30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مرکزی مجلس شوریٰ کے مدنی مشوروں سے ماخوذ مدنی پھول
(ضروری ترمیم و اِضافہ کے ساتھ)
٭اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کابیان(آڈیو / ویڈیو)سُننا ایک اہم ترین مَدَنی کام ہے ۔ ([1])
٭دَعْوتِ اسلامی کے مَدَنی پیغام کو گھر گھر پہنچانے کے لئے روزانہ گھر درس، روزانہ ایک بیان یا مَدَنی مُذاکَرَے کی VCDsسننا، مَدَنی دورے کی دَعْوت، مَدْرَسَةُ الْـمَدِینَه بالِغان انتہائی مُفید ہیں ۔ ([2])
٭ہفتہ وارمدنی حلقے میںVCD”درسِ فیضانِ سُنّت کے 22 مَدَنی پھول“ دِ کھانے کے بعد شُرکائے اجتماع سے مدنی درس( دَرْسِ فیضانِ سُنّت)کی نیتیں اور VCD ”رونے والوں کو جنّت ملے گی“کے بعد مَدْرَسَةُ الْـمَدِیْنَه بالغان پڑھنے / پڑھانے کی ترغیب دلائیں ۔ اگر یہVCDsچل چکی ہوں تو مَکْتَبَةُ الْـمَدِیْنَه سے جاری ہونے والی دیگر VCDs کی ترکیب کریں ۔
٭شعبۂ تعلیم اور دیگر شعبوں میں بھی ہفتہ وار مَدَنی حلقہ اور تقسیمِ رسائل کی تر کیب کریں ۔ ([3])
ہفتہ وار مدنی حلقے سے متعلق شرعی وتنظیمی احتیاطوں پر مشتمل سُوال جواب
سوال:ہفتہ وار مَدَنی حلقے کا مُکَمَّل دورانیہ کتنا ہو نا چاہئے ؟
جواب : 1گھنٹہ ہونا چاہئے ، اس کی تفصیل کچھ یوں ہے :
تلاوت و نعت و بیان کا دورانیہ : 41 منٹ
آخر میں اِنفرادی کوشش کا دورانیہ : 19 منٹ
سوال: ہفتہ وار مَدَنی حلقے کی ترکیب بنانا کس کی ذِمَّہ داری ہے ؟
جواب : نگرانِ ذیلی حلقہ مُشَاوَرَت ۔ (جہاں ذیلی نگران کا تَقَرُّر نہ ہو، وہاں نگرانِ حلقہ مُشَاوَرَت خود اس کی ترکیب کریں) عَلاقائی مُشَاوَرَت کے نگران، اپنے حلقہ اور ذیلی حلقہ نگرانوں کا مدنی مشورہ کر کے ہر 3ماہ میں پیشگی جَدْوَل بنا لیں اورذیلی حلقے اور حلقے کے سب اِسْلَامی بھائیوں کو اِطِّلَاع کر دیں ۔
سوال: ہفتہ وار مَدَنی حلقے میں شَیْخِ طَرِیْقَت، اَمِیْرِ اَھْلِسُنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عِلاوہ کسی اور مُبَلِّغ یا نگران کا بیان چلا یا جاسکتا ہے ؟
جواب : جی ہاں! اَمِیْرِ اَھْلِسُنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عِلاوہ ، جانشینِ اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت، دار الافتا اہلسنّت کے مُفتیانِ کرام، نگران واراکینِ شوریٰ کے بیانات (آڈیو / ویڈیو) چلائے جا سکتے ہیں ۔
سوال: کیاہفتہ وار مَدَنی حلقے میں LCD کے عِلاوہ موبائل، ٹیبلٹ پی سی(Tablet PC) وغیرہ پر بھی ترکیب کی جاسکتی ہے ؟
جواب : بہتریہ ہے کہ LCDہوتاکہ دیکھنے / سُننے والوں کوآسانی ہو ۔
سوال:کیا ہفتہ وار مَدَنی حلقے کی ترکیب مَسْجِد میں بھی کی جاسکتی ہے ؟
جواب : نہیں، البتہ اگرصرف آڈیوہوتومسجد میں بھی ترکیب کی جاسکتی ہے ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع