30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اور فتح الباری میں ہے : یعنی اس حدیث پاک سے مُراد یہ ہے کہ ایسا سوال کرنا جس کا کوئی فائدہ نہ ہو یا مسئول کو پریشان کرنے یا اس کو عاجز یعنی اس کی لاعِلمی ظاہِر کرنے کیلئے سوال کرنا۔ [1]صراط الجنان فی تفسیرالقرآن جلد اول صفحہ 186 پر ہے : عوام الناس کو چاہئے کہ اس بات کو پیشِ نَظَر رکھیں کہ عُلما اور مُفتیانِ کرام سے وُہی سوال کئے جائیں جن کی حاجَت ہو ، زمین پر بیٹھ کر خواہ مخواہ چاندپر رہائش کے سوال نہ کئے جائیں ۔ بعض لوگ عُلما کو پریشان کرنے یاان کا اِمْتِحَان لینے یا ان کی لاعلمی ظاہِر کرنے کے لئے سوال کرتے ہیں یہ سب ناجائز ہیں۔ حضرتِ ابو ہریرہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے رِوایَت ہے کہ سرکارِ دو۲ عالم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اِرشَاد فرمایا : میں تمہیں جس کام سے مَنْع کرو اس سے رُک جاؤ اور جس کام کا حُکْم دوں اسے اپنی طَاقَت کے مُطابِق کرو ، تم سے پہلے لوگوں کو ان کے سوالا ت کی کَثْرَت اور اپنے اَنۢبِیَائے کرام عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام سے اِخْتِلاف کرنے نے ہلا ک کیا[2]۔ [3]
سوال 7 : دوران ِمَدَنی مُذاکَرَہ کیمرے کے سامنے جان بوجھ کر ایسی شَکْل و صُورَت بنانا یا کوئی ایسا کام کرنا ( مثلاً کوئی خاص پلے کارڈ ہاتھ میں اٹھائے رکھنا وغیرہ) کہ بار بار اس کی تصویر مَدَنی چینل پر آئے کیسا؟
جواب : یہ کوشش کرنا کہ میں مدنی چینل پر آجاؤں شرعاً اس میں کوئی حرج نہیں۔ البتہ کوئی نیک عَمَل اس نِیَّت سے کرنا تاکہ کیمرہ ( Camera) میں آؤں تو یہ دُرُسْت نہیں ، کیونکہ ایسا کرنا اِخْلَاص کے منافی اور ریاکاری کے زمرے میں آتا ہے ، اللہ پاک کی رضا کے عِلاوہ کسی اور اِرادے سے عِبَادَت کرنا ریاکاری ہے ۔ [4]
سوال 8 : صِرف مَدَنی مذاکرے میں اپنے آپ کو نیک ظاہِر کرنے کے لئے مَدَنی حلیہ ، چھوٹا عمامہ اور دو۲ دو۲ چادریں لے کر سب سے پہلے اور سب سے آگے بیٹھنا تاکہ بار بار اس پر نگاہ جائے کیسا؟
جواب : اگر یہ اعمال صِرف اس لئے کرتا ہے تاکہ ایسا ظاہِر کرے کہ وہ ہمیشہ ہی اسی لباس میں رہتا ہے حالانکہ حقیقت اس کے برعکس ہو تو یہ ایک دھوکا ہے اور دھوکا حرام اور جہنّم میں لے جانے والا کام ہے ۔ [5] البتہ ! پیر کی بارگاہ میں حاضری اور اس کی خوشنودی کے لئے ایسا کرنے میں بظاہر کوئی حَرَج نہیں۔
سوال 9 : مَدَنی مذاکرے میں کوئی شَرْعِی مسئلہ سُن کر آگے بیان کرنا کیسا؟
جواب : اگر صحیح طرح یاد ہے جیسے بتایا گیا ویسے ہی بتانے کی اہلیت ہے تو ہی بیان کریں۔
سوال 10 : کیا مدنی چینل پر براہِ راست ( Live) نشر ہونے والے مدنی مذاکرے میں اگر کوئی اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا مرید یا طالِب ہونا چاہے تو ہو سکتا ہے ؟
جواب : جی ہاں ! مدنی چینل پر براہِ راست ( Live) نشر ہونے والے مدنی مذاکرے میں اگر کوئی اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا مرید یا
[1] فتح الباری ، کتاب العلم ، باب قول المحدث حدثنا او اخبرنا و انبانا ، ۱ / ۱۹۳ ، تحت الحدیث: ۶۱
[2] مسلم ، کتاب الفضائل ، باب توقیرہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ وترک اکثار…الخ ، ص۹۲۰ ، حدیث: ۱۳۰-( ۱۳۳۷)
[3] فتویٰ دارالافتا اہل سنت ، غیر مطبوعہ ، ریفرنس نمبر: 5824 Sar
[4] نیکی کی دعوت ، ص۶۶
[5] جہنم کے خطرات ، ص۱۷۱
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع