دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Hamain kiya hogaya hay | ہمیں کیا ہوگیا ہے

book_icon
ہمیں کیا ہوگیا ہے

حضرت سیدتنا اُمِّ خَلَّاد رضی اللّٰہ تعالٰی عنہا کا بیٹا جنگ میں شہید ہوگیا، آپ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہا اپنے بیٹے کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے چہرے پر نِقاب ڈالے باپردہ بارگاہِ رسالت مآب میں حاضر ہوئیں، اس پر کسی نے حیرت سے  کہا : اس وقت بھی آپ نے منہ پر نِقاب ڈال رکھا ہے ۔ آپ کہنے لگیں : میں نے اپنا بیٹا ضرور کھویا ہے حَیا نہیں کھوئی ۔ )ابو داود، کتاب الجہاد، باب فضل قتال الروم علی غیرھم من الامم، ۳ /۹، حدیث : ۲۴۸۸)

میرا جنازہ ہی گھر سے نکلے گا

ام المومنین حضرت سیدتنا سَودہ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہا فرض حج ادا کرچکی تھیں، جب آپ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہا سے دوبارہ نفلی حج اور عمرہ کیلئے عرض کی گئی تو ارشاد فرمایا : میں فرض حج ادا کرچکی ہوں، میرے ربّ عَزَّ وَجَلَّ نے مجھے گھر میں رہنے کا حکم فرمایا ہے ، خدا کی قسم!اب میرے بجائے میرا جَنازہ ہی گھر سے نکلے گا ۔ راوی فرماتے ہیں : خدا کی قسم!اس کے بعد زندگی کے آخری سانس تک آپ گھر سے باہر نہیں نکلیں ۔ (درمنثور، الاحزاب، تحت الآیۃ٣٣، ۶/ ۵۹۹)

خاتونِ جنّت کا پردہ

سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے وصالِ ظاہِری کے بعد خاتونِ جنّت، شہزادئ کونَین، حضرت سیِّدَتُنا فاطِمۃُ الزّہراء رضی اللّٰہ تعالٰی عنہا پر غمِ مصطَفٰے صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا اِس قَدَر غَلَبہ ہوا کہ آپ کے لَبوں کی مسکراہٹ ہی خَتْم ہو گئی! اپنے وِصال سے قبل صِرْف ایک ہی بارمُسکراتی دیکھی گئیں ۔ اِس کا واقِعہ

 کچھ یو ں ہے : حضرت سیِّدَتُنا خاتونِ جنّت رضی اللّٰہ تعالٰی عنہا کو یہ تشو یش تھی کہ عُمر بھر تو غیر مَردوں کی نظروں سے خود کو بچائے رکھا ہے ، اب کہیں بعدِ وفات میری کَفْن پوش لاش ہی پرلوگوں کی نظر نہ پڑ جائے !ایک موقع پر حضرتِ سیِّدَتُنا اَسماء بنتِ عمیس رضی اللّٰہ تعالٰی عنہا نے کہا : میں نے حَبشہ میں دیکھا ہے کہ جَنازے پر دَرَخْت کی شاخَیں باندھ کر ایک ڈَولی کی سی صُورَت بنا کر اُس پر پردہ ڈالدیتے ہیں ۔ پھر اُنہوں نے کَھجور کی شاخیں منگوا کر انہیں جوڑ کر اُس پر کپڑا تان کر سیِّدہ خاتونِ جنّت رضی اللّٰہ تعالٰی عنہا کو دِکھایا ۔ آپ بَہُت خوش ہوئیں اور لبوں پر مسکراہٹ آگئی ۔ بس یِہی ایک مسکراہٹ تھی جو سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے وصالِ ظاہِری کے بعد دیکھی گئی ۔

(پردے کے بارے میں سوال جواب، ص ۲۰۰ بحوالہ جذب القلوب الیٰ دیار المحبوب، ص۱۵۹)

سُبْحٰنَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ! سیّدِہ خاتونِ جنّت رضی اللّٰہ تعالٰی عنہا کے پردے کی بھی کیا بات ہے ! کسی نے کتنا پیارا شِعْر کہا ہے   ؎

چُو زَہرا باش از مخلوق رُو پوش

کہ دَر آغوش شبّیرے بَہ بینی

( یعنی حضرت فاطِمہ زَہْرا رضی اللّٰہ تعالٰی عنہا کی طرح پرہیز گار و پردہ دار بنو تاکہ اپنی گود میں حضرتِ سیِّدُنا شبّیرِ نامدار امامِ حسین رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ جیسی اولاد دیکھو)

پردے کی شان

شَرعی پردہ کرنے والیوں کی بڑی شانیں ہوتی ہیں ۔ چُنانچِہ اَخبارُ الاخیار میں ہے : سَخْت قَحط سالی ہوئی، لوگوں کی بَہُت دُعاؤں کے باوُجُود بارِش نہ ہوئی ۔ حضرتِ سیِّدُنا بابا نِظام ُالدّین ابو المؤید  رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتعالٰی علیہ نے اپنی امیّ جان رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتعالٰی علیہا کے کپڑے کا ایک دھاگہ ہاتھ میں لیکر عرض کی : یا اللہ! یہ اُس خاتون کے دامَن کا دھاگہ ہے جس(خاتون) پر کبھی کسی نامَحْرَم کی نظر نہ پڑی، میرے مولیٰ! اِسی کے صَدقے رَحمت کی بَرکھا (بارش)برسا دے ! ابھی دُعا خَتْم کی ہی تھی کہ رَحمت کے بادَل گھر گئے اور رِم جِھم رِم جِھم بارِش شُروع ہو گئی ۔ (اخبار الاخیار، ص۲۹۴)

یہی مائیں ہیں جن کی گود میں اسلام پلتا تھا

حَیا سے ان کی انساں نور کے سانچے میں ڈھلتا تھا

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے ! ہماری صحابیات اور صالحات کس قَدَر پردے کا اِہتِمام کرتی تھیں، جی ہاں! یہ ہی وہ پردہ نشین مائیں تھیں جنھوں نے بڑے بڑے بہادر جرنیل، سِپہ سالار، عظیم حکمران، علمائے ربانیین اور اولیائے کاملین کو جَنَم دیا جن کی بَدَولَت اسلام چار دَانگِ عالَم میں پھیل گیا، تمام امہاتُ المومنین، جملہ صحابیات ِ سیدالمرسلین سب باپردہ تھیں، حسنین  کریمین کی والدہ ماجدہ خاتونِ جنت سیدہ فاطمہ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہا باپردہ تھیں، سرکارِ بغداد حضور ِ غوث پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتعالٰی علیہ کی والدہ محترمہ سَیِّدَتُنا اُمُّ الْخَیر فاطمہ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتعالٰی علیہا باپردہ تھیں، اَلْغَرض جب تک پردہ قائم تھا اور عِفَّت مآب خواتین چادر اور چار دیواری کے اندر تھیں مسلمان خوب ترقّی کی مَنازِل طے کرتا جارہا تھا، غیر مسلموں پر غالِب آرہا تھا، جب سے غیر مسلموں کے زیرِ اَثر آکر مسلمانوں نے بے پردگی کا سلسلہ شروع کیا مسلمان مُسلسل تَنَزلی کے گہرے گڑھے میں گِرتا جارہا ہے ، کل تک جوغیر مسلم مسلمانوں کے نام سے لَرْزَہ بَراَندام تھے آج مسلمانوں کی بے پردگیوں، بداعمالیوں کے باعِث غالِب آچکے ہیں ۔ مگر مسلمان ہوش کے ناخُن نہیں لے رہا، سوچتا نہیں ہے کہ یہ کیا ہورہا ہے ۔

اے خاصۂ خاصانِ رُسُل وقتِ دُعا ہے               امت پہ تری آ کے عجب وقت پڑا ہے

جو دین بڑی شان سے نکلا تھا وطن سے                پردیس میں وہ آج غریب الغربا ہے

جس دین کے مدعو تھے کبھی قیصرو کسریٰ           خود آج وہ مہمان سرائے فقرا ہے

وہ دین ہوئی بزمِ جہاں جس سے فروزاں            اب اس کی مجالس میں نہ بتی نہ دیا ہے

جو کچھ ہے وہ سب اپنے ہی ہاتھوں کے ہیں کرتوت        شِکوہ ہے زمانے کا نہ قسمت کا گلہ ہے

دیکھیں ہیں یہ دِن اپنی ہی غفلت کی بدولت                    سچ  ہے کہ بُرے کام کا انجام برا ہے

فریاد اے کشتیٔ امت کے نگہباں                      بیڑا یہ تباہی کے قریب آن لگا ہے

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن