دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Haftwar Madani Muzakira | ہفتہ وار مدنی مذاکرہ

book_icon
ہفتہ وار مدنی مذاکرہ

www.dawateislami.net) سے ڈاؤن لوڈ ( Download) کی جا سکتی ہے ۔

( 5) اگر کسی کے پاس موبائل ( Mobile) میں انٹرنیٹ ( Internet) کی سُہُولَت ( Facility) مُیَسَّر ( Avail) نہ ہو تو تمام نیٹ ورکس( Net works) کی سِـمْز ( Sims) پر دَرْج ذیل کوڈ نمبرز( Code Numbers) ڈائیل کر کے بھی براہِ راست ( Live) مَدَنی مُذاکَرَہ آڈیو( Audio) سناجا سکتا ہے : موبی لنک کے نیٹ ورک ( Network) سے ( 30306) ، ٹیلی نار اور زونگ سے ( 7879) ،  یوفون سے ( 7774) اور وارِد سے ( 3030) ڈائیل کیجئے ۔

نوٹ: تادمِ تحریر یہ کوڈ نمبرز صِرف پاکستان کے لئے مَخْصُوص ہیں۔

نوٹ: اسلامی  بہنیں انفرادی طور پر اپنے گھروں میں مدنی مذاکرہ دیکھیں گی( ہرعیسوی ماہ کے پہلے ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں بالخصوص اسلامی بہنوں سے متعلق سوالات کا سلسلہ ہوتاہے ) ۔

عاشِقِ مدنی مذاکرہ

مَـجْلِس الْـمَدِیْنَةُ الْعِلْمِیَّه کے رُکن کا بیان ہے : جن دِنوں مَـحْبُوبِ عطّار ،  مُبَلِّغِ دَعْوَتِ اِسْلَامی و رُکْن مَرْکَزی مَـجْلِسِ شوریٰ ،  حاجی ابوجنید زَم زَم رضا عطاری عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْبَارِی بیماری میں مُبْتَلا تھے تو میری کئی مرتبہ فون ( Phone) پر بات ہوئی تو فرماتے : دُعا کیجئے کہ طبیعت اتنی تو ٹھیک ہو جائے کہ میں اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے  مَدَنی مذاکرے میں شِرْکَت کے لئے پہنچ سکوں ،  کئی مرتبہ تو طبیعت ناساز ہونے کے باوُجُود زم زم نگرحیدر آباد سے سَفَر ( Travel) کر کے بابُ المدینہ کراچی مَدَنی مذاکرے میں پہنچ جایا کرتے تھے ۔ ان کے ایک رِشتے دار کا بیان کچھ یوں ہے کہ کئی مرتبہ ایسا ہوا کہ میں محبوبِ عطّار رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ سے ملنے ان کے گھر پہنچا تو یہ دوزانو بیٹھے اَدَب سے ہاتھ باندھ کر مَدَنی چینل پر مَدَنی مُذاکرہ مُلاحظہ کر رہے ہوتے ،  اَلْغَرَضْ اس وَقْت بھی ان کا انداز ایسا ہوتا تھا کہ گویا یہ اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں حاضِر ہیں۔ [1]

اگر بِالْـفَرْض آپ کسی شدید مجبوری کے باعِث اجتماعی مدنی مذاکرے میں شِرْکَت نہ کرپائیں تب بھی مدنی مذاکرے کی برکتوں سے خود کو مَحْرُوم نہ ہونے دیں اور مدنی چینل پر مدنی انعام نمبر: 47 پر عَمَل کرتے ہوئے مدنی مذاکرہ دیکھیں البتہ یہ یاد رہے کہ ہمارا مدنی کام اجتماعی مدنی مذاکرہ ہے ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب !           صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مدنی مذاکروں کی تفصیل تا دمِ تحریر

میٹھے میٹھے اِسْلَامی بھائیو ! مدنی مذاکرے دیکھنے / سُننے اورتحریری مدنی مذاکرے پڑھنے سے بلاشبہ عقائد و اَعمال اور ظاہِر و باطِن کی اِصْلَاح ،  مَحبّتِ اِلٰہی و عِشْقِ رَسول کی لازوال دولت کے ساتھ ساتھ نہ صِرْف شَرْعِی ،  طبّی ،  تاریخی اور تنظیمی مَعْلُومَات کا لاجواب خزانہ ہاتھ آتا ہے بلکہ مزید حُصُولِ عِلْمِ دین کا جذبہ بھی بیدار ہوتا ہے ۔ لِہٰذا ہر خاص و عام اپنی رَہنُمائی کے  لئے فیضانِ مدنی مذاکرے میموری کارڈز( Memory Card) قسط وار مَکْتَبَةُ الْمَدِیْنَه سے ہدیۃً طَلَب یا دَعْوَتِ اِسْلَامی کی ویب سائٹ   www.ilyasqadri.com سے download کیا جا سکتا ہے ۔

 



[1]      محبوب عطار کی 122 حکایات ، ص۳۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن