دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Hamesha Nafa Denay Wala Karobar | ھمیشہ نفع دینے والا کاروباد

book_icon
ھمیشہ نفع دینے والا کاروباد

نے اس کو اپنی طرف سے نئی سائیکل دِلادی۔ ایک اسلامی بھائی نے چند مزدوروں کی تصاویر مجھے بھیجیں کہ انہوں نے اپنی ایک دِن کی دہاڑی جو چودہ یا پندرہ سوروپے بنتی  ہے  ٹیلی تھون میں جمع کروا دی ہے ۔ (رُکن ِ شُوریٰ حاجی امین عطاری نے فرمایا : ) ایک طالبِ علم نے قاعدہ ناظرہ کورس میں داخلہ لیا تھا ان کے پاس  ایک  بکری تھی تو انہوں نے اپنی بکری بیچ دی اور اس کی رقم ٹیلی تھون میں جمع کروادی۔ (اس پر امیرِ اہلِ سُنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے فرمایا : )ایک طالبِ علم نے کتاب “ فیضانِ نماز “ دو بار پڑھی تو میں نے اسے   صوتی پیغام دیا اور شاباش دی جس کی وجہ سے اس طالب ِ علم کو  ایسا جَذبہ ملا کہ اس نے جو پیسے عمرہ کرنے کے لیے جمع کیے تھے وہ ٹیلی تھون میں دینے کی نیت کر لی اور اپنے ناظم صاحب سے  صوتی پیغام میں کہا کہ میں عمرہ کرنے کے لیے نہیں جاؤں گا اور جو رَقم  میں نے عمرہ کرنے کے لیے جمع کی تھی وہ ٹیلی تھون میں دے دوں گا۔ جب مجھ تک  اس طالبِ علم کا یہ  پیغام پہنچا  تو مجھےاس پر  رحم آیا کہ بے چارہ غریب ہو گا اور نہ جانے کتنی مشکلات سے اس نے عمرے  کے لیے پیسے جمع کیے ہوں گے اور پتا نہیں پھر کب اتنے پیسے جمع ہوں گے اور کب مدینے کی حاضری ہو گی جبکہ ٹیلی تھون میں دینے کے لیے اللہپاک کے نیک بندے بہت ہیں لہٰذا میں نے دوبارہ اس طالبِ علم کو شاباش دی اور کہا : بیٹا !مدینہ دیکھ لو۔  

کیا اسلامی بہنیں ٹیلی تھون میں زیورات  دے سکتی ہیں؟

سُوال:کیا اسلامی بہنیں ٹیلی تھون میں اپنےزیورات دے سکتی ہیں؟

جواب: اگر ذاتی زیورات ہوں تو بالکل دے سکتی ہیں بلکہ دینے بھی  چاہئیں ، اِنْ شَآءَ اللّٰہ ثواب ملے گا۔

اِیصالِ ثواب کے لیے ٹھیلی تھون میں حِصّہ ڈالنا

سُوال:اگر غوثِ پاک  سَیِّدُنا شیخ عبدالقادر جیلانی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے اِیصالِ ثواب کے لیے ٹیلی تھون میں حصہ ملانا چاہیں تو ملا سکتے ہیں؟  (رُکنِ شُوریٰ کا سُوال)

جواب:بے شک  غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے اِیصالِ ثواب کے لیے بھی ٹیلی تھون میں  رقم دی جا سکتی ہے۔ جو لوگ آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  کے اِیصالِ ثواب کے لیے رقم خرچ کرتے اور لنگر کا اِہتمام کرتے  ہیں وہ لنگر بھی کریں اور کچھ حصہ ٹیلی تھون میں بھی دیں۔


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن