30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
٭مَدَنی مُذاکرے میں مَعْلُومَات اور اَخلاقی تَرْبِیَّت ہوتی ہے ۔ [1]
٭جو ذِمَّہ داران باقاعدگی سے مدنی مُذاکرے سنتے ہیں ، انہیں مَعْلُومَات کا خزانہ حاصِل ہوتا ہے ۔ [2]
٭ مَدَنی مذاکرے میں ضَرور شِرْکَت کیا کریں ، میں ان میں اپنی زِنْدَگی کا نچوڑ اور خُلاصہ بیان کرتا ہوں۔ [3]
٭مَدَنی مُذاکروں میں تمام اِسْلَامی بھائی اور اِسْلَامی بہنیں اَوّل تا آخِر شِرْکَت کیا کریں ، اس میں حَسْبِ حال سب کے لئے مَدَنی پھول ہوتے ہیں۔ [4]
٭تمام اَراکینِ شوریٰ ہرمَدَنی مُذاکرے میں اسلامی بھائیوں کو اِکٹھا کرکے اِجتماعی صُورَت میں شِرْکَت کریں اور مَدَنی چینل ( Madani Channel) پر اپنی وِیڈیو دِکھائیں۔ [5]
٭مدنی مُذاکرے میں شِرْکَت کرتے رہیں گے تو گناہوں سے بچنے کا ذِہْن بن جائے گا۔
٭باقاعدگی سے ہفتے ( Saturday) کو مَدَنی مُذاکرہ ہوتا ہے ، اسلامی بھائیوں کے ساتھ مل کر مدنی مُذاکرے میں شِرْکَت کریں اگر وسائل نہ ہوں تو تنہا ضَرور دیکھیں۔ جو دَعْوَتِ اِسْلَامی کا ذِمَّہ دار تنہا بھی شِرْکَت نہ کرے تو وہ غیر ذِمَّہ دار ہے ۔ [6]
٭جو مَجالس والے ہفتہ وار اجتماعات اورمدنی مُذاکروں میں شِرْکَت کرتے ، بیان کرتے ، دَعْوَتِ اِسْلَامی کے مَدَنی کاموں میں عملاً شریک ہوتے ہیں ، ان کی عملی حَالَت بھی اَچّھی ہوتی ہے ۔ [7]
٭دَرْسِ نظامی کے ساتھ مُطَالَعہ ضَروری ہے ، مدنی مذاکرہ بھی مَعْلُومَات کا خزانہ ہے ۔ [8]
٭ہر جگہ مدنی مُذاکروں کی اجتماعی ترکیب بنائی جائے ، اس میں جنریٹر ( Generator) کا بھی اِنْتِظام( Arrange) کیا جائے ، اس کا بَہُت فائدہ( Benefit) ہوگا۔ [9]
٭اللہ کرے وہ دن آئے کہ سب مدنی مذاکرے کے شائقین بن جائیں۔ [10]
٭مَدَنی مُذاکرہ دیکھنے کی اصل رُوح یہ ہے کہ دُنیاومافیھا سے بے نیاز ہو کر توجّہ سے دیکھا سنا جاسکے ۔ [11]
٭اپنی بیٹری ( Battery) چارج ( Charge) رکھنے کیلئے ہفتہ وارسُنّتوں بھرے اِجْتِمَاع اور براہِ راست ( Live) ہونے والے مَدَنی مُذاکرے
[1] مدنی مذاکرہ ، ۸ ذوالحجۃ الحرام ۱۴۳۵ھبمطابق 3اکتوبر 2014ء
[2] مدنی مذاکرہ ، ۲ذوالحجۃ الحرام ۱۴۳۵ھ بمطابق 27 ستمبر 2014ء
[3] خصوصی مدنی مذاکرہ ، ۷ ذوالحجۃ الحرام ۱۴۳۵ھبمطابق 2اکتوبر 2014ء
[4] مدنی مذاکرہ ، ۱۰ ذوالحجۃ الحرام ۱۴۳۵ھ بمطابق 5اکتوبر 2014ء
[5] مدنی مذاکرہ ، ۱۶ ذوالحجۃ الحرام ۱۴۳۵ھبمطابق 11اکتوبر 2014ء
[6] مدنی مذاکرہ ، ۷ محرم الحرام ۱۴۳۶ھ بمطابق31اکتوبر 2014ء
[7] مدنی مذاکرہ ، ۲۱ صفرالمظفر ۱۴۳۶ھ بمطابق 13دسمبر2014ء
[8] مدنی مذاکرہ ، ۱۷ ربیع الاول ۱۴۳۶ھ بمطابق 8 جنوری 2015ء
[9] مدنی مذاکرہ ، ۵ربیع الآخر ۱۴۳۶ھ بمطابق 25جنوری 2015ء
[10] خصوصی مدنی مذاکرہ ، ۶ربیع الآخر ۱۴۳۶ھ بمطابق 26جنوری 2015ء
[11] مدنی مذاکرہ ، ۲۴ربیع الآخر ۱۴۳۶ھ بمطابق 13فروری 2015ء
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع