30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سبز ٹہنی لگانا بالکل جائز اور مُسْتَحَب کام ہے اور یہ سرکار صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے عمل سے ثابت ہے۔ ([1])
کیا مِرچ کھانے سے زبان پتلی ہوتی ہے؟
سُوال: لوگ بولتے ہیں مِرچ کھانے سے زبان پتلی ہوتی ہے اور پڑھنا آتا ہے کیا یہ بات دُرُست ہے؟
جواب:مِرچی کھانے سے زبان پتلی ہوتی ہے یا پڑھنا آجاتا ہے میں نے کبھی ایسا سنا نہیں۔ ہاں! مَدَنی چینل پر بچوں کا سلسلہ آتا ہے اس میں دِکھایا گیا کہ ہمارے اسلامی بھائی بچوں کو کھیت میں لےگئے اور مِرچیں نکال کر ان کے فوائد بیان کرنے لگے تو انہوں نے ایک فائدہ یہ بھی بتایا کہ مِرچیں کھانے سے قوتِ مُدافعت میں اِضافہ ہوتا ہے یعنی بیماری سے مُقابلہ کرنے کی قوت بڑھ جاتی ہے ۔ یاد رہے ! یہ فوائد لال مِرچ کے نہیں ہری مِرچ کے ہیں۔ نیز ہری مِرچ بھی زیادہ نہ کھائی جائے کہ اس سے معدے کو نقصان ہو سکتا ہے۔
سُوال: اگر نماز نہ آتی ہو اور باجماعت نماز پڑھی جائے تو کیا نماز ہوجاتی ہے؟
جواب:جس کی قِراءت دُرُست نہیں ہے اس کے لیے ضروری ہے کہ کسی جامع شرائطِ امامت قاری کے پیچھے نماز پڑھے اور اس پرفرض ہے کہ کوشش کرکے اتنی قراءت سیکھ اور یاد کر لےکہ جتنی نماز میں کرنا فرض ہے۔ ([2])نیز نماز میں جتنی قراءت کرنا واجب ہے اتنی ہی سیکھنا اور یاد کرنا واجب ہے۔ ([3])اِسی طرح جتنی قراءت نماز میں مُسْتَحَب ہے اتنی قراءت سیکھنا اور یاد کرنا مُسْتَحَب ہے۔(4)
قاری کے پیچھے نماز پڑھنے کا مطلب ہے ایسے شخص کے پیچھے نماز پڑھے جو دُرُست قرآن پڑھنا جانتا ہویہ مُراد نہیں کہ جو بڑے لہجے کے ساتھ کان پر ہاتھ رکھ کر خوبصورت آواز میں پڑھتے ہیں ان کہ پیچھے نماز پڑھے کہ لوگ عموماً
[1] مرقاة المصابیح ، کتاب الطھارة ، باب آداب الخلاء ، ۱ / ۵۹ ، تحت الحدیث : ۳۳۸ ۔ نزھۃ القاری ، ۱ / ۶۷۱۔
[2] در مختار مع رد المحتار ، کتاب الصلاة ، باب الامامة ، مطلب فی الالثغ ، ۲ / ۳۹۵-۳۹۶ ملخصاً۔ بہارِ شریعت ، ۱ / ۵۷۰ ، حصہ : ۳۔
[3] در مختار مع رد المحتار ، کتاب الصلاة ، باب صفة الصلاة ، فصل فی القراءة ، مطلب فی الفرق بین فرض العین...الخ ، ۲ / ۳۱۵۔ بہارِ شریعت ، ۱ / ۵۴۵ ، حصہ : ۳۔ 4 فتاویٰ رضویہ ، ۶ / ۳۴۹ ماخوذاً۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع