دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Haiwanat o Jinnat Ke Waqiat | حیوانات و جنات کے واقعات

book_icon
حیوانات و جنات کے واقعات
            
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّـلٰوةُ وَالسَّـلَامُ عَلٰی خاتَمِ النَّبِیّٖن اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمطبِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

حیوانات و جِنّات کے واقِعات⁽¹⁾

دعائے عطّار: یا اللہ پاک! جو کوئی 16 صفحات کا رسالہ ”حیوانات و جِنّات کے واقِعات “ پڑھ یا سُن لے اُس کی مُوذی جانوروں اور شریر جِنّات سے حفاظت فرما اور اُس کو ماں باپ سمیت بے حساب بخش دے۔ اٰمین بِجاہِ خاتَمِ النَّبِیّٖن صلّی اللہ علیهِ واٰلهٖ وسلّم

دُرُود شریف کی فضیلت

حضرتِ عبدُالرّحمٰن بن عَوف رضی اللہ عنہ سےروایت ہے کہ بی بی آمِنہ کے لال صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ایک مرتبہ باہَرتشریف لائے تو میں بھی پیچھے ہولیا ۔حضور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ایک باغ میں داخِل ہوئے اورسجدے میں تشریف لے گئے ۔ سجدے کواتناطویل کردیا کہ مجھے اندیشہ ہوا کہیں اللہ پاک نے رُوحِ مبارَکہ قبض نہ فرمالی ہو۔چُنانچِہ میں قریب ہو کر بَغور دیکھنے لگا ۔ جب سرِ اقدس اُٹھایا تو فرمایا:” اے عبدُالرّحمٰن ! کیاہوا؟“میں نے اپنا خَدشہ ظاہِر کردیا تو فرمایا: جبرئیلِ امین ( علیہ السّلام )نے مجھ سے کہا :”کیا آپ کو یہ بات خوش نہیں کرتی کہ اللہ پاک فرماتاہے کہ جوتم پر دُرُودِ پاک پڑھے گا میں اس پر رَحمت نازِل فرماؤں گا اور جو تم پر سلام بھیجے گا میں اُس پر سلامتی اُتاروں گا۔“ (مسندامام احمد ،1/406،حدیث:11662) زمانے والے ستائیں، دُرودِ پاک پڑھو جہاں کے غم جو رُلائیں، دُرودِ پاک پڑھو صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد
¹ … یہ مضمون امیرِ اہل ِ سنّت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ کی کتاب ”عاشقانِ رسول کی 130 حکایات “ کے صفحہ166 تا 184 سے لیا گیا ہے۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن