30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کی لاشوں سے بَدبو اُٹھ رہی ہو گی تو حضرتِ سَیِّدُنا عیسیٰ عَلٰی نَبِیِّنا وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام دُعا فرمائیں گے تو ان کی لاشوں کو پرندے آکر کھائیں گے یا جہاں اللہ پاک چاہے گا اُٹھا کر پھینک دیں گے یوں زمین ان لوگوں سے پاک ہو گی۔ ([1])
بڑے عہدے پر جا کر بھی نیکی مَت چھوڑو! (حکایت)
سُوال:کچھ لوگ جب کسی بڑے عہدے پر فائز ہوتے ہیں تو وہ پہلے جو نیک کام کرتے تھے ان میں سے بعض نیک کام چھوڑ دیتے ہیں لہٰذا اِس حوالے سے راہ نمائی فرما دیجئے ۔ ([2])
جواب:حضرتِ سَیِّدُنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کے پاس محلے کی بچیاں اپنی بکریاں لے کر حاضر ہوتیں اور آپ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ ان کو خوش کرنے کے لیے بکریوں کا دودھ نکال دیا کرتے تھے۔ جب آپ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ خلیفہ بنے تو محلے کی ایک بچی حاضر ہو کر کہنے لگی : “ آپ خلیفہ بن گئے ہیں لہٰذا اب آپ ہمیں بکریوں کا دودھ نکال کر نہیں دیں گے! “ عاشقِ اکبر حضرتِ سَیِّدُنا صِدِّیقِ اکبر رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ نے اِرشاد فرمایا : اب بھی میں تمہیں دودھ نکال کر دیا کروں گا اور اللہ پاک کے کرم سے مجھے یقین ہے کہ تمہارے ساتھ اِسی طرح رہوں گا جیسے پہلے تھا یعنی خلیفہ بننے کے بعد بھی ایسے ہی رہوں گا جیسے پہلے تھا۔ چنانچہ حضرتِ سَیِّدُنا ابوبکر صِدِّیق رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ خلیفہ بننے کے بعد بھی ان بچیوں کو بکریوں کا دودھ نکال کر دیا کرتے تھے۔ ([3])
حکایت سے حاصِل ہونے والے مَدَنی پُھول
مذکورہ حکایت سے معلوم ہوا : !جب ہم کوئی نیکی کرنا شروع کریں تو کسی بھی عہدے اور منصب پر پہنچنے کے بعد اس کو نہ چھوڑیں بلکہ اس کو ہمیشہ کرتے رہیں جیسے حضرتِ سیِّدُنا صِدِّیقِ اکبر رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ خلیفہ بننے سے پہلے بچیوں کو بکریوں کا دودھ نکال کر دیتے تھےتو خلیفہ بننے کے بعد بھی آپ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ نے یہ کام جاری رکھا۔ ! ہماری باتیں اور کام ایسے ہونے چاہئیں جو مسلمانوں کا دِل خوش کریں نہ ایسے ہوں کہ ان کے دِل دُکھیں۔
[1] مسلم ، کتاب الفتن واشراط الساعة ، باب ذکر الدجال وصفته وما معه ، ص۱۲۰۰-۱۲۰۱ ، حدیث : ۷۳۷۳ ملخصاً ۔
[2] یہ سُوال شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ کی طرف سے قائم کیا گیا ہے جبکہ جواب امیرِ اَہلِ سنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا عطا فرمودہ ہی ہے۔ (شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ)
[3] تھذیب الاسماء و اللغات ، النوع الثانی الکنی ، حرف الباء ، باب ابی بکر ، فصل فی علمه و زھدہ و تواضعه ، ۲ / ۴۸۰۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع