دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Hamain kiya hogaya hay | ہمیں کیا ہوگیا ہے

book_icon
ہمیں کیا ہوگیا ہے

بدکاری سے بچنے کے طریقے

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!معاشرے کو فحاشی و بدکاری کے طوفان سے بچانے کیلئے دومدنی پھول پیشِ خدمت ہیں، اگر ہم ان پھولوں کو اپنے دل کے مدنی گلدستے میں سجا کر ان کی خوشبوؤں سے اپنے شب وروز مُعَطر کرنے کی کوشِش کریں گے تو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہمارے اردگرد پھیلا ہوا برائیوں کا تَعَفُّن خَتْم ہوجائے گااور یہ مُعاشرہ مدینے کے سدا بہار پھولوں کی طرح مہکنے لگے گا ۔

(۱)شرم وحَیا

حَیا ایک ایسی چیز ہے جہاں یہ ہو وہاں سے برائی خَتْم ہوجاتی ہے اور جہاں حَیا نہ ہوفَحاشی وعُریانی ڈیرے ڈال لیتی ہے ۔ چنانچہ منقول ہے کہ جس میں حَیا نہیں اس کا جو جی چاہے کرے ۔ (الاحسان بترتیب ابن حبان، کتاب الرقائق، باب الحیاء، ۲ / ۳، حدیث : ۶۰۶)

ہمیں اگر اپنے مُعاشرے کو پاکیزہ بنانا ہے تو اس کے لئے شرم وحَیا کے پیغام کو عام کرنا ہوگا ۔ اس سلسلے میں شیخ طریقت، امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے تحریری بیان باحیا نوجوان کا مطالعہ کیجئے ۔ چنانچہ اس رسالے سے حیا کے متعلق چند اقتباسات پیشِ خدمت ہیں :

حَیا کسے کہتے ہیں؟

حَیا سے مُراد ’’وہ وَصْف ہے جو ان چیزوں سے روک دے جو اللہ عَزَّ وَجَلَّ اور مخلوق کے نزدیک ناپسندیدہ ہوں ۔ ‘‘لوگوں سے شرما کر کسی ایسے کام سے رُک جانا جو ان کے نزدیک اچّھانہ ہو ’’مخلوق سے حَيا‘‘کہلاتا ہے ۔ یہ بھی اچھی بات ہے کہ عام لوگوں سے حَیا کرنا دنیاوی برائیوں سے بچائے گا اور عُلَما وَ صُلَحا سے حَیا کرنا دینی بُرائیوں سے باز رکھے گا ۔ مگر حَیا کے اچھّا ہونے کے لئے ضَروری ہے کہ مخلوق سے شرمانے میں خالق عَزَّ وَجَلَّ کی نافرمانی نہ ہوتی ہو اور نہ کسی کے حُقُوق کی ادائیگی میں وہ حَیا رُکاوٹ بن رہی ہو ۔ ’’اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے حَیا‘‘ یہ ہے کہ اُس کی ہیبت و جَلال اور اس کا خوف دل میں بٹھائے اور ہر اُس کام سے بچے جس سے اُس کی ناراضی کا اندیشہ ہو ۔ (باحَیا نوجوان، ص ۵)

حَیا کا ماحول سے تعلُّق

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!حَیا کا مُعاشرے کے سنورنے اور بگڑنے میں بنیادی کردار ہے اس لئے کہ حَیا ہی تو تھی جو برائیوں اور گناہوں سے روکتی تھی جب حَیا ہی نہ رہی تو اب بُرائی سے کون روکے ؟اور حَیا کا تَعلّق مَاحَول سے ہے اگر ہمارے اردگر د کا ماحَول باحَیا افراد پر مشتمل ہے تو ہمارے اندر وَصْفِ حَیا کی نَشْوونُما

 ہوگی اور ہمارے افعال سے حَیا جھلکے گی اور اگر ہمارا اٹھنا بیٹھنا بے حَیائی کے دِلدادہ، گانوں باجوں، فِلَموں، ڈِراموں کے شائِق لوگوں میں ہوگا تو’’صحبتِ طالح تُرا طالح کُنَنْد‘‘ (برے کی صحبت تجھے برا بنادے گی)کے مِصْداق کہیں ہم بھی انہیں کے رنگ میں نہ رنگ جائیں ۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ موجودہ حالات میں جہاں ہمارے چہار جانب بے حَیائی کی بادِسَمُوم (بہت گرم ہوا)چل رہی ہے ایسا پاکیزہ ماحول لائیں کہاں سے جو ہماری اور ہمارے اہل خانہ کی تربیت کرے ؟تو اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ اس سوال کا جواب قرآن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مہکے مہکے مَدَنی ماحول کی صورت میں ہمارے سامنے موجود ہے جس نے ایک دو نہیں لاکھوں لاکھ لوگوں کی کایا پلٹ دی اور انہیں بے حَیائی اور فَحاشی کی پُرخار وادی سے نِکال کر شرم وحَیا کی پاکیزہ راہ پر چلا دیا ۔ وہ عورتیں جو کل تک بازاروں کی زینت بنی ہوئی تھیں اس ماحَول نے انہیں چادر و چاردیواری کا سَبَق دے کرگھروں میں رہنا سکھا دیا، آئیے ! اس مَدَنی مَاحَول کی ایک مَدَنی بَہَار مُلاحَظہ فرمایئے : ایک اسلامی بہن کے تحریری بیان کا لُبِّ لُباب ہے : دعوتِ اسلامی کے پاکیزہ مَدَنی ماحَول سے وابستہ ہونے سے پہلے میں ایک فیشن ایبل (Fashionable) لڑکی تھی ۔ نِت نئے فیشن اپنانا، کالج میں بے پردہ جانا، نیز کوچنگ سینٹر میں لڑکوں کے ساتھ بے تکلّفی سے پیش آنا میرے نزدیک مَعْیوب نہ تھا ۔ مگر جب سے

 دعوتِ اسلامی کا پاکیزہ ماحول مِلا میری زِنْدَگی تمام خُرافات سے پاک ہوگئی اور میں نیکیوں بھری زِنْدَگی بَسَر کرنے لگی ۔ میری زِنْدَگی میں مَدَنی اِنْقِلاب برپا ہونے کے احوال کچھ یوں ہیں کہ ہمارے عَلاقے میں دعوتِ اسلامی کے تحت ’’مدرسۃ المدینہ برائے بالغات‘‘ کا آغاز ہوا تو دعوتِ اسلامی کی ایک ذمہ دار اسلامی بہن نے بڑی مَحبّت سے انفرادی کوشِش کرتے ہوئے مجھے تجوید کے ساتھ قرآنِ پاک پڑھنے کے فضائل اور بلاتجوید قرآنِ پاک پڑھنے کی وعیدیں سناتے ہوئے صحیح تلفظ کے ساتھ قرآنِ پاک پڑھنے کی دعوت دی ۔ اسلامی بہن کا انداز ایسا متأثر کُن تھا کہ مجھ سے انکار نہ ہو سکا اور میں نے ’’مدرسۃ المدینہ برائے بالغات‘‘ میں شِرکت کی ہامی بھر لی ۔ پہلے روز جب میں مدرسے گئی تو وہاں کی تعلیم و تربیت کا نرالا انداز دیکھ کر دل کو وہ فَرْحَت و مَسَرَّت حاصِل ہوئی جسے الفاظ میں ڈھالنا میرے بَس میں نہیں ۔ مَدْرَسے میں ایک چھوٹی سی لائبریری بھی قائم کی گئی تھی جس میں شیخِ طریقت، اَمِیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی تالیفات، رسائل اور بیانات کی کیسٹیں موجود تھیں ۔ میں نے مُعَلِّمہ اسلامی بہن کی اِجازَت سے چند رسائل لیے اور گھر جا کر ان کا مُطالَعہ شروع کر دیا ۔ سب سے پہلے ایک رسالہ بنام ’’اَمِیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے آپریشن کی جھلکیاں‘‘ پڑھا جس میں آپریشن کے وَقت آپ کے خوفِ خدا، عِشْقِ مصطفے ٰ، ایمان کی سلامتی کی فِکْر اور اپنے مریدین،

مُتَعَلّقین اور اُمّتِ مصطفے ٰ کے لئے مَغْفِرَت کی دُعاؤں کی معلومات نیز ایسی نازُک حالت میں بھی قوانینِ شریعت کی مکمل پاسداری کے واقعات میرے دل کی دنیا کو تہہ وبالا کرنے کے لئے کافی تھے ، میرا ایمان تازہ ہو گیا ۔ میں اَمِیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مُعتقد اور آپ کی بنائی ہوئی پیاری پیاری تحریک دعوتِ اسلامی سے بیحد متأثر ہوئی ۔ اس کے بعد میں نے اسلامی بہنوں کے ساتھ ہَفْتہ وار سنّتوں بھرے اِجتِماع میں شِرکت کو اپنا معمول بنا لیا ۔ ایک مرتبہ اِجتِماع میں سنّتوں بھرے بیان کے بعد اعلان ہوا کہ اب اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ بیعت کروائی جائے گی ۔ وکیلِ عطارؔ جو کہ کسی دوسرے مَقام پر تھے انہوں نے لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے بیعت سے پہلے توبہ کروائی جس میں یہ الفاظ بھی شامل تھے ’’ماں باپ کی نافرمانی، جھوٹ، غیبت، چغلی، حسد، تکبر، وعدہ خلافی، گالی گلوچ، فلمیں ڈرامے ، گانے باجے ، بے پردگی وغیرہ وغیرہ گناہوں سے بچتی رہوں گی‘‘ یہ الفاظ ادا کرتے وقت میرے دل کی دنیا زیر و زَبر ہوگئی ۔ گھر واپس آنے کے بعد بھی نَجانے کتنی دیر تک میرے کانوں میں انہی الفاظ کی گونج برقرار رہی ۔ میں دِل ہی دل میں خود کو سابقہ گناہوں پر مَلامَت کرتی رہی ۔ جب دِل میں اِحساسِ نَدامَت پیدا ہوا تو

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن