30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سے آیت کے اَلْفَاظ، معنیٰ، مَطْلَب، مسائل سب مُراد ہوں یعنی جسے ایک آیت حِفْظ ہو اس کے مُتَعَلِّق کچھ مَسَائِل مَعْلُوم ہوں لوگوں تک پہنچائے ۔ ([1])چُنَانْچِہ اگر یہ دیکھنا ہو کہ صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے اپنے آقا ، مکی مَدَنی مصطفے ٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے فرمان پر کس قَدْر عَمَل فرمایا تو اس کامنہ بولتا ثبوت ان مُقَدَّس ہستیوں سے مَرْوِی سینکڑوں نہیں ہزاروں اَحادِیثِ مُبارَکہ ہیں ۔ مَثَلًا صِرف حضرت سَیِّدُنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے 5374 اَحادِیث مَرْوِی ہیں ۔ ان کے عِلاوہ حضرت سَیِّدُنا عبداللہ بن عمر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے 2630، حضرت سَیِّدُنا جابر بن عبداللہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے 2540 ، حضرت سَیِّدُنا اَنَس بن مالِک رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے 2286، اُمُّ الْمُومِنِین حضرت سَیِّدَتُنا عائشہ صِدِّیْقَہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا سے 2210 اور حضرت سَیِّدُنا ابو سعید خُدْرِی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے 2170 اَحادِیث مَرْوِی ہیں ۔ ([2])
امیں ہیں یہ قرآن و دِیْنِ خُدا کے مدارِ ہدیٰ اعتبارِ صحابہ
رِسَالَت کی منزل میں ہر ہر قدم پر نبی کو رہا انتظارِ صحابہ
خلافت، امامت، ولایت، کرامت ہر اک فضل پر اقتدارِ صحابہ
صحابہ ہیں تاجِ رِسَالَت کے لشکر رسولِ خدا تاجدارِ صحابہ([3])
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!کسی کے ذِہْن میں یہ وسوسہ آ سکتا ہے کہ اس قَدْر اَحادِیث یاد کرنا کیسے مُمکِن ہے ؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ مَاتَکَـرَّرَ تَقَـرَّرَ یعنی جس بات کی تکرار کی جاتی ہے وہ دِل میں قرار پکڑ لیتی ہے ۔ ([4])لِہٰذا صحابۂ کِرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان بھی احادیثِ مُبارَکہ کی تکرار فرمایا کرتے تھے ، جیسا کہ حضرت سَیِّدُنا اَنَس بن مالِک رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں : ہم بارگاہِ رِسَالَت میں حاضِر ہو کر حدیث شریف سنا کرتے تھے ، جب آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اپنی کسی حاجَت کے سَبَب تشریف لے جاتے تو ہم آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی اَحادِیث کو دُہْرانا شروع کر دیتے ، پھر جب وہاں سے اُٹھتے تو یوں لگتا گویا وہ تمام کی تمام اَحادِیث ہمارے دِل (کی زمین)میں بو دی گئی ہیں ۔ ([5])
زندگی ہو مری پروانے کی صُورَت یا رب علم کی شمع سے ہو مجھ کو محبت یا رب
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اِسْلَامی بھائیو!زمانہ نبوی میں جہاں ہر بات کو حِفْظ کرنے کا اِہتِمام تھا، وہیں آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے نہ صِرف کتابت یعنی اَحْکامِ خُداوندی کو لکھ لینے کی اِجازَت عَطا فرمائی بلکہ خود اس کا اِہتِمام بھی فرمایا اور اس کی ترغیب دِلاتے ہوئے اِرشَاد فرمایا : قَیِّدُوا الْعِلْمَ بِالْكِتَابِ یعنی عِلْم کو لکھ کر قید کر لیا کرو ۔ [6]چُنَانْچِہ اَمِیرُ الْمُومِنِین حضرت سَیِّدُنا عثمانِ غنی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں کہ جب بھی قرآنِ کریم کی کوئی آیَتِ مُبارَکہ نازِل ہوتی تو آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کاتِبِینِ وحی(یعنی وحی لکھنے والوں)کوبُلا کر اِرشَاد فرماتے : ان آیات کو فُلاں مضمون کی سورۃ میں رکھ دو، پھر جب کوئی اور
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع