دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Hamesha Nafa Denay Wala Karobar | ھمیشہ نفع دینے والا کاروباد

book_icon
ھمیشہ نفع دینے والا کاروباد

اَسَد کے سِوا قبر کے دَبانے سے کوئی بھی محفوظ نہیں رہا ، عرض کی گئی : یَارَسُوْلَ اللہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم !آپ کے شہزادے قاسم بھی نہیں؟ اِرشاد فرمایا : بلکہ اِبراہیم بھی نہیں۔ حضرتِ سَیِّدُنا اِبراہیم رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہُ پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے شہزادے تھے اور یہ حضرتِ سَیِّدَتُنا  فاطمہ اور حضرتِ سَیِّدُنا  قاسم رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہُمَاسے چھوٹے تھے۔ ([1])(2) حضرتِ سَیِّدُنا عَبْدُاللہ بن عَمرو رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہُ فرماتے ہیں کہ حضرتِ سَیِّدُنا سَعد بن مُعاذ رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہُ  کا وِصال یعنی اِنتقال ہوا تو ہم اللہ کے پیارے نبی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے ساتھ ان کے جنازے میں  شرکت کر کے واپس ہوئے ، چلتے چلتے اچانک پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ٹھہر گئے ، صحابۂ کِرام رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہُمْ  بھی آگے جا کر رُک گئے یہاں تک کہ آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم تشریف لے آئے ، عرض کی گئی : یَا نَبِیَّ اللہ!آپ پیچھے کیوں رُک گئے ؟اِرشاد فرمایا : جب سَعد بِن مُعاذ کو قبر میں دبایا گیا تو میں نے وہ آواز سُنی۔ صحابہ ٔ کِرام رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُم  نے عرض کی : کیا انہیں بھی قبر نے دَبایا ہے؟ حالانکہ  ان کی وفات پر تو عرش جُھوم اُٹھا تھا۔ ([2])ایک رِوایت میں یہ بھی ہے کہ مصطفےٰ جانِ رَحمت صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے حضرتِ سَیِّدُنا سعد بِن مُعاذ رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہُ کی قبر کے پاس کھڑے ہو کر اِرشاد فرمایا : یقیناً ان کو ایک بار دبایا گیا ، اگر کسی عمل کے سبب کوئی قبر کے دبانے سے نجات پاتا تو سَعد ضرور نجات پاتے۔ ([3]) (3)حضرتِ سَیِّدُنا نافع رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہُ کا وقتِ وفات قریب آیا تو رونے لگے ، پوچھا گیا : کیوں روتے ہیں ؟فرمایا : مجھے حضرتِ سَیِّدُنا سَعد بِن مُعاذ رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہُ اور قبر کا ان کو دبانا یاد آ گیا۔ ([4])اب یہ کہ قبر کسی کو  شفقت کے ساتھ دبائے گی جیسا کہ ماں اپنے بچھڑے ہوئے لعل کو  سینے سے چمٹا لیتی ہے اور کسی کو اس طرح دبائے گی کہ اس کی پسلیاں ٹوٹ پھوٹ کر ایک دوسرے میں گھس جائیں گی ۔

کن لوگوں کی ہڈیاں ٹوٹ پھوٹ کر ایک دوسرے میں پیوست ہوں گی ؟

سُوال:وہ کونسے لوگ ہیں کہ جن کو قبر اس طرح دبائے گی کہ ان کی پسلیاں ٹوٹ پھوٹ کر ایک دوسرے میں


 

 



[1]    تاریخ المدینة المنورة لابن شبة ،  عن محمد بن علی بن ابی طالب ،   قبر فاطمة بنت اسد رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہَا  ، الجزء : ۱ ،  ۱ / ۱۲۵۔

[2]    شرح الصدور ، باب ضمة القبر لکل احد ، ص ۱۰۹۔

[3]    طبقات ابن سعد ، سعد بن معاذ ،  ۳ / ۳۲۹ ، رقم : ۸۷۔  

[4]    موسوعة ابن ابی الدنیا ، کتاب المحتضرین ، ۵ / ۳۵۸ ،  حدیث : ۲۳۷۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن