دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Haftwar Madani Muzakira | ہفتہ وار مدنی مذاکرہ

book_icon
ہفتہ وار مدنی مذاکرہ

(7) اس کے دِل میں عِلْم کی عزّت اور جَہَالَت سے نَفْرَت پیدا ہوتی ہے ۔ [1]

صُحبَتِ صَالِح تُرَا صَالِح کُنَدْ             صُحبَتِ طالِح تُرَا طالِح کُنَدْ

یعنی اچھّوں کی صُحْبَت اچھّا اور بُروں کی صُحْبَت بُرا بنا دیتی ہے ۔

میٹھے میٹھے اِسْلَامی بھائیو ! اَلْحَمْدُ لِلّٰہ ! فی زمانہ شَیخِ طَرِیْقَت ،  اَمِیرِ اَھْلِسُنّت ،  بانیِ دَعْوَتِ اِسْلَامی حضرتِ علّامہ مولانا ابو بِلال محمد اِلْیَاس عطّار قادِری رَضَوِی ضِیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ وہ یادگارِ سَلَف شَخْصِیَّت ہیں جنکے مَخْصُوص انداز میں سنّتوں بھرے بیانات اور عِلْم و حِکْمَت سے مَعْمُور مَدَنی مُذاکروں نے لاکھوں مسلمانوں کے دِلوں میں مَدَنی اِنقِلاب برپا کر دیا ہے ،  آپ کی عِلْمی شَخْصِیَّت سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے کثیر ذِمَّہ دار اِسْلَامی بھائی ، اِسْلَامی بہنیں اور مُـخْتَلِف شعبہ ہائے زِنْدَگی سے تَعَلّق رکھنے والے عاشِقانِ رسول ہفتہ وار ہونے والے مَدَنی مُذاکروں میں مُتَفَرِّق ( Different) مَوضوعات پر سوالات ( Questions) پوچھتے ہیں اور آپ انہیں حِکْمَت آموز و  عِشْقِ رسول میں ڈوبے ہوئے جوابات ( Answers) سے نوازتے اور حَسْبِ عادَت وقتاً فوقتاً صَلُّوا عَلَی الْحَبیب ! کی دِلنواز صَدا لگا کر دُرُودِ پاک پڑھنے کی سَعَادَت حاصِل کرنے کا مَوْقَع بھی عَطا فرماتے ہیں۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ ! مَدَنی مُذاکروں سے عقائد و اَعمال اور ظاہِر و باطِن کی اِصلاح ،  مَحبّتِ اِلٰہی و عِشْقِ رسول کی لازوال دولت کے ساتھ ساتھ نہ صِرْف شَرْعِی ،  طبّی ،  تاریخی اور تنظیمی مَعْلُومَات کا لاجواب خزانہ ہاتھ آتا ہے بلکہ مزید حُصُولِ عِلْمِ دین کا جذبہ بھی بیدار ہوتا ہے ۔ لِہٰذا اس کی اَہَمِیَّت و اَفادیت کے پیشِ نَظَر ہر ہفتے کو بعد نَمازِ عشا ہونے والے مدنی مذاکرے میں اجتماعی طور پر خود بھی شِرْکَت کیجئے اور دوسرے اِسْلَامی بھائیوں کو بھی ترغیب دِلائیے تا کہ ہمارے ساتھ ساتھ ان کو بھی دنیا و آخِرَت کی بھلائیاں نصیب ہوں۔

مدنی مُذاکَرَہ ہے شَریعَت کا خزینہ         اَخلاق کا تہذیب کا طَرِیْقَت کا خزینہ

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب !           صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مدنی مذاکرہ اور فروغِ علم

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ ! عاشِقانِ رسول کی مَدَنی تحریک  دَعْوَتِ اِسْلَامی عِلْمی فُقْدَان کو خَتْم کرنے کے لئے ہر دَم کوشاں ہے ۔ اللہ پاک کے فَضْل و کَرَم سے فروغِ عِلْمِ دین کيلئے اب تک کئی شعبہ جات اور مَدَنی کاموں کا قِیام عَمَل میں لایا جا چکا ہے ،  اسی سلسلے کی ایک کڑی مَدَنی مُذاکَرَہ بھی ہے جو 12 مدنی کاموں میں سے ہفتہ وار ایک مَدَنی کام بھی ہے ۔ مَدَنی مُذاکَرے میں چونکہ شَیْخِ طَرِیْقَت ،  اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ مُـخْتَلِف موضُوعات پر پوچھے گئے سوالات ( Questions) کے جوابات ( Answers) عَطا فرماتے ہیں اور یہ ثواب کا کام ہے ،  جیسا کہ دَعْوَتِ اِسْلَامی کے اِشَاعتی اِدارے مَکْتَبَةُ الْـمَدِیْنَه کی مَطْبُوعَہ 660 صَفحات پر مُشْتَمِل کِتاب بہارِ شریعت جلد 3 ،  حِصّہ 16صَفْحَہ 629پرہے : گھڑی بھر عِلْمِ دین کے مَسَائِل میں مُذاکَرَہ اور گفتگو کرنا ساری رات عِبَادَت کرنے سے اَفْضَل ہے ۔ [2]

مدنی مذاکرے میں سوال پوچھنے کی اہمیت

 



[1]      تفسير کبير ، پ۱ ، البقرة ، تحت الآية: ۳۱ ،  ۱ /  ۴۰۳

[2]      المدخل الی السنن الکبری ،  باب فضل العلم...الخ ، ص۳۰۵ ،  رقم: ۴۵۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن