30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بَہُت زیادہ ہے ۔ اے کاش ! ہمیں عِلْمِ دِین کاشوق نصیب ہوجائے ، اے کاش ! ہرگھر سے کم ازکم ایک عالِمِ دِین بنے ۔ جبکہ یہاں تو حال یہ ہے کہ ایک تعداد روز مرّہ ( Daily) کے بُنْیَادِی مسائل ( Basic issues) سے بھی ناواقف ہے ، اِنسان صِرف مال و زَر کمانے میں مَصْرُوف ہے ، حَلال و حَرام کی کوئی تمیز نہیں ، بس مال آنا چاہیے اس پر یہی دُھن سوار ہے ۔ ان حالات میں مَدَنی مُذاکَرَہ بَہُت اَہَمِیَّت کا حامِل ہے کہ اس میں اپنی شِرْکَت کو یقینی بنا کر مُـخْتَصَر سے وَقْت میں عِلْمِ دین کا بیش بہا خزانہ ہاتھ آسکتا ہے ۔
شَیْخِ طَرِیْقَت ، اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں: مَدَنی مذاکروں میں کامیاب زِنْدَگی ( Successful life) گزارنے کے طریقے بیان کئے جاتے ہیں۔ [1] لِہٰذا مدنی مذاکرے کی اَہَمِیَّت و اَفادِیَت کے پیشِ نَظَر خود بھی شِرْکَت کیجئے اور دوسرے اِسْلَامی بھائیوں کو بھی ترغیب دِلائیے ۔ [2]
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
اجتماعی مدنی مذاکرے میں شرکت کے طریقے
میٹھے میٹھے اِسْلَامی بھائیو ! مدنی مذاکرے میں شِرْکَت کے طریقے دَرْج ذیل ہیں ، جن میں سے ہر ایک کے ساتھ بخوبی مُسْتَفِیْض ہوا جا سکتا ہے :
( 1) ان میں سب سے بہتر اوربے شُمار فضائل و برکات کا حامِل طریقہ یہ ہے کہ عالَمی مَدَنی مَرْکَز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں پہنچ کربراہِ راست ( Live) مدنی مذاکرہ سنا جائے کیونکہ یہاں اَکْثَر اَوقات شَیْخِ طَرِیْقَت ، اَمِیْرِ اَھْلِسُنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ بَنَفْسِ نَفیس جَلْوَہ اَفروز ہوتے ہیں۔ اس طریقے میں دیگر فوائد و ثمرات کے ساتھ ساتھ ایک ولیِ کامِل کی صُحْبَتِ با بَرَکَت کا فیضان بھی نصیب ہوگا۔
( 2) دَعْوَتِ اِسْلَامی کی تنظیمی ترکیب کے مُطابِق مَدَنی چینل کے ذریعے اپنے اپنے علاقے میں طے شدہ سَطْح ( مَثَلًا علاقہ / ڈویژن پرہونے والے اجتماعی مدنی مذاکرے / جَامِعَةُ الْـمَدِیْنَه للبنین / مدنی منوں کے مَدْرَسَةُ الْـمَدِیْنَه میں) ذِمَّہ داران کے ساتھ اجتماعی طور پر مَدَنی مُذاکَرے میں شِرْکَت کی جائے ۔ [3] کیونکہ اَمِیْرِ اَھْلِسُنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں: مَدَنی مُذاکَرَہ اجتماعی طور پر ذمّہ داران کے ساتھ بیٹھ کر دیکھنا زیادہ مُفید ہے ۔ [4]
( 3) گھر ( Home) ، دکان ( Shop) ، دفتر ( Office) وغیرہ میں کیبل ( Cable) ، ڈِش انٹینا ( Dish Antina) یا انٹرنیٹ ( Internet) وغیرہ کے ذریعے مَدَنی مُذاکَرَہ دیکھنے / سُننے کی ترکیب بنائی جائے ۔ یعنی جہاں جسکے پاس جیسی سُہُولَت ( Facility) مُیَسَّر ( Avail) ہو ، اس کے ذریعے مَدَنی مُذاکَرَہ دیکھا اور سنا جائے ۔
( 4) دَعْوَتِ اِسْلَامی کی آئی ٹی مَجْلِس کی پیش کردہ مَدَنی چینل ایپلی کیشن ( Madani Channel App) کے ذریعے بھی مَدَنی مذاکرے کے فُیوض و برکات حاصِل کئے جا سکتے ہیں۔ مَدَنی چینل کی ایپلی کیشن ( Application) دَعْوَتِ اِسْلَامی کی ویب سائٹ (
[1] مدنی مذاکرہ ، ۱۰ ذوالحجۃ الحرام ۱۴۳۵ھ بمطابق 5اکتوبر 2014ء
[2] مدنی مذاکروں کے مزید اوصاف جاننے کے لئے تذکرہ امیر اہلسنّت قسط 8 کا مطالعہ فرمائیے۔
[3] مَدْرَسَةُ الْـمَدِیْنَه / جَامِعَةُ الْـمَدِیْنَه میں اجتماعی مَدَنی مذاکرہ دیکھنے کے شَرْعِی مدنی پھول آگے آرہے ہیں۔
[4] مدنی مذاکرہ ، ۱۸ ربیع الآخر ۱۴۳۶ھ بمطابق 7فروری 2015ء
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع