دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Haftawar Madani Halqa | ھفتہ وار مَدَنی حلقہ

book_icon
ھفتہ وار مَدَنی حلقہ

ایک ہی اِسْلَامی بھائی مَوجُود ہو وُہی مدنی حلقے کا آغاز کر دے ۔ اگر اِسْلَامی بھائیوں کے جَمْع ہونے کا اِنتِظار کیا تو اِجْتِمَاع ناکام ہو سکتا ہے ۔

٭بیان / مدنی مذاکرہ وغیرہ چلانے سے پہلے تِلاوَت اور ایک نعت شریف سے مَدَنی  حلقے  کا آغاز کیا جائے  ۔ (اگرUSBوغیرہ میں تلاوت ونعت ہوتو پھر حاجَت نہیں)

٭ایک جگہمَخْصُوص  کرناضَروری نہیں ۔ گھربدل بدل کر ہفتہ وار مَدَنی حلقے کی  ترکیب کرنے میں فائدہ زِیادَہ ہے کہ اس طرح اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ نئے نئے اسلامی بھائی زِیادَہ مُسْتَفِیْض ہوں گے ۔

٭جب بیان جاری ہو، اس وَقْت حَتَّی الْاِمْکَان باتیں نہ کی جائیں ورنہ تَوَجُّہ بٹ جائے گی ۔

٭جو بھی  بیان / مدنی مذاکرے  وغیرہ سے مدنی پھول سُنیں اسے سمجھنے اوریادر کھنے کی کوشش کریں  اور یاد رکھنے کے لئے حاضر دِما غی(مُکَمّل تَوَجُّہ اور دِلجمعی)کے ساتھ سننا ضَروری ہے  ۔ حضرت سَیِّدُنا  حسن بصری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں :  حُضُورِ قلبی سے بغور سُن، کیونکہ جب دل حاضِر ہوتا ہے تو کہی جانے والی تمام باتیں  سمجھتا ہے  لیکن جب دل غائب ہوتا ہے تو کچھ بھی سمجھ میں نہیں آتا ۔ ([1])

٭مَدَنی  مُذاکَرَہ یا بیان وغیرہ سنتے ہوئے اس میں بیان ہونے والی اہم باتوں کے مَدَنی  پھول اپنی ڈائر ی  میں لکھتے جائیں ۔

٭مدنی حلقے کے اِخْتِتام پر چائے وغیرہ کے بجائے تَقسیمِ رسائل اور اِنفرادی کوشش کی ترکیب کی جائے تو بہتر ہے ۔

٭اگر مَعْلُوم ہو کہ صاحِبِ خانہ چائے وغیرہ کا اِنْتِظام کریں گے تو اب اُن کو چائے کے بجائے رسائل تقسیم کرنے کی ترغیب دِلائیں نہ کہ پہلے ہی سے مُطَالَبہ فرمائیں کہ رسالے بانٹنے ہوں گے ۔ (مدنی حلقے کا اِہتِمام کرنے والے ذِمَّہ دار تَقسیمِ رسائل کاپیشگی اِنْتِظام رکھیں تو مدینہ مدینہ)

٭صلوٰۃ و سلام کے تین۳ اَشعار اور مُـخْتَصَر دُعا پر مدنی حلقے کا اِخْتِتام فرما ئیں ۔

٭بعد میں سب سے مُلَاقَات کریں اور ہفتہ وار اجتماع / مدنی مذاکرہ، مَدَنی دور ہ کی دَعْوَت اور مَدَنی قافلوں میں سَفَروغیرہ، 12مدنی کاموں کے لئے اسلامی بھائیوں کو تیّار کریں ۔

٭نصیحت کی بات مَدَنی مشورے میں ہو یا بیان میں، ہر سُننے والا اپنے آپ کو مخاطَب سمجھے یعنی یہ سمجھے کہ اُسی سے کہا جا رہا ہے ۔ [2]

٭اگر ہم اپنے گھر میں مَدَنی مَاحَول بنانے کے خواہش مند ہیں تو مہربانی فرما کر اَہْلِ خانہ کو نَرْمی  کے ساتھ مَکْتَبَةُ الْـمَدِینَه سے جاری ہونے والے بیانات وغیرہ  سننے پر آمادہ کریں ۔

٭مدنی حلقے کاکم سے کم3ماہ کا پیشگی جَدْوَل بنالیا جائے کہ کس تاریخ کو کس کے گھرمیں مدنی حلقہ ہوگاتاکہ اگر کسی گھر میں شادی یاکوئی اور گھریلو مَصْرُوفِـیَّت ہونی ہوتومدنی حلقہ اس سے مُتَاَثِّر نہ ہو ۔

٭پیشگی جَدْوَل بنانے کے بعدکم سے کم 7دن قَبْل یاددہانی بھی کروائی جائے ، تاکہ اگر اَہْلِ خانہ کی طرف سے کوئی عُذْر ہو تو پیشگی کسی اور مقام کی ترکیب کی جاسکے ۔

٭جس گھر میں مدنی حلقے کی ترکیب ہو، اُس گھر میںکسی غمی / خوشی / اِیصالِ ثواب اجتماع  / اجتماعِ ذِکر و نعت وغیرہ کے مَوْقَع پر اگر اَہْلِ خانہ کی طرف سے شِرْکَت کا کہا جائے تو ممکنہ صُورَت میں ضَرور شِرْکَت کی جائے تاکہ اِن کی دِلجوئی بھی ہو اور آئندہ کے لیے بھی اِن سے روابط رہیں ۔

٭جس گھر میں مدنی حلقے کی ترکیب ہو، وہاں شَرْعِی پردے کا بھی خصوصی اِہتِمام ہو، گھر میں مَوجُود خواتین کی آوازیں مدنی حلقے میں شریک اسلامی بھائیوں تک نہ پہنچیں اور شرکا اِسْلَامی بھائی اَہْلِ خانہ کا لِـحَاظ رکھیں ۔  

 



[1]     الجامع فی الحث علی حفظ العلم، ص ۱۸۵

[2]     مدنی مشورہ  مرکزی مجلس شوریٰ، جمادی الاولیٰ۱۴۳۰ھ بمطابق مئی2009ء

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن