30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کیا مُرغی کی طرح اِنسان بھی بچاہوا پانی گِرا سکتا ہے؟
سُوال:جس طرح مُرغی پانی پینے کے بعد بچ جانے والا پانی گِرا دیتی ہے تو کیا اِسی طرح اِنسان بھی کھانا کھانے کے بعد بچا ہوا کھانا اِدھر اُدھر ڈال سکتا ہے ؟
جواب:اگر اِنسان بچا ہوا پانی یا کھانا وغیرہ بِلاوجہ اِدھر اُدھر پھینکے گا تو گناہ گار ہو گا ، البتہ کھانا کسی کو کھلا دیا یا پانی کسی کو پلا دیا یا پودوں میں ڈال دیا تو گناہ گار نہ ہو گا۔ پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم دوسرے دِن کے لیے بچا کر نہیں رکھتے تھے([1]) لیکن اِس کا مطلب یہ نہیں کہ اگر ہم بچا کر رکھیں گے تو گناہ گار ہوں گے بلکہ ہمیں کل کےلیے بچا کر رکھنا چاہیے کیونکہ ہمارا توکل کمزور ہے ، اگر ہمیں کل نہیں ملا تو ہم سے صبر نہیں ہو گا اور پھر بے صبری میں ہمارے مُنہ سے کچھ کا کچھ نکل جائے گا ۔ یاد رَکھیے !تنگ دَستی بعضوں کو کُفر تک لے جاتی ہے۔ (2)توکل کے بھی دَرَجات ہیں اور توکل کا سب سے بڑا دَرَجہ سرکار صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کو حاصِل ہے ، آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم اِمَامُ الْمُتَوَکِّلِیْنیعنی توکل کرنے والوں کے امام ہیں۔ (3) اِسی طرح ساری مخلوق میں سب سے زیادہ متقی یعنی پرہیزگار بھی میرے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ہیں ۔ (4)
قبر کِن کِن لوگوں کو دبائے گی ؟
سُوال:قبر کِن کِن لوگوں کو دبائے گی ؟ (SMS کے ذَریعے سُوال)
جواب:قبر سب لوگوں کو دَبائے گی ۔ اِس حوالے سے “ شرح ُالصُّدُور “ (5)سے چند رِوایات پیشِ خدمت ہیں : (1) حضرتِ سَیِّدُنا اَنس بِن مالک رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ سے رِوایت ہے کہ مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے اِرشاد فرمایا : فاطمہ بنتِ
[1] فتاویٰ رضویہ ، ۱۰ / ۳۲۴۔
2 شعب الایمان ، باب فی الحدیث علٰی ترک الغل والحسد ، ۵ / ۲۶۷ ، حدیث : ۶۶۱۲۔
3 خود حضورِ انور صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم اور آپ کے سب گھر والے سَیِّدُ الْمُتَوَکِّلِیْن(یعنی توکل کرنے والوں کے سردار)تھے۔ (مِراٰۃ المناجیح ، ۳ / ۸۸ ماخوذاً)
4 معجم کبیر ، باب الحاء ، مسند حسن بن علی بن ابی طالب ، ۳ / ۵۶ ، حدیث : ۲۶۷۴ ۔
5 “ شَرْحُ الصُّدُوْر بِشَرْ ح ِ حَالِ الْمَوْتٰی وَالْقُبْور “ حضرتِ سَیِّدُنا امام جلالُ الدِّین عبدُا لرحمٰن بن ابوبکر سُیوطی شافعی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی کتاب ہے ، اس میں آپرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے موت اور قبر کے حالات و واقعات کو بڑی تفصیل سے بیان کیا ہے ، اُمَّت کی خیرخواہی کے جَذبے کے تحت دعوتِ اسلامی کے شعبۂ تصنیف و تالیف اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَّۃ سے وابستہ مَدَنی عُلَمائے کِرام نے اس کتاب کا اُردو زبان میں آسان ترجمہ کیا ہے جسے آپ مکتبۃ المدینہ سے ہدیتہً حاصِل کر سکتے ہیں۔
(شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع