دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Haftwar Madani Muzakira | ہفتہ وار مدنی مذاکرہ

book_icon
ہفتہ وار مدنی مذاکرہ

عِلاوہ سب جہنّم میں جائیں گے ۔ صحابۂ کِرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے عَرْض کی: یَارَسُولَاللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ! کونسا فرقہ نجات پائے گا؟اِرشَاد فرمایا: ( جو اس طریقے پر ہو گا) جس پر میں اور میرے صحابہ ہیں۔ [1]

اگر استطاعت نہ ہو تو؟

حضرتِ سَیِّدُنا ابو موسیٰ اشعری رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مَرْوِی ہے کہ دو۲ عالَم کے مالِک و مختار باذنِ پروردگار ، مکّی مَدَنی سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: ہر مسلمان پر صَدَقَہ ہے ۔ صحابۂ کِرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے عَرْض کی: اگر نہ پائے ؟ اِرشَاد فرمایا: اپنے ہاتھ سے کام کرے ،  اپنے کو نَفْع پہنچائے اور صَدَقَہ بھی دے ۔ عَرْض کی: اگر اس کی اِسْتِطاعَت نہ ہو یا نہ کرے ؟ اِرشَاد فرمایا: صاحِبِ حاجَت پریشان کی اِعَانَت ( مَدَد) کرے ۔ عَرْض کی: اگر یہ بھی نہ کرے ؟فرمایا: نیکی کا حُکْم کرے ۔ عَرْض کی: اگر یہ بھی نہ کرے ؟ فرمایا: شر سے باز رہے کہ یہی اُس کے لئے صَدَقَہ ہے ۔ [2]

دیگر اَسلاف کرام کا طَرْزِ عَمَل

میٹھے میٹھے اِسْلَامی بھائیو ! سوال و جواب کے ذریعے عِلْمِ دِین سیکھنے سکھانے کا یہ سلسلہ فَقَط دورِ نبوی تک ہی مَحْدُود نہ رہا بلکہ صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے بھی اسے جاری رکھا اور آج تک یہ سلسلہ قائم ہے اور اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ رہتی دنیا تک جاری رہے گا۔ ذیل میں اَسلاف کے چند علمی مذاکروں کا حال پیشِ خِدْمَت ہے :

پوری رات مذاکرے میں گزار دی

میٹھے میٹھے اِسْلَامی بھائیو ! عشا کے بعد اگرچہ دُنْیَاوِی باتیں کرنا مَنْع ہے ،  مگر حضرتِ سَیِّدُنا علّامہ بَدْرُ الدِّیْن عینیرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں کہ عشا کے بعد ایسی باتیں کرنا مَنْع ہے ،  جن میں خیر نہ ہو اور وہ باتیں جو خیر و بھلائی کی ہوں وہ رات بھر جاگ کر کرتے رہنے میں بھی کوئی حَرَج نہیں۔ [3] جبکہ ان خیر کی باتوں سے کونسی باتیں مُراد ہیں ،  انکے مُتَعَلِّق دَلِـیْلُ الْفَالِـحِیْن میں ہے کہ عشا کے بعد خیر کی باتیں کرنا مَکْرُوہ نہیں بلکہ مُسْتَحَب ہے اور ان خیر کی باتوں  میں علمی مذاکرے ،  سَلَف صَالِـحِین ( یعنی بُزُرْگانِ دِیْن) کی حِکایات بیان کرنا اور اَخلاق کو عُمْدَہ کرنے والی باتیں کرنا وغیرہ سب شامِل ہے ۔ [4]  چُنَانْچِہ یہی وجہ ہے کہ سَلَف صَالِـحِین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہِم سے تو یہاں تک ثابِت ہے کہ وہ بسا اَوقات رات رات بھر جاگ کر علمی مذاکرے فرمایا کرتے تھے ۔ جیسا کہ حضرتِ سَیِّدُنا ابن بطّال مالکی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ ( مُتَـوَفّٰی ۴۴۹ھ) صحیح بخاری کی شرح میں فرماتے ہیں: بلاشبہ ہمارے اَسلاف رات بھر جاگ کر علمی مُذاکَرے میں مَصْرُوف رہا کرتے تھے ۔ جیسا کہ ایک رِوایَت میں ہے کہ ایک مرتبہ حضرتِ سَیِّدُنا ابو موسیٰ اشعری رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نَمازِ عشا کے بعد اَمِیرُ الْمُومِنِین حضرتِ سَیِّدُنا عُمَر فَارُوقِ اَعْظَم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کی خِدْمَت میں حاضِر ہوئے تو انہوں نے پوچھا: مَا جَآءَ بِكَ؟ کیسے آنا ہوا؟عَرْض کی: کچھ ضروری کام تھا۔ اِرشَاد فرمایا: اس وَقْت؟عَرْض کی: حُضُور ! یہ کام شرعی مسائل سیکھنے سکھانے سے تَعَلّق رکھتا ہے ۔ اِرشَاد فرمایا: ایسا ہے تو آ جائیے !  اس کے بعد دونوں



[1]       ترمذی ، کتاب الایمان ،  باب ( ما جاء فی افتراق) ھذه الامة ،  ص۶۲۲ ،  حدیث: ۲۶۴۱

[2]       بخاری ،  کتاب الادب ،  باب کل معروف صدقة ،  ص۱۵۰۱ ،  حدیث: ۶۰۲۲

[3]       عمدة القاری ، کتاب العلم ،  باب السمر فی العلم ،  ۲ /  ۲۴۷

[4]       دلیل الفالحین ، کتاب الامور المنهی عنه ،  باب کراهة الحديث بعد العشاء الآخرة ،  ۴ /  ۵۷۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن