دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Hamesha Nafa Denay Wala Karobar | ھمیشہ نفع دینے والا کاروباد

book_icon
ھمیشہ نفع دینے والا کاروباد

ایسوں کو ہی قاری سمجھ رہے ہوتے  ہیں حالانکہ ان میں سے ہر ایک کا قاری ہونا ضروری نہیں بلکہ ان میں سے بعض  مخارِج کے مُعاملے میں توڑ پھوڑ مچا ر ہے ہوتے ہیں البتہ اگر کوئی اِس طرح خوبصورت اَنداز میں قرآن پڑھنے والاواقعی  قاری ہو  تواس کے پیچھے بھی نماز پڑھی جا سکتی  ہے۔ یاد رَکھیے! اصل قاری وہ ہے جس کی  کم از کم اتنی قراءت دُرُست ہو جس سے نماز صحیح ادا  ہوسکے۔ بہرحال جس کی قراءت دُرُست نہ ہو وہ کسی جامع شرائطِ امامت  قاری کے پیچھے نماز پڑھے اور سیکھتا بھی رہے اوروہ التحیات بھی سیکھ کر یاد کرلے کہ اس کا بھی نما زمیں پڑھنا واجب ہے۔ ([1])

دو مُردے اور دو خون حلال ہیں

سُوال: دو مُردار کھائے جاتے ہیں : ایک مچھلی اور دوسرا ٹڈی ، سُوال یہ ہے کہ اگر مچھلی سمندر یا دریا میں خود ہی مَرجائے تو اس کو ایسے ہی پکڑ کر کھا سکتے ہیں  یا زندہ مچھلی کو شِکار کر کے اس کے مَرنے کے بعد کھانا ہوگا؟ نیز ٹِڈی  بھی اگر خود بخود مَر کر ہمارے گھر میں گِر جائے تو اس کو ایسے ہی پکاکر کھا سکتے ہیں یا اس کو بھی پکڑ  کر  شکار  کر کے کھائیں؟

جواب: بہارِ شریعت میں ہے : ہمارے لیے دو مَرے ہوئے جانور اور دو خون حلال ہیں ، دو مُردے مچھلی اور ٹڈی ہیں اور دو خون  کلیجی اور تِلّی ہیں۔ ([2])مچھلی اگر کسی سبب سے مَری جیسا کہ پانی میں کیمیکل ڈال دیا اور اس کی وجہ سےمچھلی مَر گئی   یا  پانی میں اتنی ہیٹ دی کہ اس کی گرمی سے مچھلی مَر گئی یا  اس طرح کے کسی اور  سبب سے مَری تو حلال ہے(3)اور اگر طبعی موت مَری یعنی پانی کے اندر ہی  فطرتی  طور پر مَر کر اُلٹی تیر گئی تو یہ حرام ہے۔ (4) البتہ ٹڈی کا مسئلہ مچھلی کی طرح  نہیں ہے۔ دُرِّمختار میں ہے : ٹڈی کسی بھی طرح مَری چاہے قدرتی موت  مری ہو یا کسی اور وجہ سے مَر گئی ہو وہ حلال ہے۔ (5)

”احمقوں کی جنَّت“ کا کیا مطلب ہے؟

سُوال: بعض  لوگ آپس میں کہتے ہیں : “ آپ کیا احمقوں کی جنَّت میں رہتے ہیں “ ان کے لیے کیا حکم ہے؟

جواب:جی ہاں اِس طرح کے محاورے بولے جاتے ہیں جیسے کہا جاتا ہے کہ “ کیا بے وقوفوں کی جنَّت میں بستا ہے “ اب


 

 



[1]    بہارِ شریعت ، ۱ / ۵۱۸ ، حصہ : ۳ ۔

[2]    ابنِ ماجه ، کتاب الاطعمة ، باب الکبد والطحال ، ۴ / ۳۲ ، حدیث : ۳۳۱۴۔ بہارِ شریعت ، ۳ / ۳۲۳ ، حصہ : ۱۵۔

3    در مختار ، کتاب الذبائح ،  ۹ / ۵۱۱  ماخوذاً ۔ 4    در مختار ، کتاب الذبائح ، ۹ / ۵۱۲ ۔ 5    درمختار ، کتاب الذبائح ،  ۹ / ۵۱۲۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن