30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جاتے ہیں اور پھر جب اگلے دِن صبح اُٹھتے ہیں تو ان کے پاس کھانے کے لیے کچھ بھی نہیں ہوتا کیونکہ یہ اپنے لیے جمع کر کے نہیں رکھتے ، اب جب یہ اُڑتے ہیں تو اللہپاک ان کو روزی دے دیتا ہے۔ مُرغی کا توکل زیادہ مشہور ہے ۔ مُرغی پانی پینے کے بعد اسے بچاکر نہیں رکھتی بلکہ پانی کے برتن کو پنجوں سے اُلٹ کر پانی گِرا دیتی ہے کہ جس رَبّ نے پیاس لگنے پر ابھی پانی پلایاہے وہی رَبّ بعد میں بھی پلائے گا ۔ میں نے مُرغی کےحوالے سے پڑھا تھا کہ پانی پیتے ہوئے جب یہ ہر گھونٹ کے بعد پانی پیٹ میں اُتارنے کے لیے آسمان کی طرف مُنہ کر کے سانس لیتی ہے تو گویا ہر گھونٹ پر اللہ پاک کا شکر ادا کرتی ہے ۔ یاد رہے ! اِس سے یہ نہیں سمجھا جائے گا کہ اللہپاک اُوپر ہے کیونکہ اللہپاک سمت سے پاک ہے۔ ([1])بہرحال ہمیں پرندوں سے توکل سیکھنا چاہیے کہ یہ جمع کر کے نہیں رکھتے جبکہ ہم بہت زیادہ مال جمع کر کے رکھتے ہیں ۔ پہلے جب ہم چھوٹے ہوتے تھے اس وقت اگر رات کو کچھ کھانا بچ جاتا تو وہ فقیروں کو دے دیا جاتا تھا کیونکہ اس وقت ہم نے فریج کا نام بھی نہیں سُنا تھالہٰذا بچے ہوئے کھانے کو کہاں رکھ سکتے تھے ؟البتہ بعض لوگ بچا ہوا کھانا چھینکوں میں بھی رکھتے تھے تاکہ ہوا لگتی رہے اور کھانا کل تک چل جائے جبکہ عام طور پر فقیر وں کو ہی دے دیا جاتا تھا۔ پھر جب فریج آئے تو لوگ بچے ہوئے کھانوں کو ان میں اور مال ودولت کو بینکوں میں جمع کرنے لگے۔ یاد رہے!اِنسان ، چیونٹی اور چوہا اپنے لیے جمع کر کے رکھتے ہیں اور ان میں سب سے زیادہ اِنسان جمع کر کے رکھتا ہے۔ ([2]) بعض لوگوں کے پاس اتنا مال موجود ہوتا ہے کہ سات پشتیں کھائیں مگر اس کے باوجود وہ “ ہَلْ مِنۡ مَّزِیۡدیعنی اور مِلے “ کا نعرہ لگا رہے ہوتے ہیں ۔ بندہ لاکھوں ، کروڑوں بلکہ اَربوں روپے چھوڑ کر قبر میں میں چلا جاتا ہے حالانکہ اگر یہ مال حلال ہے تو قیامت کے دِن اس کا حساب ہو گا اور اگر حرام ہے تو عذاب ہو گا جبکہ اس دور میں سارا مال حلال ہونا بہت مشکل ہے ۔
سیٹھ جی کو فکر تھی اِک اِک کے دَس دَس کیجئے
موت آپہنچی کہ مِسٹر جان واپس کیجئے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع