہے لہٰذا تم اِن کی بات بھی سُن لیا کرو اور سامنے سے بالکل جواب نہ دیا کرو تو یوں اگر بیوی زبان نہیں کھولے گی تو گھر میں امن قائم رہے گا کیونکہ تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے ۔ نیز بہو کا خالی زبان قابو کرنا کافی نہیں ، اِس کے ساتھ ساتھ اسے اپنے منہ کو بھی پھلانے سے بچنا ہو گا ، اگر یہ ساس کے سامنے منہ پھلائے گی یا بَرتن زور سے پٹخے گی یا اپنے بچوں کو جھاڑے گی تو ساس سمجھے گی کہ یہ مجھے سُنا رہی ہے تو اِس طرح بھی مُعاملات خراب ہوں گے ، بہو کو چاہیے کہ ساس کے ساتھ ہنس بول کر گزارا کر ے ، اِنْ شَآءَ اللّٰہ آہستہ آہستہ مُعاملات دُرُست ہو جائیں گے۔ ساس کو بھی چاہیے کہ بہوکے مُعاملے میں اِنصاف سے کام لے اور اس کے ساتھ دِل آزار گفتگو اور ڈانٹ ڈپٹ نہ کرے بلکہ نرمی اور پیار سے پیش آئے اللہ کرے گا وہ بیٹی سے بھی بڑھ کر خدمت کرے گی ۔
بچے کو ریکارڈ شُدہ اَذان سُنانا کیسا؟
سُوال:میرا بیٹا پیدا ہوا تو میں نے اُسے ریکارڈشُدہ اذان سُنا دی تو کیا یہ دُرُست ہے؟
[1] نفل اور فرض نماز کے سجدوں میں دُعا مانگنے سے متعلق مشہور مفسر حضرت مفتی احمد یار خان رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہفرماتے ہیں : نفل نماز کے سجدوں میں صراحتًا(یعنی صاف لفظوں میں) دُعائیں مانگو اور دیگر نمازوں کے سجدوں میں ربِّ کریم کی تسبیح و تَحْمِیْد (یعنی پاکی وخوبی بیان )کرو کہ یہ بھی ضمنی دُعا ہے (یعنی ایک طرح سے دُعا ہی ہے کیونکہ)کریم کی تعریف بھی دُعا ہوتی ہے۔ (مراٰۃ المناجیح ، ۱ / ۷۱) نماز کے علاوہ سجدوں میں دُعا مانگنی ہو توعربی کے علاوہ دِیگر زبانوں میں بھی مانگ سکتے ہیں۔ (فیضانِ نماز ، ص۲۵۹)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع