دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Haftwar Madani Muzakira | ہفتہ وار مدنی مذاکرہ

book_icon
ہفتہ وار مدنی مذاکرہ

مَسَائِل سیکھنے میں کبھی شرم و جھجھک کو آڑے نہ آنے دیا ،  جیساکہ اَنصاری صَحَابِیّات طَیِّبَات کی تعریف میں اُمُّ الْمُومِنِین حضرتِ سَیِّدَتُنا عائشہ صِدِّیْقَہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا نے فرمایا: اَنصاری خواتین کتنی اچھّی ہیں کہ دِینی مَسَائِل سیکھنے میں حَیا نہیں کرتیں۔ [1] یہی وجہ ہے کہ کئی اَحْکامِ شرعیہ کی صراحت و وَضَاحَت انہی حضرات کے سوالات کرنے کی بدولت اُمَّتِ مسلمہ کو نصیب ہوئی ،  آئیے ! چند مثالیں مُلَاحَظہ کرتے ہیں:

بِلاواسطہ سوالات کرنا

حضرتِ سَیِّدُنا اِمام جلالُ الدّین سُیوطی شافعی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ لکھتے ہیں: حضرتِ سَیِّدُنا ابوالعباس مُسْتَغْفِرِی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ طلبِ عِلْم کیلئے مِصْر گئے ،  وہاں پرانہوں نے حدیث کے بَہُت بڑے عالِم حضرتِ سَیِّدُنا ابو حامِد مصری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ سے حدیثِ خالِد بن ولید ( رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ) سنانے کی درخواست کی تو انہوں نے ایک سال کے روزے رکھنے کا حُکْم فرمایا۔ اُن کے اِس حُکْم پر عَمَل کے بعد حضرتِ سَیِّدُنا ابوالعباس مُسْتَغْفِرِی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ دوبارہ حاضِرِ خِدْمَت ہوئے تو حضرتِ سَیِّدُنا ابو حامِد مصری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے اپنی سند سے یہ حَدِیْثِ پاک سنائی کہ حضرتِ سَیِّدُنا خالِد بن ولید رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے رِوایَت ہے کہ ایک اَعرابی ( یعنی عَرَب شریف کے دیہاتی) نے بارگاہِ رِسَالَت مآب میں حاضِری دی اور عَرْض کی: دنیا و آخِرَت کے بارے میں کچھ پوچھنا چاہتا ہوں تورسولِ بے مثال ،  بی بی آمِنہ کے لال صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے اِرشَاد فرمایا: پوچھو !  جو پوچھنا چاہتے ہو۔

٭ عَرْض کی: میں سب سے بڑا عالِم بننا چاہتا ہوں۔ اِرشَاد فرمایا: اللہ سے ڈرو ، سب سے بڑے عالِم بن جاؤ گے ۔ ٭ عَرْض کی: میں سب سے زیادہ غنی بننا چاہتا ہوں۔ اِرشَاد فرمایا: قَناعَت اِخْتِیار کرو ،  غنی ہوجاؤ گے ۔ ٭ عَرْض کی: میں لوگوں میں سب سے بہتر بننا چاہتا ہوں۔ اِرشَاد فرمایا: لوگوں میں سب سے بہتر وہ ہے جو دوسروں کو نَفْع پہنچاتا ہو ، تم لوگوں کے لئے نَفْع بخش بن جاؤ۔ ٭ عَرْض کی: میں چاہتا ہوں کہ سب سے زیادہ عَدْل کرنے والا بن جاؤں۔ اِرشَاد فرمایا: جو اپنے لئے پسند کرتے ہو وُہی دوسروں کے لئے بھی پسند کرو ،  سب سے زیادہ عادِل بن جاؤ گے ۔ ٭ عَرْض کی: میں بار گاہِ الٰہی میں خاص مَقام حاصِل کرنا چاہتا ہوں۔ اِرشَاد فرمایا: ذِکْرُ اللہ کی کَثْرَت کرو ، اللہ تعالیٰ کے خاص بندے بن جاؤ گے ۔

٭ عَرْض کی: اَچھّا اور نیک بننا چاہتا ہوں۔ اِرشَاد فرمایا: اللہ تعالیٰ کی عِبَادَت یوں کرو گویا تم اسے دیکھ رہے ہواور اگر تم اسے نہیں دیکھ رہے تو یہ خَیال رکھو کہ وہ تمہیں دیکھ رہا ہے ۔ ٭ عَرْض کی: میں کامِل اِیمان والا بننا چاہتا ہوں۔ اِرشَاد فرمایا: اپنے اَخلاق اَچّھے کر لو ، کامِل اِیمان والے بن جاؤ گے ۔ ٭ عَرْض کی: ( اللہ تعالیٰ کا) فرمانبردار بننا چاہتا ہوں۔ اِرشَاد فرمایا: اللہ تعالیٰ کے فرائض کا اِہتِمام کرو ، اس کے مُطِیع( و فرمانبردار) بن جاؤ گے ۔

٭ عَرْض کی: ( روزِ قِیامَت) گناہوں سے پاک ہوکر اللہ تعالیٰ سے ملنا چاہتا ہوں۔ اِرشَاد فرمایا: غُسْلِ جَنَابَت خوب اَچّھی طرح کیا کرو ، اللہ تعالیٰ سے اس حال میں ملو گے کہ تم پر کوئی گناہ نہ ہوگا۔ ٭ عَرْض کی: میں چاہتا ہوں کہ روزِ قِیامَت میرا حَشْر نُور میں ہو۔ اِرشَاد فرمایا: کسی پر ظُلْم مت کرو ، تمہارا حَشْر نُور میں ہوگا۔ ٭ عَرْض کی: میں چاہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ مجھ پر رحم فرمائے ۔ اِرشَاد فرمایا: اپنی جان پر اور مَـخْلُوقِ خُدا پر



[1]       مسلم ، کتاب الحیض ،  باب استحباب استعمال...الخ ،  ص۱۳۶ ،  حديث: ۶۱-( ۳۳۲)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن