دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Haftwar Madani Muzakira | ہفتہ وار مدنی مذاکرہ

book_icon
ہفتہ وار مدنی مذاکرہ

( 24) متعلقہ نگران کی مُشَاوَرَت سے شعبہ ذِمَّہ داران منگل کے روز تحریری کام کی ترکیب بنائیں۔

( 25) متعلقہ نگرانِ مُشَاوَرَت سے مَربُوط رہیں۔ انہیں اپنی کارکردگی سے آگاہ رکھیں اور ان سے مشورہ کرتے رہیں ۔ جو نگران سے جتنا زیادہ مَربُوط رہے گا وہ اتنا ہی مَضْبُوط ہوتا جائے گا۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ

( 26) ذِمَّہ داران اپنی دنیا اور آخِرَت کی بہتری کے لئے دَرْج ذیل اُمُور کو اپنانے کی کوشش فرمائیں:

٭فَرْض عُلُوم سیکھنے کی کوشش کرتے رہیں ۔ فَرْض عُلُوم سیکھنے کے لئے کُتُبِ اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت ،  بہارِ شَریعَت ، فتاویٰ رضویہ ، اِحیاءُ ا لعلوم وغیرہ کے مُطَالَعَہ کی عادَت بنائیں۔ خصوصاً اسلامی عقائد کے لئے کتابُ العقائد ( مطبوعہ مکتبۃ المدینہ) ،  بہارِ شریعت کا پہلا حصّہ ،  کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب۔ مسائل سیکھنے کیلئے بہارِ شریعت کے مُنْتَخَب ابواب اور حصّوں کے ساتھ ساتھ اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے جملہ کُتُب و رسائل ،  اچھے بُرے اَخلاق کی مَعْلُومَات حاصِل کرنے کیلئے باطنی بیماروں کی مَعْلُومَات کا مُطَالَعَہ کیجئے ۔ مُطَالَعَہ کرنے کیلئے کچھ وَقْت ( مَثَلًا: بعدِ فَجْر مدنی حلقے کے بعد 19 منٹ) اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی کُتُب و رسائل کیلئے اوراسی طرح دیگر کُتُب کیلئے کچھ وَقْت خاص کیجئے ۔ ( مَثَلًا: بعدِ مَغْرِب و قَبْل ِطعام 19 منٹ)

٭( ہفتہ واراجتماعی طورپر دیکھے جانے والے مدنی مذاکرے میں اوّل تا آخر شِرْکَت کو یقینی بنائیے ، اس کی بَرَکَت سے عِلْمِ دِین کا لازوال خزانہ ہاتھ آئے گا ،  نیز مدنی انعام نمبر : 47 پر عَمَل کرتے ہوئے مدنی چینل کے سلسلے ، اِصْلَاحی بیانات کے ساتھ ساتھ فیضانِ مدنی مذاکرہ اور فیضانِ فَرْض عُلُوم میموری کارڈ( Memory Card) سننے کا بھی سلسلہ رکھیے ،  اس سے بھی کثیر فَرْض عُلُوم حاصِل ہوں گے ۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ)

٭12مدنی کام کورس بھی بعض فَرْض عُلُوم حاصِل کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے ۔

٭ عملی طور پر مَدَنی کاموں میں شریک ہوں ،  روزانہ کم ازکم 2 گھنٹے مدنی کاموں میں صَرف کیجئے مَثَلًا مدنی قافلے میں سَفَر اور مدنی اِنْعَامَات پر عَمَل کے لئے روزانہ فِکْر مدینہ کا ذِہْن دینے کے لئے کم ازکم 2 اِسْلَامی بھائیوں پر انفرادی کوشش ، مدنی دورہ ، مَدْرَسَةُ الْـمَدِیْنَه بالغان ، بعدِ فَجْر مَدَنی حلقہ ،  صدائے مدینہ ،  چوک درس ، پابندیِ وَقْت کے ساتھ اوّل تاآخر ہفتہ وار اور دیگر اجتماعات میں شِرْکَت وغیرہ۔

٭اپنے مَدَنی مَقْصَد کو پیشِ نَظَر رکھتے ہوئے روزانہ فِکْرِ مدینہ کرتے ہوئے ہر ماہ مدنی اِنْعَامَات کا رسالہ اپنے ذِمَّہ دار کو جَمْع کروائیں اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اِصْلَاح کی کوشش کے لئے عمر بھر میں یکمشت 12ماہ ،  ہر 12ماہ میں1ماہ( 30دن) اور ہر ماہ کم از کم 3 دِن جَدْوَل کے مُطابِق مَدَنی قافلے میں سَفَر کی ترکیب بناتے رہیں۔

٭ بِلاناغہ فِکْرِ مدینہ کرتے ہوئے عطارؔ کا پیارا ، دوست ،    منظورِ نَظَر اور محبوبِ عطارؔ بننے کی سعی جاری رکھیے ،  اِسْتِقَامَت پانے کے لئے کم ازکم 3دن کے مدنی قافلے میں سَفَر کو اپنا مَعْمُول بنا لیجئے ،   نیز ضَروری گفتگو کم لفظوں میں کچھ اِشارے میں اور کچھ لکھ کر کرنے کی کوشش کے ساتھ ساتھ نِگاہیں جھکا کر رکھنے کی ترکیب بنائیے ۔

٭مرکزی مجلسِ شوریٰ ،  کابینہ اور اپنے شعبے کے مدنی مشوروں کے ملنے والے مدنی پھو لوں کا خود بھی مُطَالَعَہ کیجئے اور متعلقہ تمام ذِمَّہ داران تک بر وَقْت پہنچانے کی ترکیب بنائیے ۔

٭دورانِ مَدَنی کام و مُلَاقَات اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ذریعے سلسلۂ عالیہ قادریہ رضویہ عطّاریہ میں مرید /  طالِب بنانے کی کوشش کرتے رہیں ،  مرید /  طالِب ہو جائیں تو مَـجْلِس مکتوبات و تعویذاتِ عطّاریہ سے مَکْتُوب کی ترکیب اور شجرۂ قادِریہ رضویہ ضیائیہ عطّاریہ حاصِل

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن