دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Hamesha Nafa Denay Wala Karobar | ھمیشہ نفع دینے والا کاروباد

book_icon
ھمیشہ نفع دینے والا کاروباد

پارے کی پہلی آیت میں ہے :  )لَنْ  تَنَالُوا  الْبِرَّ  حَتّٰى  تُنْفِقُوْا  مِمَّا  تُحِبُّوْنَ  ﱟ  ((پ۴ ، آل عمران : ۹۲)  ترجمۂ کنز الایمان : تم ہرگز  بھلائی کو نہ پہنچو گے جب تک راہِ خدا میں اپنی پیاری چیز نہ خرچ کرو۔

اَسِّی ہزار (80,000) حافظِ قرآن بنانے والی مَدَنی  تحریک

خرچ کرنے کے بہت سارے مَواقع ہوتے ہیں ان میں سے ایک موقع اللہ پاک کے کلام قرآنِ پاک کی  تعلیم کو عام کرنے کے لیے خرچ کرنے کا بھی ہے۔ دعوتِ اسلامی کے تحت چلنے والے مدارسُ المدینہ میں قرآنِ پاک کی تعلیم دی جاتی ہے اور اب تک (۲۶ربیع الاول  ۱۴۴۱ھ بمطابق 23نومبر 2019)تقریباً اَسِّی ہزار (80,000) حافظِ قرآن اِن مدارس سے حفظ کر چکے ہیں۔ یہ واقعی بہت بڑی تعداد ہے ، آدمی سوچے  تو حیران ہوجائے۔ اس کے علاوہ دعوتِ اسلامی جامعاتُ المدینہ بھی چلا رہی ہے جن کی تعداد 775 ہے ، ان جامعاتُ المدینہ میں دَرسِ نظامی یعنی عالِم کورس کروایا جاتا ہے اور پڑھنے والے طُلَبائے کِرام کے لیے کھانا پینا اور رِہائش فری ہوتی ہے ، اس کے علاوہ دیگر خرچے بھی ہوتے ہیں جیسا کہ  صفائی ستھرائی کے لیے خادم رکھے جاتے  ہےاور اس طرح کے کئی لوازِمات ہوتے ہیں جن میں دعوتِ اسلامی کے سالانہ اَربوں روپے کے اَخراجات ہوتے ہیں۔ ہو سکتا ہے  لوگ سوچتے ہوں کہ ان کے اَربوں روپے کے اَخراجات ہیں پھر بھی یہ کوئی مَدْرَسہ کم کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں تو  یاد رَکھیے! مدرسہ کم کرنا تو  دُور کی بات ہے ہم ایک طالبِ عِلم بھی کم  کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں ،  ہم پیسے جمع کریں گے اور اِنْ شَآءَ اللّٰہ  ان مدارِس کو چلاتے رہیں گے ، نہ صرف چلاتے رہیں گے بلکہ بڑھاتے بھی رہیں گے۔ یہ بھی ذہن میں رہے کہ یہ خرچہ صرف مدارِسُ المدینہ اور جامِعاتُ المدینہ کا ہے۔ مَدَنی چینل وغیرہ کے اخراجات اس میں شامل نہیں ہیں ، ظاہر ہے مَدَنی چینل بھی  مُفْت نہیں چلتا اس کے بھی بہت اخراجات  ہیں۔ اللہ پاک  دے رہا ہے اور  اسی کے کرم سے سارا نظام چل رہا ہے ۔ جو لوگ اللہ پاک  کے دِین کی خِدمت کرنے نکلتے ہیں اللہ پاک ان کی مدد فرماتا ہے([1])  اور ایسے بندے پیدا کرتا ہے جو دِین کی خِدمت کرنے والوں کی مدد کرتے ہیں ،


 

 



[1]    اللہپاک قرآنِ پاک میں اِرشاد فرماتا ہے : ) یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِنْ تَنْصُرُوا اللّٰهَ یَنْصُرْكُمْ وَ یُثَبِّتْ اَقْدَامَكُمْ(۷) ((پ ۲۶ ،  محمد : ۷) ترجمۂ کنز الایمان : اے اِیمان والو! اگر تم دِینِ خدا کی مدد کرو گے اللہتمہاری مدد کرے گا۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن