دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Haftwar Madani Muzakira | ہفتہ وار مدنی مذاکرہ

book_icon
ہفتہ وار مدنی مذاکرہ

اعلیٰ حضرت اور علمی مذاکرہ

اعلیٰ حضرت ،  امامِ اہلسنّت ، مُجَدّدِ دىن و ملّت ،  پَروانۂ شَمْعِ رِسالَت مولانا شاہ امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ سے بھی علمی مذاکروں کے بے شُمار واقعات ثابت ہیں۔ آپ کے ملفوظات شریف میں اس قسم کی مثالیں جگہ جگہ دیکھی جا سکتی ہیں۔ چُنَانْچِہ ،

دَعْوَتِ اِسْلَامی کے اِشَاعتی اِدارے مَکْتَبَةُ الْـمَدِیْنَه کے مَطْبُوعَہ رسالے اعلیٰ حضرت کی انفرادی کوششیں صفحہ 13 پر ہے : حضرت علّامہ مولانا سیِّدایوب علی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کا بیان ہے کہ اَذانِ ظہر ہو چکی تھی ، مُفَسِّر شَہِیر حضرت علّامہ مولانا نعیم الدِّین مُراد آبادی اور حضرت مولانا رحم الٰہی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہِما سرکارِ اعلیٰ حضرت ، مُجَدّدِ دىن و ملّت اِمام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی خِدْمَتِ با بَرَکَت میں حاضِر تھے ۔ نَماز کی تیاری ہو رہی تھی۔ اتنے میں ایک آرِیہ( یعنی غیرمسلم) آیا اور کہنے لگا: اگر میرے چند سوالات کے جوابات دے دیئے جائیں تو میں اور میری بیوی بچے سب مسلمان ہوجائيں گے ۔ نامعلوم اُسکے جوابات میں کتنا وَقْت لگتا ؟ چُنَانْچِہ اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا: کچھ دیر ٹھہر جاؤ ! ابھی نَماز کا وَقْت ہو گیا ہے ،  نَماز کے بعد اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ تمہارے ہر سوال کا جواب دیاجائے گا۔    وہ کہنے لگا: ایک سوال تویہی ہے کہ آپ کے د ین میں عِبَادَت کے پانچ۵ وَقْت کیوں مُقَرَّر ہیں؟ پَرْمِیْشَر( خدا ) کی عِبَادَت جتنی بھی کی جائے ، اچھی ہی ہے ۔ مُفسِّرِ شہیر حضرتِ علّامہ مولانا محمد نعیمُ الدِّین مُرادآبادی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا: یہ اِعْتِراض تو خود تمہارے اُوپر بھی وارِد ہوتا ہے ۔ پھر مولانا رحم الٰہی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا: تمہارے مَذْھَب کی کتاب ستیارتھ پرکاش  میرے مکان پر مَوجُود ہے ،  ابھی منگوا کر دِکھا سکتا ہوں۔

اَلْغَرَضْ طے پایا کہ پہلے نَماز پڑھ لی جائے اتنی دیر میں کتاب بھی آجائے گی ،  پھر اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اس غیر مسلم کے دِل سے کُفْرو ضَلَالَت کی گندگی دور کی جائے گی۔ چُنَانْچِہ یہ تینوں بُزرگ حُکْمِ خُداوندی بَجا لانے کے لئے مَسْجِد تشریف لے گئے اور وہ غیرمسلم باہَر گیٹ کے قریب بیٹھ گیا ۔ نَماز کے بعد اس نے یہ سوالات کئے : ( 1) اگر قرآن اللہ کا کلام ہے تو تھوڑا تھوڑا کیوں نازِل ہوا ؟ ایک دَم کیوں نہ آیا جبکہ خدا تعالیٰ تواسے یکبارگی اُتارنے پر قادِر تھا ۔ ( 2) بقول تمہارے آپ کے نبی کو مِعْرَاج کی رات خدا نے بلایاتھا ،  اگر وہ واقعی خُدا کے مَـحْبُوب تھے تو پھر دنیا میں واپس کیوں بھیج دیئے گئے ؟( 3) عِبَادَت پانچ۵ وَقْت کے مُتَعَلِّق ستیارتھ پرکاش کی عِبارَت دیکھنا مشروط ہوئی ۔

اسکے یہ سوال سن کر مُبَلِّغِ اِسْلَام اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا: میں تمہارے سوالوں کے جواب ابھی دیتا ہوں ،  مگر تم نے جو وعدہ کیا ہے اس پر قائم رہنا ۔ کہا: ہاں !  میں پھر کہتاہوں کہ اگر آپ نے میرے سوالات کے جواب مَعْقُول انداز میں دے دئیے تو میں اپنے بیوی بچوں سمیت مسلمان ہو جاؤں گا ۔ یہ سن کر مُبَلِّغِ اِسْلَام کی زبانِ مبارک سے یہ اَلْفَاظ اَدا ہوئے : تمہارے پہلے سوال کاجواب یہ ہے کہ جو شے عین ضَرورت کے وَقْت دستیاب ہوتی ہے ، دل میں اسکی وَقْعَت زیاہ ہوتی ہے ،  اسی لئے کلام پاک کو بتدریج( یعنی درجہ بدرجہ ) نازِل کیاگیا۔ انسان بچے کی صُورَت میں آتا ہے پھر جوان ہوتا ہے پھر بوڑھا ۔ اللہ  تعالیٰ اسے بوڑھا پیدا کرنے پر بھی قادِر ہے ،  پھر بوڑھا پیدا کیوں نہ کیا ؟انسان کھیتی کرتا ہے ،  پہلے پودا نکلتا ہے ،  پھر کچھ عرصہ بعد اس میں بالی آتی ہے ،  اس کے بعد دانہ برآمد ہوتاہے ، وہ خدائے بزرگ وبرتر تو قادِر ہے ایک دم غلّہ پیدا کر دے ،  پھر ایسا کیوں نہ کرتا؟

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن