30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پینے کےبعد بھی بچ جائے تو باقی ماندہ کسی دوسرے جانور کو پلادیا جائے ۔ اگر بلی کے دودھ میں مُنہ ڈالنے کے بعد آپ خود بھی یہ دودھ پی لیں گے تو گناہ گار نہیں ہوں گےجبکہ اس بلی نے چوہا کھاتے ہی خون والا منہ دودھ میں نہ ڈالا ہو۔
یاجوج ماجوج قیامت سے کتنے سال پہلے آئیں گے؟
سُوال: یاجو ج ماجوج قیامت سے کتنے سال پہلے آئیں گے اور ان کا خاتمہ کرنے کے لیے کون آئے گا ؟
جواب:(امیرِ اہلِ سُنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے قریب بیٹھے ہوئے مفتی صاحب نے فرمایا : )یاجوج ماجوج کا آنا قیامت کی نشانیوں میں سے ہے لیکن ان کے بارے میں یہ وضاحت نہیں ہے کہ یہ کتنا عرصہ پہلے آئیں گے ہاں اتنا ضرور ہے کہ پہلے امام مہدی رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ تشریف لائیں گے پھر دَجّال آئے گا اس کے بعد حضرتِ سَیِّدُنا عیسیٰ عَلٰی نَبِیِّنا وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام تشریف لائیں گےاور پھر اس کے بعد یاجوج ماجوج کا خُروج ہوگا۔ ([1])
(امیرِ اہلِ سُنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے فرمایا : )یاجوج ماجوج غارت گری کا طوفان مچائیں گے اور چاروں طرف خون خرابا کریں گے ، پھر سمجھیں گے کہ ہم نے سارے زمین والوں کو مار دیا پھر آسمان کا رُخ کریں گے اور کہیں گے کہ اب ہم آسمانی مخلوق کو ماریں گے تو یہ آسمان کی طرف تیر پھینکیں گے اور اللہ پاک کی قُدرَت سے وہ تیر آسمان سے خون آلُودہ ہوکر لوٹیں گے جس سے وہ سمجھیں گے کہ ہم نے آسمان والوں کو بھی ماردیا۔ آخر کار اللہ کریم جب چاہے گا ان کی گردَنوں میں مخصوص کیڑے پیدا ہوجائیں گے جن کی وجہ سے یہ لوگ مَرجائیں گے۔ یہ اتنی کثیر تعداد میں ہوں گے کہ ان کے مرنے کے بعد ساری زمین ان سے بھرجائے گی ، اللہ پاک پرندوں کو بھیجے گا جو ان کو کھائیں گے یا اللہ پاک جہاں چاہے گا یہ پرندے انہیں اُٹھاکر پھینک آئیں گے اور یوں زمین ان سے پاک ہوجائے گی۔([2])
(جانشینِ امیرِ اہلِ سنَّت مولانا عبیدرضا عطاری مدنی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے فرمایا : ) بہارِ شریعت میں لکھا ہوا ہے کہ حضرتِ سَیِّدُنا عیسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَ السَّلَام ان کے لیے دُعا فرمائیں گے اور جو اَفراد آپ کے ساتھ ہوں گے وہ دُعا پر “ اٰمین “ کہیں گے۔ جب یاجوج ماجوج مَرجائیں گے تو حضرتِ سَیِّدُنا عیسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَ السَّلَام پہاڑ سے نیچے تشریف لائیں گے وہاں یاجوج ماجوج
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع