30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نوٹ: اس website سے آپ حاصل کر سکیں گے امیر اہلسنت کے کُتُب و رسائل ( اردو مع بعض مُخْتَلِف تراجم) ، امیر اہلسنّت کے مدنی مذاکرے ، بیانات ، سلسلے ، مدنی گلدستے audio ، video بعض مُـخْتَلِف زبانوں میں dumb ، بعض مختلف زبانوں میں subtitleاور بہت کچھ۔ اسی طرح mobile app پر بھی۔
’’یااِلٰہی فیضانِ مدنی مذاکرہ عام ہو‘‘ کے چھبیس حُرُوف کی نِسْبَت سے مجلس ہفتہ وار مَدَنی مذاکرہ کے ) 26( مَدَنی پھول ( برائے پاکستان)
( 1) فرمانِ مصطفے ٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمہے : نِیَّةُ الْمُؤْمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِهٖ یعنی مسلمان کی نیّت اسکے عَمَل سے بہتر ہے ۔ [1]اس لئے مَجْلِس ہفتہ وار مَدَنی مُذاکَرَہ کا ہر ذِمَّہ دار اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ 72 مدنی انعامات میں سے مدنی انعام نمبر1 پر عَمَل کرتے ہوئے یہ نیّت کرتارہے : میں اللہ پاک کی رضا اور اس کے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خوشنودی کے لئے دعوتِ اسلامی کے شعبے مَجْلِس ہفتہ وار مَدَنی مُذاکَرَہ کا مدنی کام مدنی مرکزکے طریقۂ کار کے مُطابِق کروں گا۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ
( 2) مَجْلِس ہفتہ وار مَدَنی مُذاکَرَہ کا مَدَنی کام دَعْوَتِ اِسْلَامی کے مَدَنی مَاحَول سے مُنْسَلِـک عام اِسْلَامی بھائی اور ذِمَّہ داران( ذیلی حلقہ تاشوریٰ ، ہر شعبہ اور ان کی ذیلی مَجَالِس بِالْخُصُوص جامعات المدینہ ، مدارس المدینہ اور دارالمدینہ کے اسا تذہ و ناظمین ، طلبہ ، وقف مبلغین اوردیگر مدنی عملہ) بلکہ تمام عاشقانِ رسول کو ہفتہ وار مَدَنی مذاکرے میں اجتماعی طور پر شِرْکَت کا عادی بنانے کیلئے انہیں دعوت پیش کرنا ، مدنی مذاکرہ کے جملہ انتظامات کی پیشگی تیاری و خبر گیری کرنا ، نیز اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی ذاتِ مُبارَکہ اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے مُتَاَثِّر اور مُنْسَلِـک ہونے والوں کی طے شدہ طریقۂ کار کے مُطابِق مدنی بہاریں ، دیگر اِیمان افروز واقعات اور ( آڈیو / ویڈیو / تحریری) سوالات پیشگی ریکارڈ ( Record) کروانا اور میل ( Mail) کرنے کی ترکیب بنانا ہے ۔
( 3) مَجْلِس ہفتہ وار مَدَنی مُذاکَرَہ کے ذِمَّہ داران ، دِیگر فرائض عُلُوم کے ساتھ ساتھ اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی تمام کُتُب و رسائل کا مُطَالَعَہ کریں۔ اپنے ذاتی مَسَائِل کے عِلاوہ شعبے سے تَعَلّق رکھنے والے شرعی مسائل ، طے شدہ طریقِ کار کے مُطابِق دارالافتاء اہلسنّت سے حل کروائیں۔
( 4) ہفتہ وار مَدَنی مذاکرے کے لئے متعلقہ نگران کی مُشَاوَرَت اور شرعی رَاہ نُمائی کے ساتھ ڈویژن سَطْح پر اِجْتِمَاع گاہ کی ترکیب بنائی جائے ، موسم کے مُطابِق وہاں ضَروری انتظامات مَثَلًا پارکنگ ، مَـجْلِس حفاظتی اُمُور ، شرکائے اجتماع کے بیٹھنے کیلئے مُناسِب جگہ ، لائٹ ، جنریٹر ، LCD اور انٹر نیٹ( Internet) وغیرہ کی ترکیب بنائیں۔
( 5) اِجْتِمَاع گاہ میں مُـخْتَلِف شعبہ جات کے مکاتب مَثَلًا مدنی قافلہ ، مدنی بہاریں ، مَکْتَبَةُ الْـمَدِیْنَه ، تعویذاتِ عطّاریہ کی ترکیب کی جائے ۔
( 6) مَجْلِس ہفتہ وار مَدَنی مُذاکَرَہ میں بِالْخُصُوص ایسے اِسْلَامی بھائیو ں کو ذِمَّہ داری دی جائے جو مَدَنی مذاکرے دیکھنے / سُننے کے عادی ہوں ۔ ڈویژن سَطْح پر اِجْتِمَاع گاہ کی 3رُکنی مَجَالِس بنائی جائیں ، ان مَجَالِس کے ذِمَّہ داران ہر ہفتہ وار اِجْتِمَاع کے شرکا پر اِنفرادی کوشش کے ذریعے ، عاشقانِ رسول کی صُحْبَت میں اجتماعی طور پر مدنی مذاکرہ دیکھنے کی بھرپور ترغیب دِلائیں۔ اس مَـجْلِس میں کم ز کم ایک ایسا اسلامی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع