30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہیں کہ پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے اِرشاد فرمایا : عُمر جنتی ہے۔ ([1])حضرتِ سیِّدُنا صِدِّیقِ اکبر رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کے وِصالِ باکمال کے بعد آپ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ مقرر ہوئے۔ ([2]) آپ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ نے بڑے بڑے کام کیے جو بہت سی کتابوں میں لکھے ہوئے ہیں۔ ذُو الحجۃ الحرام یعنی وہ مہینا جس میں بقرہ عید آتی ہے ، اس کی 26تاریخ کی صبح آگ کی عبادت کرنے والےایک شخص([3]) نے آپ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کو فجر کی نماز کے دَوران حملہ کر کے سخت زخمی کردیا اور کچھ دِن کے بعد آپ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ شہید ہو گئے۔ ([4]) آپ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ پہلی محرم الحرام 24 سِنِ ہجری کو حضورِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی قبر شریف کے قریب حضرتِ سیِّدُنا صِدِّیقِ اکبر رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کے پہلو میں دَفن کیے گئے ۔ ([5])آپ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کو شہید کہنے کی وجہ یہ ہے کہ اگر ظالم کے زخمی کرنے کی وجہ سے کسی کا اِنتقال ہو جائے تو اس کو بھی شہادت کا مَرتبہ ملتا ہے۔
سُوال:اِیمان کی سَلامتی کا وَظیفہ اِرشاد فرما دیجئے۔
جواب:یَا حَیُّ یَا قَیُّوْمُ لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ روزانہ صبح 41 بار پڑھیے ، اول آخر دُرُود شریف بھی پڑھ لیجئے ۔ ([6])نیز سوتے وقت جب اپنے اَوراد و وَ ظائف پڑھ لیں تو آخر میں سورۂ کافرون پڑھ لیں اس کے بعد کوئی بات چیت نہ کریں اور اگر بات چیت ہو جائے تو پھر سورۂ کافرون پڑھ لیں تاکہ آخری کلام سورۂ کافرون ہو۔ اِس سورتِ مُبارَکہ میں ا ِیمان کا تَذکرہ اور اِقرار ہے اِنْ شَآءَ اللّٰہ اِسی پر خاتمہ ہو گا۔ ([7])
[1] ابن ماجه ، کتاب السنة ، باب فی فضائل اصحاب رسول ، فضائل العشرة رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمْ ، ۱ / ۹۱ ، حدیث : ۱۳۳۔ تاریخ ابن عساکر ، عمر بن الخطاب ، ۴۴ / ۱۶۸ ، رقم : ۵۲۰۶ ، حدیث : ۹۶۷۲۔
[2] طبقات ابن سعد ، عمر بن الخطاب ، ذکر استخلاف عمر رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ ، ۳ / ۲۰۷ ، رقم : ۵۶۔
[3] اَمِیْرُ الْمُؤمِنِیْن حضرتِ سَیِّدُنا عمر فاروقِ اعظمرَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کو حملہ کر کے زخمی کرنے والےشخص کا نام “ ابولؤلؤ فیروز “ تھا۔ (طبقات ابن سعد ، عمر بن الخطاب ، ذکر استخلاف عمر رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ ، ۳ / ۲۶۶)
[4] العقد الثمین ، حرف العین ، من اسمه عمر ، عمر بن الخطاب ، ۵ / ۳۳۵ ، رقم : ۲۱۶۵۔
[5] طبقات ابن سعد ، عمر بن الخطاب ، ذکر استخلاف عمر رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ ، ۳ / ۲۵۷-۲۸۱ ، رقم : ۵۶۔
[6] کشف الخاء ، حرف الطاء المھملة ، ۲ / ۳۹ ، تحت الحدیث : ۱۶۶۱۔ ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت ، ص۳۱۱۔
[7] ابوداود ، کتاب الادب ، باب ما یقول عند النوم ، ۴ / ۴۰۷ ، حدیث : ۵۰۵۵۔ فیض القدیر ، حرف الھمزة ، ۱ / ۳۲۴ ، تحت الحدیث : ۳۶۷ ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع