30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جواب : ہمیں ہر مدنی مذاکرے میں شِرْکَت کرنا چاہئے ، بِالْخُصُوص باب المدینہ( کراچی) میں موجود اِسْلَامی بھائیوں کو تو ان خصوصی مدنی مذاکروں میں بھی شِرْکَت کرنا چاہئے جو مدنی چینل پر براہِ راست نہیں ہوتے ۔ البتہ ! یاد رکھئے کہ ہمارا مدنی انعام نمبر 47 ہے : کیا آج آپ نے تنہا یا کیسٹ اجتماع میں کم از کم ایک بیان یا مدنی مذاکرے کی آڈیو / وڈیو کیسٹ بیٹھ کر سنی یا دیکھی یا مدنی چینل پر کم از کم 1 گھنٹہ 12 منٹ نشریات دیکھیں؟ جبکہ ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں اجتماعی طور پر اوّل تا آخِر شِرْکَت ہمارا مدنی کام ہے ۔ چُنَانْچِہ اگرہفتہ وارمدنی مذاکرے کے علاوہ مدنی مذاکرے میں شِرْکَت نہیں کی یاکوئی اور تنظیمی مصروفیت رکھی تواِسے غیرتنظیمی فعل نہیں کہا جائے گا۔
سوال 7: مَدَنی مذاکرے میں سوال کرتے ہوئے باپاجان کہیں یا امیر اَھْلِسُنّت ؟
جواب : امیر اَھْلِسُنّت کہنا بہتر ہے ۔
سوال 1 : حاضِری ِمدینہ کی ٹکٹ کی ترغیب دلا کرکسی کو مَدَنی مذاکرے میں شِرْکَت کروانا کیسا؟
جواب : اس کے ذریعے عِلْمِ دِین کے مدنی مذاکرے میں شِرْکَت کا ذوق بڑھتا ، صاحب حیثیت عاشقانِ رسول کو راہِ خدا میں خرچ کرنے کا موقع ملتا اور کئی غریب اسلامی بھائیوں کو سفرِ مدینہ کی سعادت ملتی ہے ۔ البتہ ! مدینے کی ٹکٹ و سفرِ حج کی ترکیب فَقَط عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں ہونے والے مدنی مذاکروں کے ساتھ خاص ہے ۔
ہو مدینے کا ٹِکَٹ مجھ کو عطا داتا پیا آپ کو خواجہ پِیا کا واسِطہ داتا پیا [1]
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
سوال2 : مَدَنی مذاکرے میں شرکت کی نِیَّت کیا ہونی چاہیے ؟
جواب : رِضائے الٰہی ، حُصُولِ عِلْمِ دین وغیرہ مزید اچھی اچھی نیتیں بھی کی جا سکتیں ہیں ، جتنی نیتیں زیادہ اتنا ثواب زیادہ۔
سوال 3 : لیٹ کر مدنی مُذاکَرَہ دیکھنا یاسُننا کیسا؟
جواب : سُن سکتے ہیں۔ البتہ ! اگرمجبوری نہ ہوتو حَتَّی الْاِمْکَان دوزانو بیٹھ کراہم مدنی پھول لکھتے ہوئے مدنی مذاکرے میں شِرْکَت کرنی چاہیئے ، اس دوران موبائل فون بند ( Off) یا ( Silent Mode) پر ہونا چاہئے ۔
سوال 4 : پہلا آن ائیر( On-air) مَدَنی مُذاکَرَہ مَدَنی چینل پر کب ہوا؟
جواب : پہلا مدنی مذاکرہ قمری تاریخ کے اِعْتِبَار سے 20 رَمَضَانُ الْمُبَارَک 1429ھ بمطابق 19ستمبر 2008ء کو مدنی چینل پر آن ائیر ہوا تھا۔
سوال 5 : مَدَنی چینل سے پہلے کے مَدَنی مذاکرے کیا آڈیو یا تحریری صُورَت میں موجود ہیں ؟
جواب : جی ہاں ! دعوتِ اسلامی کا عُلَما پر مُشْتَمِل شعبہ الْـمَدِیْنَةُ الْعِلْمِیَّه اس پرتحریری رسائل کی ترکیب کر رہا ہے ، جبکہ دعوتِ اسلامی کی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع