دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Hamain kiya hogaya hay | ہمیں کیا ہوگیا ہے

book_icon
ہمیں کیا ہوگیا ہے

حضرت سیِّدُنا ابو اُمَامہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم  نے فرمایاکہ عورتوں کے ساتھ تَنْہائی اختیار کرنے سے بچو! اس ذات کی قسم جس کے قَبْضَۂ قُدْرَت میں میری جان ہے ! جو شَخْص کسی عورت کے ساتھ تَنْہائی اِخْتِیار کرتا ہے تو ان کے درمیان شیطان ہوتا ہے اور کسی شخص کا کائی اور سیاہ بدبودار کیچڑ میں لَتْ پت خِنْزِیر کو چھونا اس کے لئے اس سے بِہْتَر ہے کہ اس کے کَنْدھے ایسی عورت کے کَنْدھوں کے ساتھ مَسْ (Touch) ہوں جواس کے لئے حلال نہیں ۔ ‘‘      )المعجم الکبیر، ۸/۲۰۵، حدیث : ۷۸۳۰ (

معلوم ہوا کہ جہاں مَرْد وعورت تَنْہا ہوتے ہیں وہاں شیطان (Satan)بھی ہوتا ہے اور یہ تو ظاہر ہے کہ شیطان کا کام گناہ کی دَعْوَت دینا ہے ۔ لہٰذا ہم پر لازم ہے کہ اس بے جا اِخْتِلاط سے خود کو بچائیں بلکہ اپنے اَہل وعَیال پر بھی نظر رکھیں اور ان کی اِصْلاح کی کوشِشْ کریں ۔

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ہمیں اپنی اور اس مُعَاشرے کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے کیونکہ فحاشی وعُرْیانی (Nudity & Obscenity)کے بڑھتے سیلاب کے آگے اگر بَنْد نہ باندھا گیا تو یہ اپنی مُنْہ زور لہروں میں ہم سب کو بہا لے جائے گا ۔ امریکہ و یورپ کی اندھی نقّالی کے جوشِ جُنوں میں ہم اپنی اِسْلامی اَقْدار و تَہْذِیْب کو چھوڑ بیٹھے تو کہیں ایسا نہ ہو اُن کی طرح ہم بھی اپنے خاندانی و معاشرتی نظام کو تباہ وبرباد کربیٹھیں اور پھر ذِہْنی سُکُون کو ترسیں، پہلے اگر خواتین گھر سے نکلتی بھی تھیں تو شرم وحَیا کے ساتھ، پردہ کرکے ، برقع پہن کر، پھر آہستہ آہستہ برقع گیا اور چادَر آگئی پھر مزید ترقّی آئی اور چادَر بھی گئی، دَوْپَٹّہ رہ گیااور اب اَلْاَمَان وَالْحَفِیْظ لباس کے نام پر وہ کچھ پہنا جانے لگا کہ بیان کرتے ہوئے زبان ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اور لکھتے ہوئے قَلَم لڑکھڑا جائے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ مگر نہ جانے ہماری شرم وحَیا کہاں چلی گئی ہے ؟

دِن لہو میں کھونا تُجھے ، شَبِ صُبْح تک سونا تُجھے

شَرْمِ نبی خوفِ خدا، یہ بھی نہیں وُہ بھی نہیں

پہلے نَعْرہ بُلَنْد ہوا مرد و عورت شانہ بشانہ چلیں، جس نے گھر کی چاردیواری میں مَحْفُوظ عورت کوباہر لا کھڑا کیا اور اب مَغْرِب سے چلنے والا یہ جملہ لیڈیز فرسٹ (Ladies First) یعنی ’’پہلے خواتین‘‘ یہاں بھی آپہنچا ۔ پہلے کندھے سے کَنْدھا مِلا کر کھڑا کِیا تھا اب ایک قدم آگے پہنچا دیا، جس نے اس کی بے باکی میں مزید اضافہ کردیا، عورت سمجھی اس جُمْلے کے ذریعے مجھے عِزت دی جارہی ہے حالانکہ اس جُمْلے کا مَقْصَدخواتین کو کسی قِسْم کی عِزت دینا نہیں بلکہ صِنْفِ نازُک کو بے وُقُوف بنا کر اس کے حُسْن وجَمَال کو اپنے مالی فَوَائد کے حُصُول کا ذِرِیْعہ بنانا ہے جس کا مُظَاہَرَہ فیشن شَوز (Fashion Shows)، بِل بورڈز (Billboards)اور اِشْتِہارات(Advertisement) کے ذریعے سرِ عام ہوتاہے ۔

اسی طرح دفتروں (Offices)، بینکوں (Banks) اور ہسپتالوں (Hospitals) غرض جہاں جائیں بِالْخُصُو ص اِسْتِقْبالِیَہ (Receptions) پر مَاڈَرْن لڑکیوں (Modern Girls)کو ہی رکھا جاتاہے تا کہ لوگوں کی توجہ حاصل کرکے اپنے کاروبار (Business)کو تَرَقّی دی جائے ۔ بات اگر اِسْتِقْبالِیَہ وغیرہ پر بیٹھی ہوئی کسی لڑکی سے بات کرنے کی حد تک مَحْدود رہتی تو نِگاہیں جھکا کر بات کی جا سکتی تھی مگر اب تو نوجوان عورتوں سے ہاتھ مِلانے (Shake Hand)تک کو بُرا مَحْسُوس نہیں کیا جاتا ۔

مرد کا اجنبی عورت کو دیکھنا کیسا؟

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اِسْتِقْبالِیَہ پر بیٹھی بے پردہ عورت بدنِگاہی کی دعوت دے رہی ہو یا کہیں راستے میں آتے جاتے دِکھائی دے تو اپنی نِگاہوں کی حفاظت کیجئے کہ ایسی عورت کو بری نیت سے دیکھنا انسان کا نہیں شیطان کا کام ہے ۔ چنانچہ حضرت سیِّدُنا عبدُﷲ بن مَسْعُود رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی ٔپاک، صاحبِ لَوْلاک صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ ذی وَقار ہے : عورت عورت ہے (یعنی چھپانے کی چیز ہے ) جب وہ نکلتی ہے تو شیطان اسے جھانک جھانک کر دیکھتا ہے ۔  (ترمذی، کتاب الرضاع، باب : ۱۸، ۲ /۳۹۲، حدیث : ۱۱۷۶)

دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ 400 صَفحات پر مشتمل کتاب پردے کے بارے میں سوال جواب صَفْحَہ 30پر شیخِ طریقت، امیر اہلسنت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ مرد کے غیر عورت کے چہرے کو دیکھنے یا نہ دیکھنے

 کے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کچھ یوں تحریر فرماتے ہیں : (مرد اجنبی عورت کا چہرہ) نہ دیکھے ۔ البتّہ ضَرورتاً بعض قُیودات کے ساتھ دیکھ سکتا ہے ۔ اِس کی بعض صورَتیں بیان کرتے ہوئے صدرُ الشَّریعہ، بدرُ الطَّریقہ حضرتِ علّامہ مولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی فرماتے ہیں : اجنبی عورت کی طرف نظر کرنے کا حکم یہ ہے کہ(ضَرورت کے وقت) اُس کے چہرے اور ہتھیلی کی طرف نظر کرنا جائز ہے کیونکہ اس کی ضَرورت پڑتی ہے کہ کبھی اس کے مُوافِق یا مخالِف شہادت(گواہی) دینی ہوتی ہے یا فیصلہ کرنا ہوتا ہے اگر اسے نہ دیکھا ہو تو کیونکر گواہی دے سکتا ہے کہ اس نے ایسا کیا ہے ۔ اس کی طرف دیکھنے میں بھی وُہی شرط ہے کہ شَہوت کا اندیشہ نہ ہو اور یوں بھی ضَرورت ہے کہ(آج کل گلیوں بازاروں میں) بَہُت سی عورَتیں گھر سے باہَر آتی جاتی ہیں لہٰذا اس سے بچنا بھی دشوار ہے ۔ بعض عُلَما نے قدم کی طرف بھی نظر کو جائز کہا ہے ۔ مزید فرماتے ہیں : اَجْنَبِيَّہ عورت کے چہرہ کی طرف اگرچِہ نظر جائز ہے جب کہ شَہوت کا اندیشہ نہ ہو مگر یہ زمانہ فتنے کا ہے اِس زمانے میں ایسے لوگ کہاں جیسے اگلے زمانے میں تھے لہٰذا اِ س زمانے میں اس کو(یعنی چہرے کو) دیکھنے کی مُمانَعَت کی جائے گی مگر گواہ و قاضی کے لیے کہ بوجہِ ضَرورت ان کے لیے نظر کرنا جائز ہے ۔ (پردے کے بارے میں سوال جواب، ص۳۰)

اجنبی عورت کا مرد کو دیکھنا کیسا؟

شیخ طریقت، امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنی شہرۂ آفاق کتاب ’’پردے کے بارے میں سوال جواب‘‘ میں عورت کے غیر مرد کو دیکھنے یا نہ دیکھنے کے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے فرماتے ہیں : (عورت کے غیر مرد کو) نہ دیکھنے میں عافیّت ہی عافیَّت ہے ۔ البتّہ! دیکھنے میں جواز کی صورت بھی ہے مگر دیکھنے سے قبل اپنے دِل پر خوب خوب اور خوب غور کر لے کہیں یہ دیکھنا گناہوں کے غار میں نہ دھکیل دے ۔ فُقَہائے کرام رَحِمَہُمُ اللّٰہ ُ السَّلَام جواز کی صورت بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں : ’’عورت کا مردِ اجنبی کی طرف نظر کرنے کا وُہی حکم ہے جومَرد کا مَرد کی طرف نظر کرنے کا ہے اور یہ اُس وقت ہے کہ عورت کو یقین کے ساتھ معلوم ہو کہ اس کی طرف نظر کرنے سے شَہوت نہیں پیدا ہوگی اور اگر اس کاشُبہ بھی ہو تو ہر گز نظر نہ کرے ۔ ‘‘(پردے کے بارے میں سوال جواب، ص۲۵)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن