دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Haftwar Madani Muzakira | ہفتہ وار مدنی مذاکرہ

book_icon
ہفتہ وار مدنی مذاکرہ

حضرات کافی رات گئے تک عِلْمی مذاکرے میں مَصْرُوف رہے ، پھر جب ( تقریباً سحری کے وَقْت) حضرت سَیِّدُنا ابو موسیٰ اشعری رَضِیَاللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے جانے کی اِجازَت طَلَب کی تو اَمِیرُ الْمُومِنِین حضرت سَیِّدُنا عُمَر فَارُوقِ اَعْظَم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے فرمایا: بیٹھ جائیے !  کہاں جا رہے ہیں؟ عَرْض کی: ( نَمازِ فَجْر کا وَقْت ہونے والا ہے ،  اس سے پہلے پہلے ) میں چاہتا ہوں کہ کچھ نوافل ادا کر لوں۔ اِرشَاد فرمایا: ہم نَماز ہی میں ہیں ( کہ گھڑی بھر دینی مسائل کی باتیں کرنا رات بھر کی عِبَادَت سے بہتر ہے ) ۔ چُنَانْچِہ وہ پھر بیٹھ گئے اور دونوں حضرات دوبارہ شَرْعِی مَسَائِل کے بارے میں باتیں کرنے لگے یہاں تک کہ فَجْر کا وَقْت ہو گیا۔ [1]

میٹھے میٹھے اِسْلَامی بھائیو ! اَمِیرُ الْمُومِنِین حضرت سَیِّدُنا عُمَر فَارُوق اَعْظَم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کا حضرت سَیِّدُنا ابو موسیٰ اشعری رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کو اس طرح اِجازَت دینا اور پھر خود بھی ساری رات جاگ کر ان کے ساتھ دینی مسائل کے بارے میں باتیں کرنااپنے اِجْتِـھَادسے نہ تھا ،  بلکہ انہیں یہ تَرْبِیَت اللہ کے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے ملی تھی۔ چُنَانْچِہ وہ خود فرماتے ہیں کہ سرکارِ مدینہ ،  قرارِ قلب وسینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم مسلمانوں کے اُمُور کے مُتَعَلِّق تبادلۂ خیال کرنے کیلئے بسا اَوقات اَمِیرُ الْمُومِنِین حضرت سَیِّدُنا ابو بکر صِدِّیق رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کے ہاں رات کے وَقْت تشریف لے جاتے اور ایک بار تو میں بھی ساتھ تھا جب پوری رات اسی طرح باتیں کرتے ہوئے گزر گئی تھی۔ [2]

اسلاف کے چند مزید مذاکروں کا تذکرہ

٭حضرتِ سَیِّدُنا ابو لیلیٰ انصاری رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ اَمِیرُ الْمُومِنِین حضرتِ سَیِّدُنا علی المرتضیٰ شیر خدا کَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمکے ساتھ رات بھر عِلْمی مذاکرے میں مَصْرُوف رہتے ۔ [3]

٭اَمِیرُ الْمُومِنِین حضرتِ سَیِّدُنا علی المرتضیٰ شیر خدا کَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم کے بڑے شہزادے حضرتِ سَیِّدُنا اِمام حسن مجتبیٰ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے بھی رات علمی مذاکرے میں گزارنا ثابِت ہے ۔ [4]

٭حضرتِ سَیِّدُنا عبداللہ بن عبّاس رَضِیَاللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا بعض اَوقات حضرتِ سَیِّدُنا مِسْوَر بن مَـخْرَمَہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کے [5] اور بعض اَوقات حضرتِ سَیِّدُنا امیر معاویہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کے ہاں رات رات بھر علمی مذاکرے میں مَصْرُوف رہتے ۔ [6]

٭مَشْہُور تابعی بزرگ حضرتِ سَیِّدُنا اِمام اِبنِ سیرین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں کہ حضرتِ سَیِّدُنا حُذیفہ اور حضرتِ سَیِّدُنا عبداللہ بن مَسْعُود رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُما اَمِیرُ الْمُومِنِین حضرتِ سَیِّدُنا عثمانِ غنی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کے اَخیافی بھائی[7] حضرتِ سَیِّدُنا ولید بن عقبہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کے ہاں علمی مذاکرے کی مَحَافِل سجایا  کرتے تھے ۔ [8]

 



[1]       شرح صحیح بخاری لابن بطال ،  کتاب العلم ،  باب السمر فی العلم ،  ۱ /  ۱۹۲ مفھومًا

[2]       مسند احمد ، مسند العشرة...الخ ،  ۲-مسند عمر بن الخطاب ، ۱ / ۱۱۱ ، حدیث: ۱۷۷ ملتقطًا

[3]       مصنف ابن ابی شیبه ، کتاب صلاة  التطوع والامامة ، من رخص فی ذلك...الخ ، ۲ / ۱۸۱ ،  حدیث: ۲

[4]       المرجع السابق ، ۲ / ۱۸۲ ،  حدیث: ۴

[5]       مصنف ابن ابی شیبه ، کتاب صلاة  التطوع والامامة ، من رخص فی ذلك...الخ ، ۲ / ۱۸۱ ،  حدیث: ۳

[6]       المرجع السابق ، ۲ / ۱۸۲ ،  حدیث: ۸

[7]       اَخیافی     سے مُراد ماں شریک بہن بھائی ہوتے ہیں یعنی جن کی ماں ایک ہو اور باپ الگ الگ ہوں۔

[8]       مصنف ابن ابی شیبه ، کتاب صلاة  التطوع والامامة ، من رخص فی ذلك...الخ ، ۲ / ۱۸۲ ،  حدیث: ۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن