دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Hamain kiya hogaya hay | ہمیں کیا ہوگیا ہے

book_icon
ہمیں کیا ہوگیا ہے

جو جنّت کی راہ اختیار کرے کہ ہم میں سے کوئی بھی جہنّم کا عذاب برداشت کرنے کی طاقت نہیں رکھتا ۔

آئیے ! جہنّم اور عذابِ جہنّم کی ایک جھلک دیکھئے اور خوفِ خدا سے لرزیئے !

حضرت سیِّدُنا انس رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ سے مروی ہے کہ مالک کون و مکان، سرکارِ والا شان صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ عبرت نِشان ہے : تمہاری یہ (دنیا کی) آگ جہنّم کی آگ کا 70واں حصہ ہے ۔ اگر یہ پانی سے دو مرتبہ بجھائی نہ گئی ہوتی تو تم اس سے نفع نہ اٹھا سکتے تھے ، اب یہ خود اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے التجا کرتی ہے کہ اسے واپس اس آگ میں نہ ڈالا جائے ۔ (ابن ماجہ، کتاب الزھد، باب صفۃ النار، ۴/ ۵۲۸، حدیث : ۴۳۱۸)

محبوبِ باری کی جہنّم کے خوف سے گریہ و زاری

حضرتِ سیِّدُنا امام حافظ ابوالقاسم سیلمان طبرانی قُدِّسَ سِرُّہُ النّوْرَانِی نَقْل فرماتے ہیں : ایک بار سرکارِ نامدار، مدینے کے تاجدار صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے دَرْبارِ دُرّبَار میں حضرت جبرئیل عَلَیْہِ السَّلَام حاضر ہوئے اور عرض کی : یا رسول اللہ صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم ! اس ذات کی قسم جس نے آپ صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو نبیّ بر حق بنا کر بھیجا ہے ، اگر جہنّم کو سوئی کے ناکے کے برابر کھول دیا جائے تو تمام زمین والے اس کی گرمی سے ہلاک ہو جائیں، اگر اہلِ جہنم کا ایک کپڑا زمین و آسمان کے درمیان لٹکا دیا جائے تو تمام اہل زمین موت کے گھاٹ اتر جائیں ۔ آقا! اس ذات کی قسم جس نے آپ صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو حق کے ساتھ مبعوث فرمایا! اگر جہنم پر مقرر فرشتوں میں سے ایک فرشتہ دنیا والوں کے سامنے ظاہر ہو جائے تو اس کی ہیبت سے تمام اہل زمین مر جائیں ۔ سرکار! اس ذاتِ والا کی قسم جس نے آپ صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو رسولِ بر حق بنا کر بھیجا ہے ! جہنم کی زنجیروں کا ایک حلقہ جس کا ذکر قرآنِ کریم میں فرمایا گیا ہے اگر اسے دنیا کے پہاڑوں پر رکھ دیا جائے تو وہ ریزہ ریزہ ہو جائیں اور تحت الثریٰ (یعنی ساتویں زمین کے نیچے ) جا پہنچیں ۔ سرکارِ دو عالم، نور مجسم صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا : اے جبرئیل! بس کرو! اتنا ہی تذکرہ کافی ہے ، کہیں دل پھٹنے کے سبب میں وفات نہ پا جاؤں ۔ پیارے آقا صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے سیِّدُنا جبرئیل امین (عَلَیْہِ السَّلَام ) کو ملاحظہ فرمایا کہ رو رہے ہیں؟ فرمایا : اے جبرئیل! کیوں رو رہے ہو؟ بارگاہِ خداوندی میں تمہیں تو ایک خاص مقام حاصل ہے ۔ عرض کی : یا رسول اللہ صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم ! میں کیوں نہ روؤں، کہیں ایسا نہ ہو کہ علمِ الٰہی میں موجودہ حال کے بجائے میرا کوئی اور حال ہو، کہیں ابلیس کی طرح مجھے بھی امتحان میں نہ ڈالدیا جائے ۔ کہیں ہاروت و ماروت کی طرح مجھے بھی آزمائش میں مبتلا نہ کر دیا جائے ۔

راوی بتاتے ہیں : رسول اللہ صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم بھی رونے لگے ، حضرت سیِّدُنا جبرئیل عَلَیْہِ السَّلَام بھی رو رہے تھے ، دونوں ہستیاں روتی رہیں، آخر کار آواز آئی : اے جبرئیل! اے محمد! اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے آپ دونوں کو اپنی نافرمانی سے محفوظ کر لیا ہے ۔ سیِّدُنا جبرئیل عَلَیْہِ السَّلَام آسمانوں کی طرف پرواز کر گئے ۔ مدینے کے تاجور، شاہِ بحر و بر صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم باہَر تشریف لائے ۔ بعض انصار صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کے قریب سے گزرے جو ہنس رہے تھے تو ارشاد فرمایا : تم ہنس رہے ہو اور تمہارے پیچھے جہنم ہے ، اگر تم وہ باتیں جانتے جو میں جانتا ہوں تو تم تھوڑا ہنستے اور زیادہ روتے اور تم کھانا پینا چھوڑ کر پہاڑوں کی طرف نکل جاتے اور خوب مشقتیں برداشت کر کے عبادتِ الٰہی بجا لاتے ۔ (المعجم الاوسط، ۲ / ۷۸، حدیث : ۲۵۸۳)

جنّت و جہنّم میں لے جانے والی چیزیں

حضرتِ سیِّدُنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ حضورنبیٔ پاک،  صاحبِ لَوْلاک، سیّاحِ اَفلاک صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم  کا فرمانِ عبرت نشان ہے : جب اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے جنّت اور جہنّم کو تخلیق کیاتواللہ 1 نے حضرتِ جبرائیل (عَلَیْہِ السَّلَام ) کوبلاکر جنّت کی طرف بھیجااور ارشاد فرمایا کہ جنّت اور اہلِ جنّت کے لئے میری تیار کردہ نعمتیں دیکھ ۔ جب حضرتِ جبرائیل(عَلَیْہِ السَّلَام )نے دیکھا توواپس آکر عرض کی : مجھے تیری عزت وجلال کی قسم! جو کوئی اس کے مُتَعَلّق سنے گاضرور اس میں داخِل ہونے کی کوشش کرے گا ۔ پس اسے ڈھانپنے کا حکم فرمایاتو اسے نفس پر گراں گزرنے والی باتوں سے ڈھانپ دیا گیا ۔ پھر ارشاد فرمایا : دوبارہ جاؤ اورجنّت اور اہلِ جنّت کے لئے میری تیار کردہ نعمتیں دیکھو ۔ توحضرتِ جبرائیل عَلَیْہِ السَّلَام نے واپس آکرعرض کی : تیری عزت وجلال کی قسم! مجھے ڈر ہے کہ اب کوئی بھی اس میں داخِل نہ ہوسکے گا ۔ پھر حضرتِ جبرائیل (عَلَیْہِ السَّلَام ) کو جہنّم کی طرف بھیج کر ارشاد فرمایا : دوزخ اور اہل دوزخ کے لئے میرا تیار کردہ عذاب دیکھ ۔ جب حضرتِ جبرائیل عَلَیْہِ السَّلَام نے دیکھا کہ اس کا ایک حصہ دوسرے پر چڑھا جاتا ہے تو عرض کی : مجھے تیری عزت و جلال کی قسم! کوئی شخص اس میں داخِل نہ ہوگا ۔ پھر اس کے مُتَعَلّق حکم ہوا تو اُسے نفسانی خواہشات سے گھیردیا گیا ۔ پھر ارشاد فرمایا : دوبارہ جا کر دیکھ ۔ وہ دوبارہ گئے اورلوٹ کر عرض کی : تیری عزت و جلال کی قسم! مجھے خوف ہے کہ سبھی اس میں داخِل ہو جائیں گے ۔ (ترمذی، ابواب صفۃ الجنۃ، باب ماجاء حفت الجنۃ بالمکارہ ۔ ۔ الخ، ۴ /۲۵۲، حدیث : ۲۵۶۹)

 آگ کا عذاب

دوزخیوں کو جہنّم کی آگ میں بار بار جلایا جائے گا جب وہ جل بھن کر کوئلہ ہو جائیں گے تو پھر دوبارہ ان کی ہڈیوں پر نیا گوشت اور نیا چمڑاآجائے گا اور پھر اُن کو آگ میں جلایا جائے گا، یہ عذاب بار بار ہوتا رہے گا ۔ جہنّم کی آگ کی گرمی کا یہ عالم ہے کہ حضور اکرم صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا کہ ایک ہزار برس تک جہنّم کی آگ کو بھڑکایا گیا تو وہ سرخ ہو گئی، پھر دوبا رہ ایک ہزار برس تک بھڑکائی گئی تو وہ سفید ہو گئی، پھر تیسری بار جب ایک ہزار برس تک بھڑکائی گئی تو وہ کالے رنگ کی ہو گئی، اب وہ نہایت ہی خوفناک سیاہ رنگ کی ہے ۔

(ترمذی، کتاب صفۃ جہنم، ۴ / ۲۶۶، حدیث : ۲۶۰۰)

جہنّم کی لگامیں

دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَر صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم  کا فرمانِ عالیشان ہے : بروزِ قِیامَت جب جہنّم کو لایا جائے گا تو اس کی 70ہزار لگامیں ہوں گی اور ہر لگام کو 70ہزار فرشتے پکڑ کر کھینچ رہے ہوں گے ۔ (مسلم، کتاب الجنۃ وصفۃ نعیمہا و اہلھا، باب فی شدۃ حر نار جہنم، ص ۱۵۲۳، حدیث : ۲۸۴۲)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن