دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Haftawar Madani Halqa | ھفتہ وار مَدَنی حلقہ

book_icon
ھفتہ وار مَدَنی حلقہ

نہیں پڑھتے ؟لیکن ان میں سے کوئی بھی اس پر عَمَل نہیں کرتا ۔ ([1])(لِہٰذا مسلمان قرآن پڑھیں گے مگر ا س پر عَمَل نہ کریں گے اور جو اپنے عِلْم پر عَمَل نہ کرے وہ اور جاہل دونوں برابر ہیں)

سُنّتوں کی کروں خوب خدمت                                                                       ہر کسی کو دوں نیکی کی دعوت

نیک میں بھی بنوں اِلتجا ہے                                                                               یا خدا تجھ سے میری دُعا ہے ([2])

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                       صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اِسْلَامی بھائیو! کہتے ہیں کہ ضرورت ایجاد کی ماں ہے (Necessity is the mother of invention.)، زمانۂ قدیم میں علم کو مَحْفُوظ کرنے کا بہترین ذریعہ اگرچہ حِفْظ تھا، پھر بعد میں کتابت (یعنی ہاتھ کی لکھائی)کو اَہَمِیَّت حاصِل ہوتی چلی گئی مگر آج جدید دور میں کہ جسے ہم آئی ٹی(IT[information Technology]) کا دور کہتے ہیں، کتابت کی جگہ کمپیوٹرائزیشن(Computerisation)لے چکی ہے ، جو کتابت کے مقابلے میں زیادہ موزوں ہے ، اب ہم اپنا علم یا کسی بھی قسم کی معلومات لکھنے کے بجائے  کمپیوٹر میں محفوظ (Save) کر لیتے ہیں بلکہ سابقہ ادوار میں  لکھی گئی کتب وغیرہ بھی  بآسانی اسکین کر لی جاتی ہیں، کئی کئی کتابوں پر مشتمل سافٹ وئیر تیار کیے جاچکے ہیں، اس کے علاوہ علمِ دِین کی محافل اوراجتماعات وغیرہ  میں ہونے والے بیانات اور علمی مذاکروں کو کیمرے  کے ذریعے آڈیو / ویڈیو ریکارڈ (Audio / Video Record) کیا جانے لگا ہے ، تاکہ وہ لوگ جو اس علمی محفل یا اجتماع میں شِرْکَت نہیں کر پائے اور جو لکھنا پڑھنا نہیں جانتے ، وہ بھی عِلْمِ دِین کی لازوال دولت  سے بآسانی فائدہ حاصل کر سکیں ۔  

دَعْوَتِ اسلامی اور نیکی کی دعوت کاجدیدانداز

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ!دعوتِ اسلامی جہاں بزرگانِ دِین کے طور طریقوں پر عَمَل پیرا ہو کر تبلیغِ دین کا فریضہ سر انجام دینے میں کوشاں ہے ، وہیں جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ہر طرح علمِ دِین کی نشرو اشاعت میں مَصْرُوفِ عَمَل ہے اور اللہ پاک کے فَضْل و کَرَم سے دن بدن مزید ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے ، اسی سلسلے کی ایک کڑی ہفتہ وار مدنی حلقہ بھی ہے ۔ جس میں عاشقانِ رسول کی صُحْبَت کے ساتھ ساتھ اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت، بانِیِ دَعْوَتِ اِسْلَامی حضرت علّامہ مولانا ابو بِلال محمد اِلْیَاس عطّار قادِری رَضَوِی ضِیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی صُحْبَتِ بابَرَکَت (بصورتِ آواز / ویڈیو)میں بیٹھ کر عِلْمِ دین حاصِل کرنے کا مَوْقَع ہاتھ آتاہے ، مزید یہ کہ ان کی زبان سے ادا ہوئے کلمات کی تاثیر سے اِصْلَاح نَفْس کا سامان ہوتا ہے ۔  

صُحْبَتِ صَالِح تُرَا صَالِح کُنَدْ                                                                              صُحبَتِ طالِح تُرَا طالِح کُنَدْ

یعنی اچھّوں کی صُحْبَت اچھّا اور بُروں کی صُحْبَت بُرا بنا دیتی ہے ۔

شَیْخِ طَرِیْقَت، اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی زبان میں اللہ پاک نے بڑی تاثیر عَطا فرمائی ہے ۔ آپ کا اندازِ بیان بے حد سادہ  و عام فہم اور اندازِ تفہیم اس قدر  ہمدر دانہ ہوتا ہے کہ سننے  و الوں کے دلوں میں تاثیر کا تیر بن کر پَیْوَسْت ہو جاتا ہے ۔ مُنْجیات (یعنی نجات دلانے والے اعمال)مَثَلًا صَبْر، شُکْر، تَوَکُّل، قَناعَت  اور خوف و رجا وغیرہ کی تعریفات و تفصیلات اور مُہلکات( یعنی ہَلاکَت میں ڈالنے والے اعمال)مثلاً جھوٹ، غیبت، چُغْلِی، حَسَد، تکبُّر، بُغْض  وکینہ اور ریاکاری وغیرہ کے اَسْبَاب  وعلاج آسان  طریقوں سے بیان کرنا آپ کا  ہی خاصہ ہے ۔ آپ کے بیانات سننے والوں، سُن کر عَمَل کرنے والوں کی مَحْویَّت کا عالَم قابِلِ دِید ہوتا ہے ۔  نیز اب بھی دُنیا کے واحد سو فیصد(100%)شَریعَت کے مُطابِق چلنے والے مَدَنی چینل کے ذَرِیعے بیک وَقْت



[1]     ابن ماجه، کتاب الفتن، باب ذھاب القرآن والعلم، ص ۶۵۳، حدیث :  ۴۰۴۸

[2]      وسائِلِ بخشش (مرمّم)، ص۱۳۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن