دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Hamesha Nafa Denay Wala Karobar | ھمیشہ نفع دینے والا کاروباد

book_icon
ھمیشہ نفع دینے والا کاروباد

جواب:جی ہاں! ان کے ساتھ تعاوُن کرنے والا بھی  ثواب کا حق دار مانا جائے گا۔ ([1])

روٹی سے ہاتھ صاف کرنا کیسا؟

سُوال: لوگ کھانا کھاتے ہوئے روٹی سے ہاتھ صاف کرتے ہیں تو ایسا کرنا کیسا ہے ؟

جواب:روٹی سے ہاتھ صاف کرنا اَدب کے خلاف ہے۔ ([2])

سجدہ لمبا ہونے سے نماز میں کوئی خرابی تو نہیں آتی؟

سُوال:اگر دَورانِ نماز سجدہ لمبا ہو جائے تو اس سے  نماز میں کوئی خرابی تو نہیں آتی ؟

جواب:اگر  کوئی اپنی تنہا  نماز پڑھ ر ہا ہواور وہ سجدے کو کچھ لمبا کر دے تو اِس میں کوئی حَرج نہیں ہے ، البتہ اِمام صاحب کو مقتدیوں کا خیال رکھنا ہو گا کہ کہیں ایسا نہ ہو اِمام صاحب کا دِل سجدے میں لگا ہو اور پیچھے والے بھاگنے کا  سوچ رہے ہوں۔ یاد رہے !اِمام کو کوئی بھی ایسا اَنداز اِختیار نہیں کرنا  چاہیے  جو لوگوں کے لیے بوجھ ہو اور فی زمانہ ایسی   اِ٘حتیاطوں کی  زیادہ ضَرورت ہے کیونکہ  پہلے  ہی لوگ مَساجد  سے دُور ہیں ، بے اِحتیاطی ہونے کی صورت میں مزیددُور ہو جائیں گے ۔ لوگوں  کو مَساجد میں سہولتیں اور آسانیاں دینی چاہئیں یہاں تک کہ  اگر وہ اِس لیے مسجد میں نہیں آتے کہ AC نہیں ہے تو    AC لگا دیں ۔ وہ دور چلا گیا کہ جب  لوگ غاروں اور سخت گرمیوں میں عبادت کیا  کرتے تھے اب تو AC ہونے کے باوجود عبادت کے لیے نہیں آتے اور مَساجد خالی ہوتی ہیں ۔  

سجد ے میں بلند آواز سے دُعا کی جائے یا آہستہ؟

سُوال:سُنا ہے سجدے میں دُعائیں قبول ہوتی ہیں تو سجدے میں بلند آواز سے دُعا کریں گے یا آہستہ آواز سے ؟


 

 



[1]    اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ  فرماتے ہیں : اگر بے سُوال کوئی کچھ دے جیسے لوگ عُلَماء و مشائخ  کی خدمت کرتے ہیں تو اس کے لے لینے میں کوئی حرج نہیں بلکہ نیت نیک ہوتو دینے اور لینے والے دونوں داخلِ ثواب ہیں خصوصاً جبکہ لینے والا حاجت رکھتا ہو۔     (فتاویٰ رضویہ ، ۱۰ / ۳۰۳)

[2]    صَدْرُالشَّرِیْعَہ ، بَدْرُالطَّرِیْقَہ حضرت علامہ مولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ کھانے کے آداب و سنن بیان کرتے ہوئے لکھتے  ہیں : ہاتھ یا چھری کو روٹی سے نہ پونچھیں۔ (بہارِ شریعت ، ۳ / ۳۷۷ ، حصہ : ۱۶)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن