دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Hamesha Nafa Denay Wala Karobar | ھمیشہ نفع دینے والا کاروباد

book_icon
ھمیشہ نفع دینے والا کاروباد

کی اَولادیں ہوئیں وہ عَلَوی کہلاتی ہیں۔ اگرچہ عَلَوی سَیِّد نہیں لیکن حضرتِ سَیِّدُنا علی المرتضیٰکَرَّمَ اللّٰہُ وَجْہَہُ الْکَرِیْم کی اولاد ہونے کی وجہ سے ہاشمی ہیں اور ہاشمی کو زکوٰۃ نہیں دی جا سکتی ۔   

سچ بولنے کا ذہن کس طرح بنے؟

سُوال:آج کل کے دور میں جبکہ   جھوٹ کے بغیر کام نہیں ہوتا سچ بولنے  کا ذہن کس طرح بنے؟

جواب:میں یہ کیسے مان لوں کہ جھوٹ کے بغیر کام نہیں ہوتا ؟ کیا ساری دُنیا جھوٹی ہے ؟اگر ایسا ہے تو پھر سچ کا تصور کیسے کیا جا سکتا ہے ؟کیا اب  ہم سچ کو اِیجاد  کریں؟ ایسا نہیں ہے اَلْحَمْدُ لِلّٰہ بھاری تعداد میں اب بھی   ایسے مسلمان موجود ہیں جو جھوٹ سے نفرت کرتے اور  سچ بولتے ہیں لہٰذا  ایسا نہیں  بولنا چاہیے کہ جھوٹ کے بغیر کام نہیں چلتا ۔ اگر ہماری نیت صاف ہو گی تو سچ ہی سے  کام ہو جائے گا۔ یاد رہے !سانچ کو آنچ  نہیں ۔ سچ میں قدرتی طور پر بَرکت اور جھوٹ میں ہلاکت و بَربادی ہے۔  

صَدَقہ غریبو ں کو دینا اچھا ہے یا پرندوں کو ؟

سُوال: ہم جو صَدَقہ دیتے ہیں یہ غریبو ں کو دینا اچھا ہے یا پرندوں کو ؟

جواب: سب سے افضل صَدَقہ یہ ہے کہ بندہ اپنے غریب رِشتہ داروں کو دے([1]) اور اگر  ناراض رِشتہ داروں کو دیتا ہے جبکہ وہ حق دار ہوں  تو زیادہ ثواب ہے([2])  کیونکہ  ناراض رِشتہ داروں کو دینے میں دِل نہیں مانتا بلکہ دِل میں نفرت ہوتی ہے کہ کل مَرتا ہے توآج مرجائے تو یوں انہیں دینے  میں نفس کی بھی مخالفت ہے ۔ اپنے ناراض رِشتہ داروں کو صَدَقہ دیجئے اگرچہ انہیں یہ پتا نہ چلے کہ کس نے دیا ہے؟ اِس کی بَرکت سے اِنْ شَآءَ اللّٰہ صلح ہو جائے گی ۔ پرندوں کو کھلانا بھی ثواب کا کام ہے مگر پرندے غریب  نہیں ہوتے۔ ([3]) ہمیں  پرندوں سے توکل سیکھنا چاہیے  کہ یہ رات کو پیٹ بھر کر آتے ہیں اور سو


 

 



[1]    رَسُوْلُ اللہصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے اِرشاد فرمایا : مسکین پر صَدَقہ کرنے میں ايک ہی صَدقہ ہے جب کہ رِشتہ داروں پر صَدقہ کرنے ميں دو صَدقے ہيں ، صَدقہ اور صِلہ رحمی(یعنی رِشتہ داروں سے اچھا سلوک)۔

(ترمذی ،  كتاب الزکاة  ، باب ما جاء  فی صدقة علٰی ذی القرابة ،  ۲ / ۱۴۶ ،  حدیث : ۶۵۸)

[2]    مستدرک ، کتاب الزکاة  ،  باب افضل الصدقة علی ذی الرحم الکاشح ، ۲ / ۲۷ ،  حدیث : ۱۵۱۵  ماخوذاً۔

[3]    مراٰۃ المناجیح ، ۲ / ۲۶۰۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن