30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حدیثِ پاک میں اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے محبوب، دانائے غیوب صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ عبرت نشان ہے : قسم ہے اس کی جس کے قَبْضَۂ قدرت میں میری جان ہے ، یا تو تم اچھی بات کا حکم کرو گے اور بری بات سے منع کرو گے یا اللہ عَزَّ وَجَلَّ تم پر اپنا عذاب بھیجے گا پھر دُعا کرو گے اور تمہاری دُعا قبول نہ ہوگی ۔ )ترمذی، کتاب الفتن، باب ماجاء فی الامر بالمعروف والنھی عن المنکر، ۴ /۶۹، حدیث : ۲۱۷۶ (
ظالِم بادشاہ مسلط کردیا جائے گا
حضرت سیِّدُنا ابودرداء رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ سے مروی ہے کہ تم نیکی کا حکم کرو اور برائی سے روکو ورنہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ تم پر کسی ظالِم بادشاہ کو مُسَلّط کردے گا، جو تمہارے بڑوں کی تعظیم کرے گا نہ چھوٹوں پر رحم کرے گا، تمہارے نیک لوگ دُعا کریں گے ان کی دُعائیں قبول نہیں ہوں گی، وہ مدد مانگیں گے تو ان کی مدد نہ کی جائے گی، وہ مُعافی مانگیں گے مگر ان کو مُعافی نہیں ملے گی ۔ (احیاء العلوم، كتاب الامر بالمعروف والنھی عن المنکر، ۲/ ۳۸۳)
بے حَیائی کے خِلاف جنگ
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اس وقت اس بے حِسی سے جگانے کے لیے اگر کوئی روشنی کی نمایاں کِرن نظر آتی ہے تو وہ دعوتِ اسلامی ہے ، آپ کا ضمیر کہے گاکہ اس وقت مُعاشَرتی برائیوں کا عِلاج دعوتِ اسلامی دے گی ۔ اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے مُعاشَرے کی اِصلاح ہو تو یہ فرنگی تہذیب، یہ نت نئے گناہوں کے انداز، یہ بے پردگی اور بے حَیائی کے سارے مُعامَلات چھوڑکر دعوتِ اسلامی کے ماحَول سے وابستہ ہوجائیں ۔ آئیے !اس مُعاشَرے کو بُرائیوں کی کھائی میں گرنے سے روکنے کی کوشِش کرنے میں دعوتِ اسلامی کا ساتھ دیجئے اور’’بے حَیائی کے خِلاف جنگ جاری رہے گی‘‘ کا نعرہ لگاتے ہوئے یہ عزم کرلیجئے کہ’’مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشِش کرنی ہے ۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ‘‘ کے عظیم جذبے کے تحت بُرائیوں کی راہ پر چلنے والے مسلمانوں تک نیکی کی دعوت پہنچا کر انہیں شاہراہِ رُشْد و ہدایت کا مسافر بنانا ہے ۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ
اٰمین بجاہِ النبی الامین صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
نمبر شمار کتاب مصنف/ مولف
1 قرآن مجید کلام باری تعالیٰ مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی
2 کنز الایمان اعلیٰ حضرت امام احمد رضاخان، متوفی ۱۳۴۰ھ، مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی
3 الدر المنثور امام جلال الدین عبد الرحمٰن بن ابی بکر سیوطی شافعی، متوفی ۹۱۱ھ ، دار الفکر بیروت۱۴۰۳ھ
4 روح البیان مولی الروم شیخ اسماعیل حقی بروسی، متوفی ۱۱۳۷ھ، دار احیاء التراث العربی، بیروت ۱۴۰۵ھ
5 خزائن العرفان صدر الافاضل نعیم الدین مراد آبادی، متوفی ۱۳۶۷ھ ، مکتبۃ المدینہ باب المدینہ (کراچی)
6 تفسیرِ نور العرفان مفتی احمد یار خان نعیمی، متوفی۱۳۹۱ھ ، ضیاء القرآن پبلی کیشنز، مرکز الاولیاء لاہور
7 صحیح البخاری امام ابو عبد اللہ محمد بن اسماعیل بخاری، متوفی ۲۵۶ھ، دار الکتب العلمیۃ۱۴۱۹ھ
8 صحیح مسلم امام ابو الحسین مسلم بن حجاج قشیری، متوفی ۲۶۱ھ دار ابن حزم، بیروت۱۴۱۹ھ
9 سنن ابی داود امام ابو داود سلیمان بن اشعث سجستانی، متوفی ۲۷۵ھ، دار احیاء التراث العربی، بیروت۱۴۲۱ھ
10 سنن الترمذی امام ابو عیسیٰ محمد بن عیسیٰ ترمذی، متوفی ۲۷۹ھ دار الفکر، بیروت۱۴۱۴ھ
11 ابن ماجہ امام ابو عبد اللہ محمد بن یزید ابن ماجہ، متوفی ۲۷۳ھ، دار المعرفہ، بیروت۱۴۲۰ھ
12 المعجم الا وسط امام ابو القاسم سلیمان بن احمد طبرانی ، متوفی ۳۶۰ھ دار الفکر، بیروت۱۴۲۰ھ
13 المعجم الکبیر امام ابو القاسم سلیمان بن احمد طبرانی ، متوفی ۳۶۰ھ دار الفکر، بیروت۱۴۲۲ھ
14 الموطا امام مالک بن انس اصبحی، متوفی ۱۷۹ھ، دار المعرفہ، بیروت۱۴۲۰ھ
15 المسند امام احمد بن محمد بن حنبل، متوفی ۲۴۱ھ، دار الفکر، بیروت۱۴۱۴ھ
16 شعب الایمان امام ابوبکراحمد بن حسین بن علی بیہقی، متوفی۴۵۸ھ ، دارالکتب العلمیہ، بیروت ۱۴۲۱ھ
17 ابن حبان علامہ امیر علاء الدین علی بن بلبان فارسی، متوفی۷۳۹ھ، دارالکتب العلمیہ، بیروت ۱۴۱۷ھ
18 الترغیب والترہیب امام زکی الدین عبد العظیم بن عبد القوی منذری، متوفی۶۵۶ھ ، دار الکتب العلمیہ، بیروت ۱۴۱۸ھ
19 الجامع الصغیر امام جلال الدین عبد الرحمٰن بن ابی بکر سیوطی شافعی، متوفی ۹۱۱ھ ، دار الکتب العلمیہ، بیروت ۱۴۲۵ھ
20 المستدرک امام ابو عبد اللہ محمد بن عبد اللہ حاکم نیشاپوری، متوفی ۴۰۵ھ، دار المعرفہ، بیروت ۱۴۱۸ھ
21 مسند ابی یعلی شیخ الاسلام ابو یعلی احمدبن علی بن مثنی موصلی، متوفی ۳۰۷ھ، دار الکتب العلمیہ، بیروت ۱۴۱۸ھ
22 فتح الباری امام حافظ احمد بن علی بن حجر عسقلانی، متوفی ۸۵۲ھ ، دار الکتب العلمیہ، بیروت ۱۴۲۰ھ
23 فیض القدیر علامہ محمد عبد الرء وف مناوی، متوفی۱۰۳۱ھ، دار الکتب العلمیہ، بیروت۱۴۲۲ھ
24 نزھۃ القاری علامہ مفتی محمدشریف الحق امجدی، متوفی۱۴۲۰ھ، برکاتی پبلشرزکھارادرکراچی
25 مراٰۃ المناجیح مفتی احمد یار خان نعیمی، متوفی۱۳۹۱ھ ، ضیاء القرآن پبلی کیشنز، مرکز الاولیاء لاہور
26 احیاء علوم الدین امام ابو حامد محمد بن محمد غزالی، متوفی ۵۰۵ھ، دار صادر، بیروت۲۰۰۰ء
27 منہاج العابدین امام ابو حامد محمد بن محمد غزالی، متوفی ۵۰۵ھ، دار الکتب العلمیہ، بیروت
28 لباب الاحیاء امام ابو حامد محمد بن محمد غزالی، متوفی ۵۰۵ھ، مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی
29 مکاشفۃ القلوب امام ابو حامد محمد بن محمد غزالی، متوفی ۵۰۵ھ، دار الکتب العلمیہ، بیروت
30 عیون الحکایات ابو الفرج عبد الرحمن بن علی الجوزی متوفی ۵۹۷ھ، دار الکتب العلمیۃ۱۴۲۴ھ
31 بَحرُ الدُّمُوع ابو الفرج عبد الرحمن بن علی الجوزی متوفی ۵۹۷ھ، مکتبہ دار الفجر، دمشق۱۴۲۴ھ
32 کتاب الکبائر امام محمدبن احمدبن عثمان ذہبی، متوفی ۷۴۸ھ، دار مكتبة الحياة ۱۹۸۵ھ
33 قرۃ العیون فقیہ ابو الليث محمد بن احمد سمر قندی، داراحیاء التراث العربی، بیروت۱۴۱۶ھ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع