30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بوڑھے اَفراد ٹیلی تھون میں حصہ کیسے ملائیں؟
سُوال:ہم بوڑھے اَفراد ٹیلی تھون کے لیے کس طرح کوشش کرسکتے ہیں؟ (فیضانِ مدینہ کراچی میں موجود بوڑھے اسلامی بھائی کا سُوال)
جواب:ہمارے بزرگ اسلامی بھائی کس طرح ٹیلی تھون کے لیے کوشش کریں ؟تو اس حوالے سے ان کی خدمت میں عرض ہے کہ پہلےوہ اپنی جمع پونجی دیکھ لیں ، ظاہر ہے بڑھاپے کے بعد جوانی واپس نہیں آئے گی لہٰذا میرا اُن کے لیے سنجیدہ مشورہ یہ ہے کہ اگر ان کے راہِ خدا میں اپنا مال دینے سے کسی کی حق تلفی نہ ہوتی ہو اور نہ ہی ان کی اَولاد فقرو فاقہ کا شکار ہو تو وہ اپنا مال راہِ خدا میں دے دیں اِنْ شَآءَ اللّٰہ یہ مال ان کے کام آئے گا ۔ یاد رَکھیے ! آخری عمر میں پیسا کیا کام آئے گا؟ اسے راہِ خدا میں دے کر کام کا بنالیں ورنہ جوں جوں عمر بڑھتی ہے توں توں اُمیداور حرص بھی بڑھتی ہے ، اللہ کریم ہمیں آزمائش میں نہ ڈالے اور سخاوَت و عافیت نصیب فرمائے۔ نیزبعض بزرگوں کا خاندان میں اچھا اثر و رُسوخ ہوتا ہے اور ان کی بات مانی جاتی ہےتو ایسوں کو چاہیے کہ اپنے اثر و رُسوخ کو اِستِعمال کرتے ہوئے اپنے بیٹوں ، بیٹیوں ، پوتوں ، دامادوں اور خاندان کے دِیگر لوگوں کو ترغیب دے کر ان سے ٹیلی تھون کے لیے رقم جمع کریں ، اگر وہ دُور ہوں تو انہیں فون کر کے دُعائیں دے کر نرمی اور شفقت سے ٹیلی تھون کے لیے رَقم جمع کروانے کی ترغیب دِلائیں ۔ بعضوں کو تو ٹیلی تھون کا بھی پتا نہیں ہوتا چنانچہ کسی نے مجھے رَ قم دی اور کہا کہ یہ رقم “ ٹیلی فون “ میں دے دینا ۔ میں نے پریشان ہوکر ان سے پوچھا : کیا یہ رقم “ ٹیلی فون “ میں دینی ہے؟ اس پر انہوں نے کہا : مَدَنی چینل پر جو “ ٹیلی فون “ بولتے ہیں اس میں دینی ہے تو تب مجھے سمجھ میں آیا کہ یہ “ ٹیلی تھون “ میں دینے کی بات کر رہے ہیں۔
نیکی میں تعاون کرنے والا بھی ثواب کا حق دار ہے
سُوال:ہم عُلَمائے کِرام اور حفاظ کے جو فضائل اَحادیث ِمُبارَکہ میں پڑھتے ہیں کیا اس کی بَرکتیں اُس شخص کو بھی ملیں گی جو اِن عُلَمائے کِرام اور حفاظ کے لیے مَدَنی عطیات مہم میں حصہ لیتا ، ان کے ساتھ تعاون کرتا اور ان کے لیے اپنا مال خرچ کرتا ہے؟
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع